• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا اس طرح کی مرویات کی تحقیق کرنی چاہیئے

شمولیت
مارچ 01، 2015
پیغامات
31
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
57
السلام علیکم ورحمة اللہ وبركة شیخ

کیا اس طرح کی مرویات کی بھی تحقیق کرنی چاہیئے اور اسی طرح امام مسلم رحمہ اللہ کی وفات کا قصہ اور امام بخاری رحمہ اللہ کے نابینہ ہونے کا واقعہ اور اسی طرح مزکورہ واقعہ

یہ ایک واقعہ ہے جو ہمارے یہاں کے دیوبندیوں نے مشہور کر رکھا ہے

*امام اعظم رحمت اللہ علیہ کی نصیحت کا انوھا انداز*
کوفہ میں ایک شخص نعوذ باللہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو یہودی کہا کرتا تھا ، امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے اس شخص کے پاس جا کر ایک مرتبہ اس سے کہا "میں تمہاری لڑتی کے لئے شادی کا پیغام لے کر آیا ہوں ، لڑکا نہایت شریف ، مالدار ، حافظ قرآن، سخی اور عبادت گزار ہے ، خدا کا خوف رکھتا ہے ، نماز روزہ کا سخت پابند ہے"

یہ سن کر اس نے کہا "میں تو اس سے کم حیثیت والے شوہر پر راضی تھا ، یہ رشتہ بہت خوب ہے"

امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا "مگر ایک بات ہے ۔۔۔۔ وہ یہ کہ لڑکا یہودی ہے"

یہ سنتے ہی اس نے شدت سے انکار کرتے ہوئے کہا "آپ یہودی سے میری لڑکی کی شادی کرنا چاہتے ہیں ؟"

امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے جواب دیا "تمہارے خیال کے مطابق رسول اللہ ﷺ نے اپنی دو صاجزادیوں کی شادی یہودی سے کی تھی"

یہ سنتے ہی اللہ تعالیٰ نے حق کے لئے اس کا دل کھول دیا اس نے فورا استغفار کی ، اللہ سے معافی مانگی اور آئندہ ایسی بات نہ کرنے کا عزم کرلیا

(سیرت ائمۂ اربعہ ، ص 83 بحوالہ تاریخ بغداد ، 13 جلد ص 364)

منجانب :- *انجمن احیائے سنت بھیونڈی*
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تحقیق ہوجائے ، تو اچھی بات ، ورنہ بطور تاریخی روایت اور واقعہ کے ذکر کرنے میں کوئی حرج نہیں ، البتہ اگر واقعہ میں کوئی غیر شرعی بات ، یا کسی اضافی شرعی بات کا اثبات ہو تو اس کی تحقیق از بس ضروری ہے ۔
 
Top