• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا عورت مرد کو دیکھ سکتی ہے؟؟؟

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.

سب سے پہلے معترض کا اعتراض ملاحظہ فرمائیں:
آج کل مولوی دوران تقریر ویڈیو بنواتے ہیں اور عورتیں گھروں میں دیکھتی ہے حضرت عائشہ (رض) نابینا صحابہ سے دین کے بارے میں بات کر رہیں تھیں تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے عائشہ تم نے پردہ کیوں نہیں کیا؟ توحضرت عائشہ (رض) نے کہا کہ وہ تو نابینا ہیں تو اللہ کے نبی نے فرمایا تم تو نبینی نہیں اس سے پتا چلا کے عورت کا مرد کو دیکھنا گناہ ہے مرد تو مولوی کو مسجدوں میں دیکھ لیتے ہیں عورتیں نہیں دیکھ سکتیں اسلئے ............(قابل اعتراض لفظ حذف) مولوی نے سوچا کہ وڈیو بنوا کر گھروں میں داخل ہو جاو !!!!! آپ بتاؤ کیا یہ مولوی ........... (قابل اعتراض لفظ حذف) ہیں کہ نہیں؟؟؟؟ کیایہ گناہ نہیں؟؟؟؟ دلیل کے ساتھ جواب دو...

اس میں کوئ شک نہیں کہ عورت کو بھی نظریں نیچی رکھنے کا حکم ہوا ہے. لیکن اس اعتراض کو کیسے رفع کیا جاۓ.

براہ کرم تسلی بخش جواب دیں.

جزاکم اللہ خیر
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مولوی ویڈیو بنوائے یا نہ بنوائے ، یہ الگ مسئلہ ہے ، جبکہ عورتوں کا اس ویڈیو کو دیکھنا ایک دوسرا مسئلہ ہے ۔
پہلے مسئلے کا تعلق تصویر ، ویڈیو وغیرہ کی حلت و حرمت سے متعلق ہے ، عصر حاضر میں اکثر علماء وعظ و نصیحت ، اور تعلیم و تعلم کے لیے ویڈیو اور تصویر وغیرہ کو جائز سمجھتے ہیں ، اور یہی درست بات محسوس ہوتی ہے ۔
دوسرا مسئلہ عورت کا مردوں کو دیکھنا ہے ، اس کی دو صورتیں ہیں :
شہوت اور لذت نظر کی خاطر دیکھنا ، یہ تو بالاتفاق حرام ہے ۔
دوسرا یہ کہ شہوت کے بغیر دیکھنا ، اس میں اہل علم کا اختلاف ہے ، جواز اور عدم جواز دونوں اقوال ہیں ، اور دونوں طرف دلائل موجود ہیں اوپر ذکر کردہ حدیث عدم جواز جبکہ حضرت عائشہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آڑ لے کر اہل حبشہ کو کھیلتے ہوئے دیکھا تھا ، یہ جواز کی دلیل ہے ۔
احوط یہی ہے کہ شبہات سے بچا جائے ۔ واللہ اعلم ۔
بہر صورت اس مسئلے کا تعلق عورتوں کے ساتھ ہے ، مولویوں کو اس میں رگیدنا یہ ذہنی مریضوں کا کام ہے ۔
مزید تفصیل یہاں دیکھیں ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
شکرا جزیلا شیخ محترم.
جزاکم اللہ خیر.
میں نے سوچا تھا کہ لمبی چوڑی بحث کی ضرورت ہوگی اسی لۓ مکالمہ میں پوسٹ کیا تھا. لیکن الحمد للہ آپ نے بہت اچھے سے سمجھایا.
اللہ آپ کو مزید توفیق عطا فرماۓ. آمین.
 
Top