• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا ابو عمیرہ کا صحابی ھونا ثابت نہیں

شمولیت
جون 10، 2011
پیغامات
22
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
52
۔عبد الرحمن بن ابی عمیرہ ازدی نبی کریمﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے معاویہؓ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:
’’ اَللّٰہُمَّ اجْعَلْهُ هَادِیًا مَهدِیًّا وَاهدِ بِهِ ‘‘ (أحمد والترمذي:۳۸۴۲، وقال: حسن غریب)
’’اے اللہ! اس کو راہنمائی کرنے والا، ہدایت یافتہ بنا دے اور اس کے ذریعے ہدایت کو عام کر۔‘‘
یہ نبی کریمﷺ کی سیدنا اَمیر معاوِیہ کے حق میں دُعا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیبﷺ کی دُعا قبول کی۔ اس سے اہل حق کے سینوں کو ٹھنڈک پہنچتی ہے، جبکہ وہ لوگ جن کے دلوں میں نبی کریمﷺ کے اصحاب کے بارے میں کھوٹ ہے ان کو اس فضیلت سے غم اور تکلیف پہنچتی ہے، نعوذ باﷲمن الخِذلان، لاریب کہ اس حدیث مبارکہ میں سیدنا اَمیر معاوِیہ کی عظیم فضیلت بیان ہوئی ہے۔
ابو عمیرہ کا صحابی ھونا ثابت نہیں زبیر علی زئی اور شیخ البا نی کے حوالےسے یہ اعتراض ایک بھائی نے اٹھایا ھے
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
ابو عمیرہ کا صحابی ھونا ثابت نہیں
ابوعمیرہ کا صحابی ہونا ثابت ہے تفصیل کے لئے دیکھے الصحیحہ للالبانی تحت رقم 1969۔
زبیر علی زئی اور شیخ البا نی کے حوالےسے یہ اعتراض ایک بھائی نے اٹھایا ھے
حافظ زبیرعلی زئی کا موقف تو مجھے نہیں معلوم لیکن علامہ البانی رحمہ اللہ نے ابوعمیرہ رضی اللہ عنہ کو صحابی مانا ہے اور جو لوگ ان کو صحابی نہیں مانتے ہیں ان کا بھرپور رد کیا ہے تفصیل کے لئے دیکھئے الصحیحہ رقم 1969۔


یادرہے کہ مذکورہ حدیث بالکل صحیح ہے علامہ البانی رحمہ اللہ نے بھی اسے صحیح قراردیاہے۔
 
Top