• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کچھ میرے بارے میں

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
السلام علیکم
تو کیا باقی ممبران آپ کی خوش آمدید کےمیزان میں پورے نہیں اترتے
آپ جملہ تھوڑابدل دیں توبات صحیح ہوجائے گی

باقی ممبران میری خوش آمدید کے میزان پر توپورے اترتے ہیں لیکن میں ان کے تعارف کے معیار پر پورانہیں اترتا

بالکل ویسے ہی جیساکہ مشتاق احمد یوسفی نے لکھاہے کہ

کراچی چھوٹاساجہنم نہیں ہے بلکہ جہنم بہت بڑاکراچی ہے
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
آپ جملہ تھوڑابدل دیں توبات صحیح ہوجائے گی

باقی ممبران میری خوش آمدید کے میزان پر توپورے اترتے ہیں لیکن میں ان کے تعارف کے معیار پر پورانہیں اترتا

بالکل ویسے ہی جیساکہ مشتاق احمد یوسفی نے لکھاہے کہ

کراچی چھوٹاساجہنم نہیں ہے بلکہ جہنم بہت بڑاکراچی ہے
السلام علیکم
محترم آپ اپنا تعارف تو کرائیں
مجھے امید ہےجہنم کی حدت کم ہوجائے گی
اور اگر تعارف کراچکے ہیں تو اس کو اپ ڈیٹ فرمادیں
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
اپناتعارف کیاکرائوں؟
بزرگ حضرات کہہ گئے ہیں
من عرف نفسہ فقد عرف ربہ
جس نےخود کو پہچان لیااس نے خداکو پہچان لیا

اب مسئلہ یہ ہے کہ خودشناسی کاسفرجاری ہے دعاکریں کہ سفر بھی تمام ہو اورمنزل بھی ملے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نہ خودشناسی کا سفر طے ہوتاہے اورنہ ہی منزل ملتی ہے۔

خودشناسی میں سفر،سنگ راہ بھی ہے،نشان منزل بھی ہے اورمنزل بھی ہے۔

بس کام اتناہے کہ بغیر رکے بغیر تھکے سفرجاری رکھاجائے

اورجس دن ایمان کے ساتھ خاتمہ ہو،سمجھ لیناچاہئے کہ سفر بھی طے ہوگیااورمنزل بھی مل گئی۔


اقبال سے معذرت کے ساتھ

جمشید بھی جمشید سے آگاہ نہیں ہے
کچھ اس میں تمسخرنہیں واللہ نہیں ہے
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
سعدیہ سسٹر آپ کے تعاف کے بارے میں مواد نہ مل رہا تھا اس بارے میں نے کہا ضرور تھا لیکن مجھے کیا پتہ تھا کہ آپ اپنا تعارف کروا دیں گی ، لیکن دیکھیں آپ نے میری وجہ سے تھریڈ تو لگا دیا اور دیکھیں سب سے آخر میں جواب میرا ہی آرہا ہے یہ تو ٹھیک نہیں کیا میں نے،
بہرحال مزید لیٹ ہو اور میں کسی وجہ سے جواب نہ دے سکوں تو اور بی لیٹ نہ ہو ، تو آپ کے تھریڈ کے بارے میں کچھ لکھ دوں، ماشاءاللہ اپنی بہن کے بارے میں مختصر سا پڑھ کر بہت اچھا لگا۔ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ کو دین کے متعلق جاننے کا شوق ہے۔ اللہ تعالی آپ سے دین کا زیادہ سے زیادہ کام لے۔
ہمیشہ ایک بات یاد رکھیئے گا دین کو سیکھنے میں یا دین کے متعلق چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی بات پوچھنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس مت کیجیئے گا بلکہ پوری خالص نیت اور پوری ایمانداری کے ساتھ اس میں بڑھتے جائیں ان شاءاللہ اللہ تعالی آپ کے راستے کو خؤدی آسان بنا دے گا۔
کوئی یہ کہے کہ وہ سب کچھ سیکھ گیا ہے وہ غلط کہتا ہے، انسان اپنی ساری زندگی سیکھنے میں ہی گزار دیتا ہے۔

مزید ایک بات کہوں گا کہ جیسے جیسے علم کو حاصل کرتے جائیں اُس پر عمل بھی کرتے جائیں کیونکہ علم سیکھ کر عمل نہ کیا اور نہ دوسروں تک اپنا علم پہنچایا تو اُس کا کوئی فائدہ نہیں۔ عالم بھی علم حاصل کرنے سے نہیں بنتا بلکہ عمل سے بنتا ہے۔ علم کے ساتھ ساتھ عمل کا ہونا لازم ہے۔

