وعدہ کےمطابق پوسٹ نمبر10 پہ گزارشات
اسے کہتے ہیں چٹ اور پٹ دونوں میری ): مسٹر گڈ مسلم اتنا زیادہ ٹائیم صرف کرتے ہو آپ صرف چٹ اور پٹ اپنی بنانے کے لئے ؟ بھئی آپ رفع یدین کو "سنت" کہتے ہو ، کہتے ہو کہ نہیں ؟ اگر سنت کہتے ہو ،مانتے اور کرتے بھی ہو تو پھر اپنی سنت کو ثابت بھی کردو۔ کیوں اپنا اور دوسروں کا وقت ضایع کروارہے ہو ؟
اچھا آپ جو رفع کرتے ہیں اٹھائیس میں سے ایک ، اس کو کیا کہتے ہیں ؟ فرض ؟ سنت ؟ مستحب ؟ مکروہ ؟ جائز ؟ ناجائزہ ؟ اغیرہ ؟ وغیرہ ؟
جی جی اسی جانب میرا اشارہ ہے رفع یدین کو "سنت" ثابت کردیجئے اپنی "دلیل " سے ۔
دلیل سے ثابت کردیا ہے۔
باقی اگر آپ سنت کی تعریف اپنے الفاظ سے بیان کردیں تو سنت کا لفظ سمجھنے کےلیے مجھے آسانی ہوجائے گی۔ کیونکہ ہوسکتا ہے جس سنت کے آپ طالب ہوں وہ میں نہ سمجھ پا رہا ہوں۔
چلیں موقف ہی آپ پہلے پیش کردیں گڈ مسلم صاحب میں تو پیش کرچکا کہ آپ چار رکعت نماز میں، دس جگہ کرتے ہیں اور اٹھارہ جگہ نہیں کرتے اور ہم اہل سنت والجماعت احناف شروع کے بعد ستائیس جگہہ نہیں کرتے۔اب آپ سے درخواست ھے کہ اپنی "سنت" کو ثابت فرمائیں ،گنتی کے ساتھ۔
ارے بھائی میرا موقف واضح اور صریح ہے کہ میں رفع الیدین کے منسوخیت کا قائل نہیں۔
لیکن دعویٰ آپ کا واضح نہیں ہے۔ اس لیے آنجناب سے کہا تھا کہ آپ واضح اور صریح الفاظ میں دعویٰ لکھیں۔ لیکن آنجناب نے ابھی تک یہ بات تسلیم نہیں کی۔
دعویٰ آپ کاواضح کیسے نہیں میں بتاتا ہوں۔ ( بشکریہ
شاہد نذیر بھائی )
- کبھی کہتے ہیں کہ رفع الیدین اور ترک رفع الیدین دونوں سنت ہیں۔
- کبھی رفع الیدین کو متروک و منسوخ قرارد یتے ہیں۔
- کبھی رفع الیدین کو ناپسندیدہ یعنی مکروہ اور خلاف اولیٰ کہتے ہیں۔
- کبھی اس سنت کو بدعت بھی کہہ دیتے ہیں۔
- کبھی رفع الیدین ایک اختلافی مسئلہ بن جاتا ہے۔
- کبھی نماز میں رفع الیدین کرنا باعث فساد ہے۔
- کبھی رفع الیدین کی سنت مبارکہ کو قابل نفرت قرار دیتے ہیں۔
- کبھی کہتے ہیں کہ رفع الیدین شاذ ہے۔
- کبھی جانوروں کا فعل کہتے ہیں۔
- کبھی کبھی رفع الیدین کرنے والے کو کافر کہتے ہیں۔
ایسی صورت میں کیا آپ کا دعویٰ پیش کرنا فرض نہیں ؟ تاکہ ہمیں بھی تو پتہ چلے کہ ان دعووں میں سے آپ کا کونسا دعویٰ ہے یا پھر آپ اس مسئلہ پہ کوئی الگ موقف قائم کیے ہوئے ہیں؟
