• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا لڑکی چین پہن سکتی ہے جس پر اس کا نام لکھا ہو؟

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
514
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
کیا لڑکی چین پہن سکتی ہے جس پر اس کا نام لکھا ہو؟
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

خواتین کیلئے کسی بھی دھات سے زیورات بنانے / استعمال کرنے میں ممانعت نہیں ہے ؛ پھر چاہے اس سے چین بنالے یا کوئی اور زیور۔

رہا اس پر نام وغیرہ لکھنا تو جس طرح مردوں کیلئے چاندی کی انگوٹھی اور چاندی سے بنے آلاتِ حرب پر نقش اور نام وغیرہ لکھنا جائز ہے ایسے ہی عورتوں کیلیے بھی جائز ہے۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فتح الباری (13/402) میں ؛ ( کتاب اللباس ؛ باب : قول النبی ﷺ لا ینقش علی نقش خاتمہ ؛ حدیث 5877 ) کی تشریح میں امام ابن ابی شیبہ رحمہ اللہ سے نقل کیا ہیں کہ ؛ أن ابن عمر نقش علی خاتمہ عبداللہ بن عمر ( یعنی ابن عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی انگھوٹی پر عبداللہ بن عمر لکھا تھا ) ۔

اسی طرح علی رضی اللہ عنہ نے ( اللہ الملک ) لکھا تھا ؛ ابراہیم نخعی نے ( باللہ ) لکھا تھا ؛ مسروق نے ( بسم اللہ) لکھا تھا ؛

اب جب مردوں کیلئے جائز زیور پر نقش / نام وغیرہ لکھنا جائز ہے تو اسی طرح عورت کیلیے بھی ان کے جائز زیورات پر نقش جائز ہوا ؛نیز اس کے ممانعت میں کوئی دلیل بھی موجود نہیں؛ البتہ اگر نام کوئی مقدس لفظ ہو تو اس کی بے ادبی اور اہانت سے بچنا لازم ہے؛ اس لیے اگر انسان کو اپنی استطاعت پر یقین نہ ہو تو ایسے مقدس اسماء کو کنداں نہیں کروانا چاہیے اور نہ ہی ایسے زیورات یا لباس پہننے چاہیے کہ جن سے بے ادبی و اہانت لازم آئے۔

والله أعلم بالصواب و علمه أتم، والسلام
 
Top