• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا لفظ اہل الحدیث سے عوام خارج ہے؟

شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
137
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
56
السلام علیکم

فیس بک پر ابو محمد حنفی ( مفتی محمد آصف) نے دعویٰ کیا، کہ اہل الحدیث اور اصحاب الحدیث صرف محدثین کو ہی کہا جاسکتا ہے، اور جب اہل الحدیث لفظ بولا جاتا ہے، تو صرف محدثین ہی اس سے مراد ہوتے ہیں۔ عوام پر اہل حدیث لفظ نہ بولا جاسکتا ہے، اور نہ اس لفظ کا عوام پر اطلاق ہوتا ہے اور نہ کوئی عامی اہل حدیث ہوسکتا ہے۔ اور نہ کوئی اہل حدیث ہے۔

چونکہ فیس بک پر سنجیدہ گفتگو نہیں ہوسکتی، اور نہ وہاں ایسا ماحول ہوتا ہے۔ اس لیے یہاں تھریڈ بنا کر آصف بھائی کو لنک دیا جا رہا ہے، تاکہ اس موضوع پر آصف بھائی سے بات ہوسکے۔

ScreenHunter_01 Jul. 27 12.11.jpg
 
asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37

بسم اللہ الرحمن الرحیم​
جناب ابوعبد الرافع صاحب نے میرا دعوی خود بیان کیا ہے حالانکہ یہ دعوی میں نے خود بیان کرنا ہے۔
میرا دعوی نوٹ کر لیا جائے’’ لفظ اہل الحدیث، اصحاب الحدیث، صاحب الحدیث کا اطلاق محدثین پر ہوتا ہے، محدثین کے علاوہ جھلاء پر اس کا اطلاق کبھی نہیں ہوا‘‘
اب جھلاء میں یقینا عوام الناس شامل ہوجاتے ہیں
 
آصف بھائی! اختلاف اس بات پر ہے کہ ’’ کیا لفظ اہل حدیث سے جہلاء خارج ہیں؟ ‘‘ اور پوسٹ کا ٹائٹل بھی اس لیے یہی لکھا ہے۔ میرا جواب دعویٰ ہے کہ اہلحدیث لفظ عام ہے جو ہر اس بندے کو شامل ہے جو قرآن وحدیث پر عمل کرنے والا ہو۔ جبکہ آپ کا کہنا تھا کہ اہل الحدیث صرف محدثین پر بولا جاتا ہے۔ جس کا صاف مطلب ہے کہ لفظ اہل حدیث سے جہلاء خارج ہیں۔ اگر یہ مطلب ہے تو ٹھیک اور اگر یہ مطلب نہیں، تو آپ واضح کریں۔ تاکہ ہم اصل موضوع پر بات شروع کریں۔
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
سبحان اللہ ، و بحمدہ
 
Last edited:
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
137
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
56
@اسحاق سلفی بھائی اس لڑی کو ہم فیس بک سے اٹھا کر یہاں لے آئے، تاکہ ہم دونوں کی گفتگو ہو سکے، کیونکہ فیس بک پر صرف دو آدمی آپس میں بات کریں، یہ مشکل ہے، لیکن فورمز پر ایسا کیا جاسکتا ہے، لہذا آپ سے اور باقی سب ساتھیوں سے گزارش ہے کہ وہ پوسٹ نہ کریں، میری اور آصف بھائی کی گفتگو ہونے دیں۔ جزاک اللہ
 
asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
آصف بھائی! اختلاف اس بات پر ہے کہ ’’ کیا لفظ اہل حدیث سے جہلاء خارج ہیں؟ ‘‘ اور پوسٹ کا ٹائٹل بھی اس لیے یہی لکھا ہے۔ میرا جواب دعویٰ ہے کہ اہلحدیث لفظ عام ہے جو ہر اس بندے کو شامل ہے جو قرآن وحدیث پر عمل کرنے والا ہو۔ جبکہ آپ کا کہنا تھا کہ اہل الحدیث صرف محدثین پر بولا جاتا ہے۔ جس کا صاف مطلب ہے کہ لفظ اہل حدیث سے جہلاء خارج ہیں۔ اگر یہ مطلب ہے تو ٹھیک اور اگر یہ مطلب نہیں، تو آپ واضح کریں۔ تاکہ ہم اصل موضوع پر بات شروع کریں۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم​
جناب ابو عبد الرافع صاحب! میرے دعوی اور آپ کی بات میں کوئی فرق نہیں ہے، میں نے اپنے دعوی میں یہ کہا ہے کہ لفظ اہل الحدیث، صاحب الحدیث، اصحاب الحدیث کا اطلاق محدثین پر ہوتا ہے نہ کہ جھلاپر، میں نے بہت کوشش کی کہ مجھے کوئی ایسی بات مل جائے جہاں اہل الحدیث کا اطلاق محدثین کی بجائے جھلاء پر اس کا اطلاق مل جائے لیکن مجھے کامیابی نہیں ہوئی، البتہ بعض لوگ صرف لفظ اہل الحدیث، اصحاب الحدیث اور صاحب الحدیث کو دیکھ کر اس غلط فہمی کا شکار ہوجائے ہیں کہ شاید اس میں جھلاء بھی شامل ہیں
مجھے کتابوں میں اہل الحدیث ک اطلاق محدثین پر ملا ہے جھلاء پر نہیں۔
لفظ اہل الحدیث کے اطلاق علی المحدثین پر چند ایک دلائل ملاحظہ ہوں، برائے مہربانی مزید کمنٹس کرنے سے پہلے ان کا جواب درکار ہوگا
اصبغ بن زيد الوراق سمع سعيد بن جبير وغيره يخرج في كتب الائمة والعلماء من اهل واسط سمعت عبد الصمد بن احمد الخولاني يقول سمعت احمد بن ثابت يقول سمعت محمد بن خلف بن المرزبان يقول قال هشيم ليس مناصحاب الحديث من لم يحفظ الحديث
الكتاب : الإرشاد في معرفة علماء الحديث

المؤلف : الخليل بن عبد الله بن أحمد الخليلي القزويني أبو يعلى
الناشر : مكتبة الرشد - الرياض
سمعت محمد بن سليمان الفامي يقول سمعت الحسن بن علي الطوسي إملاء يقول سمعت زياد بن أيوب يقول سمعت بشر بن الحارث يقول يا اصحاب الحديث ادوا زكاة الحديث قيل وكيف نؤدي زكاة الحديث قال اعملوا من كل مائتي حديث سمعتموها بخمسة أحاديث (ايضا)

وقال هيثم : من لم يحفظ الحديث فليس هو من أصحاب الحديث
الكتاب : الإسناد عند المحدثين ..الدلالة ، التاريخ ، المنهج

ایک اور بات ملاحظہ کی جائے کہ خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے ایک کتاب ’’شرف اہل الحدیث ‘‘ کے نام سے لکھی ہے اس میں محدثین کی ہی بات کی ہے
ورواه الخطيب في " شرف أصحاب الحديث " (ص 125 - 126) ؛ بلفظ : " كانوا يكرهون غريب الكلام ، وغريب الحديث " .(ايضا)

ابھی بہت کچھ کہنے کو باقی ہے فی الحال اسی پر اکتفاء کرتا ہوں
 
asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
اہل حدیث محدثین کو کہتے ہیں.jpg یہ ایک کتاب ہے اس کو غور سے پڑھنے والا سمجھ سکتا ہے کہ اہل الحدیث ک اطلاق کس پر ہوتا ہے
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207

