• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا قاسم بن معن نے ابوحنیفہ کی مجلس کو نفع بخش کہا؟

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أبي شيخ ، قال : حَدَّثَنِي حجر بن عبد الجبار ، قال : قيل للقاسم بن معن بن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بن عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مسعود : ترضى أن تكون من غلمان أبي حنيفة ، قال : ما جلس الناس إِلَى أحد أنفع من مجالسة أبي حنيفة.

حضرت ابن مسعود رض کے پڑ پوتے محدث و فقیہ قاسم رح بن معن بن عبدالرحمٰن (موتوفی 175ھ)، امام اعظم رح کے درس میں شریک ہوا کرتے تھے. ایک روز کسی شخص نے ان سے کہا کہ آپ ابن مسعود رض کے بیٹے ہو کر ابو حنیفہ کی غلامی کو پسند کرتے ہیں آپ نے فرمایا

ما جلس الناس الی احد انفع مجالسھ من ابی حنیفہ
امام ابو حنیفہ کی مجلس سے زیادہ نفع بخش کوئی اور جگہ نہیں جہاں پر لوگ بیٹھتے ہوں

(تہذیب الکمال۔علامہ ذہبی۔ جلد 9 صفحہ 220)

(اخبار ابی حنیفہ و اصحابہ۔ صفھہ 83)
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
امام مزی وغیرہ نے اسے ابن ابی خیثمہ کے طریق سے نقل کیا ہے ، ہم ابن ابی خیثمہ کی اپنی کتاب سے اس کی سند دیکھتے ہیں چنانچہ:

امام ابن أبي خيثمة رحمه الله (المتوفى279)نے کہا:
أخبرني سليمان بن أبي شيخ ، قال : أخبرني حجر بن عبد الجبار ، قال : قيل للقاسم بن معن بن عبد الرحمن بن عبد الله بن مسعود : ترضى أن تكون من غلمان أبي حنيفة ؟! قال : ما جلس الناس إلى أحد أنفع من مجالسة أبي حنيفة[تاريخ ابن أبي خيثمة 2/ 950]

یہ روایت ضعیف ہے۔
حجربن عبدالجبار کو ابن حبان کے علاوہ کسی نے ثقہ نہیں کہا ہے اور ابن حبان توثیق میں منفرد ہوں تو ان کی توثیق غیرمقبول ہے۔
 
Top