• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کنعان کا تعارف

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

کوئی آپ اپنا تعارف بھی کروا دیں، جزاک اللہ خیرا

کنعان بھائی کی لوکیشن معلوم کریں

کنعان کا تعارف

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ناصر بھائی کے تعاون سے اپنا تعارف پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں، کوشش کروں‌ گا کہ جتنا مناسب ہو اس سے آگاہی کی جائے مگر کچھ سیکیورٹی ریزن کی وجہ سے اگر کوئی کمی ہو تو اسے قبول کریں۔ شکریہ۔

میرا نام .Ash ھے عمر ایسٹیمیٹد 42 سال پچھلی سات پشتیں لاہور میں مقیم تھیں جس کی وجہ سے ہماری سڑک کا نام گرینڈ ڈیڈ سے ھے، آٹھویں پشت جموں کشمیر چرار شریف آئے تھی گرینڈ ڈیڈ کے ہاتھ کا لکھا ہوا شجرہ نسب بھی ہمارے پاس ھے۔

لاہور سے ہی آخری تعلیم انجینئرنگ یونی سے مکمل کی "الیکٹریکل ٹیکنالوجی" اس کے بعد فارن سے بھی۔

میرا تعلق بڑی پڑھی لکھی فیملی سے ھے، والد صاحب بینکرز تھے لاہور میں بھی بینک سکوائر میں تھے پھر وہ نکلے تھے ہالینڈ جانے کو اور الامارت میں بھی انہیں بینک میں جاب مل گئی اور پھر ملٹینیشن کمپنی میں چیف اکاؤنٹنٹ کی جاب ٹرانسفر کی اور وہیں سے ریٹائرڈ ہوئے

تعلیم مکمل کرنے کے بعد میں بھی الامارات آ گیا اور پھر وہیں 13 سال گزارے، پہلے کچھ عرصہ کمپنیوں میں جابز کیں پھر ائر فورس میں جاب حاصل کر لی اور رائل ائر بیس البتین میں انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں الیکٹریکل سپروائزر رہے۔

اور اس کے بعد ابوظہبی الیکٹرسٹی میں ایچ۔وی کیبلز کنسٹرکشن سپروائزر میں اور اچھی آفر فلیٹ کے ساتھ ملی تو پھر وہاں پر جاب بدل لی۔

فیملی شروع سے ساتھ ہی رہی، سیر کرنے کا شوق پاکستان سے ہی تھا ابوظہبی آئے تو وہاں بھی ایسا ہی چلتا رہا کیونکہ گورنمنٹ کی جو دونوں جابز تھیں ان میں ڈیوٹی صبح 7 بجے شروع ہوتی تھی اور 4 گھنٹے بعد 11 بجے گھر ہوتے تھے اور وہاں آفیسرز سے تعلقات بھی اتنے تھے کہ جب بھی چھٹی چاہیے ہوتی تھی مل جاتی تھی، پورے گلف بائی کار گھومتے تھے جاب گورنمنٹ کو تھی اسی لیے ویزہ بارڈر پر ہی مل جاتا تھا، یورپین ملکوں میں بھی سیر کرنے جایا کرتے تھے۔

والدین کی دعاؤں کی وجہ اللہ کے فضل و کرم سے حج اور عمرہ کی سعادتیں بے شمار ہیں گلف سے والدین کے ساتھ۔

گلف وار کے بعد گلف میں میں نے دیکھا کہ حالات خراب ہونے لگے ہیں تو فیملی لے کے میں انگلینڈ میں آ گیا، 6 مہینے میں یہاں لیگل سٹیٹس حاصل کیا اور اب تو سیٹیزن ہوئے بھی ایک عرصہ ہو گیا ھے پچھلے تقریباً 6 سال سے برسٹل شہر میں مقیم ہوں-

کچھ ادھوری تعلیم یہاں سے بھی حاصل کی، اللہ کا جنتا بھی شکر ادا کروں کم ھے، میرا لگاؤ تصوف سے ھے، اس پر اتنا ہی کافی ھے۔

