• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کون لوگ بہتر ہیں

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
676
ری ایکشن اسکور
742
پوائنٹ
301
کون لوگ بہتر ہیں


مَنْ هُمْ خَيْرُ النَاسِ
کون لوگ بہتر ہیں

قال رَسُولُ اللّٰهِﷺ :
رَسُولُ اللّٰهِﷺ نے فرمایا:

خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وعَلَّمَه
تم میں بہتر وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور اسکو سکھایا
صحيح البخاري 5027


خِيَارُكُمْ أُحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا
تم میں افضل وہ ہے جس کے اخلاق اچھے ہیں
صحيح البخاري6035


خَيْرُكُمْ أَحْسَنُكُمْ قَضَاءً
تم میں بہتر وہ ہے جو ادائیگی میں اچھا ہے
أي عند رد القرض .
یعنی قرض لوٹانے میں
صحيح البخاري رقم 2305


خَيْرُكُمْ مَنْ يُرْجَىٰ خَيْرُه ويُؤمٓنُ شَرُّه
تم میں بہتر وہ ہےجس سے اس کی بھلائی کی امید رکھی جاتی ہو اور اس سے برائی کا اندیشہ نہ ہو
صحيح الترمذي / 2263


خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ ِلأَهْلِهٖ
تم میں اچھا وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ اچھا ہو
صحيح ابن حبان / 4177


خَيْرُكُمْ مَنْ أَطْعَمَ الطَعَامَ و رَدَّ السَلَامَ
تم میں بہتر وہ ہے جو کھانا کھلائے اور جو سلام کا جواب دے
صحيح الجامع / 3318


خِيَارُكُمْ أَلْيَنُكُمْ مَنَاكِبَ فِي الصَلَاةِ
تم میں بہتر وہ ہے جو دوران نماز کندھے نرم رکھے۔
الترغيب والترهيب 234/1


أي: يَفْسَحُ لِمَنْ يَدْخُلُ الصَفَّ فِي الصَلَاةِ۔
یعنی:کشادگی کرے نماز میں صف میں شامل ہونے والے کے لیے ۔

خَيْرُ الناسِ مَنْ طَالَ عُمْرُه وحَسُنَ عَمَلُه
لوگوں میں بہتر وہ ہے جسکی عمر لمبی تھی اور اس کا عمل اچھا تھا۔
صحيح الجامع 3297


خَيْرُ النَاسِ أَنْفَعُهُمْ لِلنَاسِ
بہترین لوگ وہ ہیں جو لوگوں کو زیادہ فائدہ پہنچائیں
صحيح الجامع 3289


خَيْرُ الأَصْحَابِ عِنْدَ اللّٰهِ خَيْرُكُمْ لِصَاحِبِهٖ، وخَيْرُ الجِيْرَانِ عِنْدَ اللّٰهِ خَيْرُكُمْ لِجَارِهٖ
الله کے نزدیک بہترین لوگ وہ ہیں جو تم میں سے اپنے ساتھی کے ساتھ اچھا ہو اور الله کے ہاں بہترین پڑوسی وہ ہے جو اپنے پڑوسی کے لیے اچھا ہو۔
صحيح الأدب المفرد/84


خَيْرُ النَّاسِ ذُوْ الْقَلْبِ المَخْمُومِ وَاللِّسَانِ الصَّادِقِ
قَالُوْا : صُدُوْقُ اللِّسَانِ نَعْرِفُه فَمَا مَخْمُوْمُ القَلْبِ ؟ قَالَ
هُوَ النَقِيُّ التَقِيُّ لَاْ إِثْمَ عَلَيْه ولَاْ بَغْيَ ولَاْ غِلَّ ولَاْ حَسَدَ

بہترین وہ ہے جو مخموم دل اور راست گو ہو صحابہ نےپوچھا راستگو تو ہم جانتے ہیں یہ مخموم دل کیا ہے آپ نے فرمایا چنندہ،متقی ہو اور جوگناہ،سرکشی،کھوٹ،حسد سے پاک ہو
 
Top