ایسی شیئرنگ کی جائے کہ دیکھنے والا پڑھنے پر مجبور ہو جائے اور آپ کی شیئرنگ سے کچھ نہ کچھ استفادہ حاصل کرے۔
 

sadia

رکن
شمولیت
جون 18، 2013
پیغامات
283
ری ایکشن اسکور
548
پوائنٹ
98
ساجد بھائی ابھی آپکا جواب پڑھا ہے صحیح کہا آپ نے انسان ساری زندگی سیکھنے میں گزار دے پھر بھی سیکھنے کا عمل تمام نہیں ہوتا۔۔
(یہ اور بات ہے کہ انسان تمام ہو جاتا ہے)
علم سیکھ کر عمل کرنا تو ضروری ہے پر اسے دوسروں تک تب تک نہیں پہنچا سکتے جب تک آپکو خود مکمل علم نہ ہو اسی لئے میں آپ سب کی طرح علمی اور معلوماتی شئیرنگ کرنے سے قاصر ہوں
بس اللہ سے دعا ہے ہم سب کے علم میں اضافہ فرمائے آمین
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
wesy تو مجھے کوئی ضرورت محسوس نہیں ہوئی تھی پر ساجد بھائی نے کہا کہ میرے بارے میں یہاں کوئی مواد نہیں ہے تو میں اپنے بارے میں بتا رہی ہوں میرا نام حلیمہ سعدیہ ہے میں خانیوال شہر سے تعلق رکھتی ہوں اور میں B.A ki STUDENT ہوں میرے ابو وکیل ہیں ہم 2بہن اور 1 بھائی ہیں میں بڑی ہوں اور نیٹ کا استعمال ناول پڑھنے کے لئے کرتی ہوں کتاب گھر کے نیچے کتاب و سنت کا ایڈریس دیکھا تو اسلامی معلومات حاصل کرنے کی نیت سے یہاں لاگ ان کیا یہ میرا کسی بھی فورم پر پہلا دورہ ہے یہاں آ کر علم میں خاصا اضافہ ہوا ہے ویسے میں خود کو صرف مسلمان سمجھتی ہوں کتنے فرقے ہیں اور ان کے کیا عقائد ہیں میں نہیں جانتی اور نہ اس بحث میں الجھنا چاہتی ہوں میں اللہ کو ایک مانتی ہوں ختم نبوت پر یقین رکھتی اور صحابہ کرام کے مقام و مرتبہ کو بھی مانتی ہوں آجکل امی کی خراب طبعیت کے سبب میں کالج نہیں جا رہی شاید پرائیوٹ امتحان دے دوں میں فوج یا پولیس میں ملازمت میں دلچسپی رکھتی ہوں مگر یہاں جاب کی مجھے اجازت نہیں:) پر وکالت کی تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہے پر وہ میں حاصل کروں گی یا نہیں ابھی یقین سے نہیں کہ سکتی کہ اتنی زیادہ دلچسپی نہیں ہے۔

باقی اگر کچھ رہ گیا ہو تو آپ پوچھ سکتے ہیں۔
دیر سے خوش آمدید کہنے پر سوری سسٹر
پہلے تو "السلام وعلیکم"
(1) ساجد بھائی کو کہیں پہلے اپنا تعارف تو کروائیں۔۔۔ ابتسامہ
(2) نام بہت پیارا ہے۔ماشاءاللہ
(3)آپ کا عقیدہ بہت اچھا ہے،ماشاءاللہ۔۔۔ آپ مومنہ ہیں۔ ان شاءاللہ۔۔۔ ویسے بھی اسی فرقہ پرستی نے اسلام کو نقصان پہنچایا ہے۔۔۔ ورنہ اسلام میں ان فرقوں کی گنجائش نہیں۔۔۔ اسلام کا صاف ستھرا اور سیدھا راستہ ہے۔۔۔ اور وہ ہے کتاب اللہ و سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔ بس آپ معیار بنا لیں کہ جو بات چاہے اس کا کہنے والا کتنا بڑا عالم ہی کیوں نہ ہو اگر کتاب و سنت کے خلاف کرے گا تو اسے ترک کر دیں گی۔ ان شاءاللہ۔۔۔آسان الفاظوں میں شخصیت پرستی سے اجتناب
(4) اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ محترمہ کو شفا کاملہ عطا فرمائے آمین (دیر سے لکھ رہا ہوں اب تک شاید آپ کی والدہ صحت یاب ہو چکی ہوں گی۔۔۔ ان شاءاللہ)
(5) فوج یا پولیس میں ملازمت کا شوق اچھا نہیں لگا، میں آپ کو بھائی کی حیثیت سے مشورہ دوں گا کہ اس شوق کو ترک کر دیں۔
(6) وکالت کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتا، کیونکہ علم نہیں ہے ، البتہ اتنا جانتا ہوں کہ ہماری پاکستانی عدالتیں کتاب و سنت کے مطابق فیصلے نہیں کرتیں۔اسی لیے جرائم کی شرح بڑھتی جا رہی ہے، اور عوام کی عزت، جان و مال محفوظ نہیں۔ اللہ اپنی پناہ میں رکھے آمین
ختم شد۔۔۔ ابتسامہ
 
Top