السلام علیکم !تصویر بڑی کر کے لگا دی ہے تاکہ قارئین کو پڑھنے میں آسانی ہو۔
 
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
137
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
56
یہ سب سے بڑی مصیبت ہوتی ہے، کہ جب بات نقطہ بانقطہ چل رہی ہو، مگر کاپی پیسٹ یا پھر اضافی باتوں کو ساتھ شامل کردیا جائے، جس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ بات نہ کسی نتیجہ پر پہنچتی ہے، اور نہ کسی کو سمجھ آتی ہے۔آصف بھائی آپ نے بھی یہی حرکت کرنا شروع کردی ہے۔آپ سے جو پوچھا گیا، آپ کا فرض تھا کہ بس اس کا جواب دیتے، مزید کاپی پیسٹ وغیرہ سے گریز کرتے، کیونکہ یہی دلائل تو تب بھی دینے ہیں جب بات دعویٰ پر شروع ہوگی۔
آپ سے یہ پوچھا گیا تھا کہ کیا لفظ اہل حدیث سے جہلاء خارج ہیں؟جس کا جواب آپ نے اتفاق میں دیا ہے۔آپ کا بھی یہی کہنا ہے کہ لفظ اہلحدیث سےجہلاء خارج ہیں۔ہم صرف اسی دعویٰ پر بات کریں گے۔ ان شاءاللہ

اس ضمن میں آپ نے چار دلائل دیئے، جو کہ دعویٰ پر ہیں ہی نہیں۔ اور آپ کو علم ہی ہوگا، کہ جب دعویٰ پر دلائل نہ ہوں، تو وہ بس کاپی پیسٹ ہی شمار کیے جاتے ہیں۔

٭ پہلی دلیل آپ کے دعویٰ پر نہیں۔ کیونکہ آپ کا دعویٰ ہے کہ لفظ اہلحدیث سے جہلاء خارج ہیں، جب کہ اس دلیل میں ایسی کوئی بات نہیں۔ اگر ہے تو دکھائیں۔
٭دوسری دلیل بھی آپ کے دعویٰ پر نہیں، کیونکہ اس میں بھی اس کی قید نہیں کہ جہلاء لفظ اہلحدیث سے خارج ہیں۔
٭ تیسری دلیل بھی خارج از موضوع ہے۔
٭چوتھی دلیل کے طور پر آپ نے کتاب کا اسکین لگایا، جس کتاب کے مصنف تو ڈاکٹر ابو جابر عبداللہ دامانوی ہیں، لیکن مضمون شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کا ہے۔ آپ نے جو صفحہ نمبر8 لگایا، اگر آپ صفحہ نمبر6 پر لکھی تقریظ (جوکہ شیخ رحمہ اللہ کی ہی ہے) کا مطالعہ کرلیتے، تو آپ کو سمجھ آجاتا، کہ یہاں اہل الحدیث کے ساتھ بریکٹ میں محدثین کیوں لکھا گیا ہے۔ ایک لائن کی طرف میں اشارہ کردیتا ہوں
’’ یہ فرقہ محدثین(اہل الحدیث) کا سخت دشمن ہے، انہوں نے کئی محدثین کی تکفیر بھی کی ہے۔ ‘‘
اگر آپ یہ کہیں کہ شیخ رحمہ اللہ نے بھی محدثین کو صرف اہل حدیث کہا ہے، جہلاء کو اس لفظ سے خارج کیا ہے، تو یہ کہنا آپ کا ناکافی ہے، کیونکہ خود شیخ رحمہ اللہ نے ’’ اہل حدیث ایک صفاتی نام ‘‘ کتاب لکھ کر یہ ثابت کیا ہے، کہ لفظ اہلحدیث جہلاء کو بھی شامل ہے۔

اس لیے میرے بھائی اپنے دعویٰ پر رہتے ہوئے دلیل دیں، جس میں جہلاء کو خارج کرنے کی تصریح ہو۔وہ حوالہ جات کاپی پیسٹ نہ کریں، جس میں اہل حدیث محدثین کو کہا گیا ہو، کیونکہ ہم بھی محدثین کو اہل حدیث میں شمار کرتے ہیں، اور ساتھ جہلاء کو خارج نہیں کرتے۔ جبکہ آپ جہلاء کو خارج کر رہے ہیں، اس لیے جہلاء کے خروج کی تصریح پر دلیل دیں، ادھر ادھر کا مواد کاپی پیسٹ نہ کریں۔جزاک اللہ
 
Top