الحمد اللہ 4 بچے ہیں دو بیٹے اور دو بیٹیاں
بڑا بیٹا نے اس سال کمپیوٹر سائنس میں پہلا سال مکمل کیا ھے اور اس میں 87 فیصد نمبر حاصل کئے ہیں، ستمبر میں دوسرا سال شروع ہو گا پھر تیسرے سال، ایک سال جاب ٹریننگ ھے جو کہ وہ بھی تعلیم کا حصہ ھے اور اس کے لئے شائد وہ دبئی یا ابوظہبئی میں انگلینڈ ایمبیسی میں جاب ٹریننگ کے لئے آئے، اس کے بعد پھر واپس آئے گا اور ایک سال پوسٹ گریجوئیٹ کا ھے اسے مکمل کرے گا۔ باقی اس کے متعلق یہاں پر پڑھ سکتے ہیں

اس کے 5 سال بعد اللہ سبحان تعالی نے بیٹی عطا کی مگر کچھ دن بعد واپس بھی لے لی جس کا بہت افسوس ھے کیونکہ صحت مند تھی اور ہاتھوں سے ہی نکل گئی۔

پھر بہت دعاؤں سے اس کے تین سال بعد اللہ نے بیٹی کی کمی دوبارہ پوری کر دی، پھر ایک بیٹا اور پھر ایک بیٹی اس کی عمر 8 سال ھے ۔ اس طرح اپنی فیملی مکمل ہو گئی۔

یہ تھا میرا چھوٹا سا تعارف۔

والسلام
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
ماشاءاللہ کنعان بھائی۔ یہ تو خوب مفصل تعارف کروا دیا آپ نے۔ جزاکم اللہ خیرا۔
کافی عرصے سے فورمز سے غائبانہ تعارف تو رہا ہی ہے آپ کا۔ لیکن مکمل احوال آج ہی معلوم ہوئے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو صراط مستقیم پر قائم رکھے اور اسی پر موت عطا فرمائے۔ آمین۔ امید ہے کہ آپ بھی دینی تعلیمات کی افہام و تفہیم میں ہمارے ساتھ ضرور تعاون فرمائیں گے۔
والسلام
 
ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,451
پوائنٹ
306
کنعان کا تعارف

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ناصر بھائی کے تعاون سے اپنا تعارف پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں، کوشش کروں‌ گا کہ جتنا مناسب ہو اس سے آگاہی کی جائے مگر کچھ سیکیورٹی ریزن کی وجہ سے اگر کوئی کمی ہو تو اسے قبول کریں۔ شکریہ۔

میرا نام .Ash ھے عمر ایسٹیمیٹد 42 سال پچھلی سات پشتیں لاہور میں مقیم تھیں جس کی وجہ سے ہماری سڑک کا نام گرینڈ ڈیڈ سے ھے، آٹھویں پشت جموں کشمیر چرار شریف آئے تھی گرینڈ ڈیڈ کے ہاتھ کا لکھا ہوا شجرہ نسب بھی ہمارے پاس ھے۔

لاہور سے ہی آخری تعلیم انجینئرنگ یونی سے مکمل کی "الیکٹریکل ٹیکنالوجی" اس کے بعد فارن سے بھی۔

میرا تعلق بڑی پڑھی لکھی فیملی سے ھے، والد صاحب بینکرز تھے لاہور میں بھی بینک سکوائر میں تھے پھر وہ نکلے تھے ہالینڈ جانے کو اور الامارت میں بھی انہیں بینک میں جاب مل گئی اور پھر ملٹینیشن کمپنی میں چیف اکاؤنٹنٹ کی جاب ٹرانسفر کی اور وہیں سے ریٹائرڈ ہوئے

تعلیم مکمل کرنے کے بعد میں بھی الامارات آ گیا اور پھر وہیں 13 سال گزارے، پہلے کچھ عرصہ کمپنیوں میں جابز کیں پھر ائر فورس میں جاب حاصل کر لی اور رائل ائر بیس البتین میں انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں الیکٹریکل سپروائزر رہے۔

اور اس کے بعد ابوظہبی الیکٹرسٹی میں ایچ۔وی کیبلز کنسٹرکشن سپروائزر میں اور اچھی آفر فلیٹ کے ساتھ ملی تو پھر وہاں پر جاب بدل لی۔

فیملی شروع سے ساتھ ہی رہی، سیر کرنے کا شوق پاکستان سے ہی تھا ابوظہبی آئے تو وہاں بھی ایسا ہی چلتا رہا کیونکہ گورنمنٹ کی جو دونوں جابز تھیں ان میں ڈیوٹی صبح 7 بجے شروع ہوتی تھی اور 4 گھنٹے بعد 11 بجے گھر ہوتے تھے اور وہاں آفیسرز سے تعلقات بھی اتنے تھے کہ جب بھی چھٹی چاہیے ہوتی تھی مل جاتی تھی، پورے گلف بائی کار گھومتے تھے جاب گورنمنٹ کو تھی اسی لیے ویزہ بارڈر پر ہی مل جاتا تھا، یورپین ملکوں میں بھی سیر کرنے جایا کرتے تھے۔

والدین کی دعاؤں کی وجہ اللہ کے فضل و کرم سے حج اور عمرہ کی سعادتیں بے شمار ہیں گلف سے والدین کے ساتھ۔

گلف وار کے بعد گلف میں میں نے دیکھا کہ حالات خراب ہونے لگے ہیں تو فیملی لے کے میں انگلینڈ میں آ گیا، 6 مہینے میں یہاں لیگل سٹیٹس حاصل کیا اور اب تو سیٹیزن ہوئے بھی ایک عرصہ ہو گیا ھے پچھلے تقریباً 6 سال سے برسٹل شہر میں مقیم ہوں-

کچھ ادھوری تعلیم یہاں سے بھی حاصل کی، اللہ کا جنتا بھی شکر ادا کروں کم ھے، میرا لگاؤ تصوف سے ھے، اس پر اتنا ہی کافی ھے۔

الحمد اللہ 4 بچے ہیں دو بیٹے اور دو بیٹیاں
بڑا بیٹا نے اس سال کمپیوٹر سائنس میں پہلا سال مکمل کیا ھے اور اس میں 87 فیصد نمبر حاصل کئے ہیں، ستمبر میں دوسرا سال شروع ہو گا پھر تیسرے سال، ایک سال جاب ٹریننگ ھے جو کہ وہ بھی تعلیم کا حصہ ھے اور اس کے لئے شائد وہ دبئی یا ابوظہبئی میں انگلینڈ ایمبیسی میں جاب ٹریننگ کے لئے آئے، اس کے بعد پھر واپس آئے گا اور ایک سال پوسٹ گریجوئیٹ کا ھے اسے مکمل کرے گا۔ باقی اس کے متعلق یہاں پر پڑھ سکتے ہیں

اس کے 5 سال بعد اللہ سبحان تعالی نے بیٹی عطا کی مگر کچھ دن بعد واپس بھی لے لی جس کا بہت افسوس ھے کیونکہ صحت مند تھی اور ہاتھوں سے ہی نکل گئی۔

پھر بہت دعاؤں سے اس کے تین سال بعد اللہ نے بیٹی کی کمی دوبارہ پوری کر دی، پھر ایک بیٹا اور پھر ایک بیٹی اس کی عمر 8 سال ھے ۔ اس طرح اپنی فیملی مکمل ہو گئی۔

یہ تھا میرا چھوٹا سا تعارف۔

والسلام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
شکریہ بھای
اتنا مختصر سا تعارف میں نے ابھی تک اس فورم میں کسی کا نہیں دیکھا
بہت بہت شکریہ اس مختصر تعارف کا
اور مگر ایک بات کی مجھے سمجھ نہیں آئی کہ آپ کا نام ASH. ہے اس کی سمجھ نہیں آئی
شاید میری عقل بصیرت نہ سمجھا ہو
اور آپ کے بیتے کا پڑھ کر بہت ہی اچھا لگا،،ماشا اللہ
اللہ تعالیٰ آپ کی فیملی کو صحت و ایمان والی زندگی دے،آمین
اور ایک بار پھر اس مختصر تعارف کا شکریہ
جزاک اللہ خیرا
 
باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
محدث فورم پر خوش آمدید کنعان بھائی۔
آپ کی ہماری تو خیر سے کافی پرانی واقفیت ہے :)
نقاط نظر کے اختلاف کے باوجود کنعان بھائی سے راقم کی کافی طویل عرصے کی رفاقت میں خود کنعان بھائی کی کشادہ دلی اور وسیع الذہنی کے عناصر بھی شامل ہیں۔ اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی یہ دوستی یونہی برقرار رہے گی ان شاءاللہ
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ

اور مگر ایک بات کی مجھے سمجھ نہیں آئی کہ آپ کا نام .Ash ہے اس کی سمجھ نہیں آئی
شاید میری عقل بصیرت نہ سمجھا ہو
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکتہ

ناصر بھائی آپ نے پوچھا تو میں ضرور سمجھانے کی کوشش کروں گا۔ دیکھیں میں نے سب سے پہلے لکھا تھا کہ کچھ باتیں سکیورٹی ریزن کی وجہ سے کمی ہو تو اسے قبول کریں۔

نام کے آگے نقطہ لگا ہوا ھے تو انگلش لیٹر کے مطابق نام نامکمل ھے۔ سیکیورٹی ریزن یہ ھے کہ جہاں پر میں ہوں وہاں میری تمام بینکنگ آنلائن ھے اس لئے کچھ باتیں بتانی مناسب نہیں ہوتیں نٹ سے بینک فراڈ ہوتے ہیں اس سے پہلے بھی دو مرتبہ ہاتھ ہو چکا ھے مختلف کمپنیوں سے اس کی تفصیل بہت لمبی ھے۔ اس کا ہر گز یہ مطلب نہ لیا جائے کہ یہاں پر کسی سے خطرہ ھے بلکہ اس کی وجہ یہ ھے کہ میرا اوریجنل نام اگر گوگل میں لگائیں گے تو بہت سے تفاصیل باہر آ جائیں گی جس سے میری بینکنگ ہیک کرنا مشکل نہ ہو گا اس لئے تین لفظ نام میں ظاہر کئے ہیں۔

والسلام
 
ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,451
پوائنٹ
306
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکتہ

ناصر بھائی آپ نے پوچھا تو میں ضرور سمجھانے کی کوشش کروں گا۔ دیکھیں میں نے سب سے پہلے لکھا تھا کہ کچھ باتیں سکیورٹی ریزن کی وجہ سے کمی ہو تو اسے قبول کریں۔

نام کے آگے نقطہ لگا ہوا ھے تو انگلش لیٹر کے مطابق نام نامکمل ھے۔ سیکیورٹی ریزن یہ ھے کہ جہاں پر میں ہوں وہاں میری تمام بینکنگ آنلائن ھے اس لئے کچھ باتیں بتانی مناسب نہیں ہوتیں نٹ سے بینک فراڈ ہوتے ہیں اس سے پہلے بھی دو مرتبہ ہاتھ ہو چکا ھے مختلف کمپنیوں سے اس کی تفصیل بہت لمبی ھے۔ اس کا ہر گز یہ مطلب نہ لیا جائے کہ یہاں پر کسی سے خطرہ ھے بلکہ اس کی وجہ یہ ھے کہ میرا اوریجنل نام اگر گوگل میں لگائیں گے تو بہت سے تفاصیل باہر آ جائیں گی جس سے میری بینکنگ ہیک کرنا مشکل نہ ہو گا اس لئے تین لفظ نام میں ظاہر کئے ہیں۔

والسلام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ

نو پرابلم اللہ آپ کو خوش رکھے ،،آمین
 
Top