جی بھائی یہ مزاحیہ جملہ ہے آپ کے لئے کیونکہ آپ جو اور جہاں جہاں جتنی جتنی رفع یدین کرتے ہیں ان کے وجود کی بات کی تھی ۔ اب آپ بتا دیجئے دس کا اثبات اور اٹھارہ کی نفی۔
بھائی جان وجود کی نہیں مقام وجگہ کی بات ہے۔ آپ ایک جگہ یا مقام پر کرتے ہیں اور ہم چار مقام یا جگہوں پر کرتے ہیں۔ وجود کے نہ آپ انکاری ہیں اور نہ ہم۔ اس لیے کہا تھا
’’ کیا خوب مزاحیہ جملہ ہے ‘‘
جی بھائی جان آپ سے آپ کے عمل کے مطابق ہی دس کا اثبات اور اٹھارہ کی نفی مانگی ہے ۔اور میں مانتا ہوں ویسے ہی جیسے قبلہ اول کا معاملہ ہے ۔
میں نے بھی ثابت کردیا ہے۔ باقی قبلہ اول کو آپ دلائل کی روشنی میں مانتے ہیں میرا اس سے کوئی اختلاف نہیں لیکن رفع الیدین کو آپ قبلہ اول کے مثل قرار دے رہے ہیں یہ آپ کی غلطی ہے۔ اس غلطی کو سدھارنےکےلیے تو آپ سے گفتگو کررہا ہوں۔ہاں
اگر آپ رفع الیدین کو قبلہ اول کی مثل قرار دیتے ہیں تو پھر قبل اول کی مثل اس مسئلہ پر دلیل بھی عنایت فرمادیں۔ تاکہ مسئلہ سب کے سامنے آجائے۔ کیا خیال ہے پھر دلیل پیش پوش کریں گے یا پھر باتوں باتوں میں ٹائم ضائع کرنے کا سوچیں گے ؟
نہیں نہیں گڈ مسلم صاحب ایسی باتیں نہ کریں ،آپ صرف درجہ بتائیے اور ہاں ڈرئیے بلکل نہیں کیونکہ آپ کے بڑے بڑے علماء کرام یہ ہمت کرتے رہے ہیں اور آپ میں بھی اتنی ہمت ہونی ہی چاھئیے کہ بتاسکیں کہ رفع یدین دس جگہ کرنا فجر یا عصر جیسی سنت ہے ۔
آپ شروع کی رفع الیدین کرتے ہیں یا نہیں ؟
کرتے ہیں ناں ؟ (کیونکہ ہوسکتا ہے تضاد، ٹکراؤ آجانے سے شاید اب آپ اس رفع کو بھی چھوڑ دیں۔) یہ رفع آپ کے نزدیک
فجر کی سنتوں کی طرح ہے یا عصر کی سنتوں کی طرح۔؟ جو آپ کا جواب وہ ہمارا جواب.
باقی رہا رفع یدین ہوتی تھی یا نہیں تو بھئی میں پہلے بھی بتاچکا کہ ہمارا قبلہ پہلے کسی اور جانب تھا اور پھر بعد میں اللہ کے حکم سے تبدیل ہوکر کعبہ کی جانب ہوگیا رفع یدین بھی ہوتی تھی لیکن بچی صرف شروع والی ۔
آپ خود کہہ رہے ہیں کہ قبلہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے تبدیل ہوا ہے ۔ تو رفع الیدین بھی اللہ کے حکم سے منسوخ ہوئی ہوگی ناں ؟ میں آپ سے قبلہ کے تبدیل ہونے کی دلیل نہیں مانگتا
پس آپ مجھے رفع کے منسوخ ہونے کی دلیل دے دیں۔ اور جو بچی ہے اس کی بھی دلیل دے دیں۔ بہت احسان ہوگا۔
رانگ۔ مسٹر گڈ مسلم ، آپ صرف اٹھارہ جگہ کی نفی اور صرف دس جگہ کا اثبات دکھائیے ۔
دکھا دیا ہے۔ اور غیر اخلاقی الفاظ کے استعمال پر آپ اتر آئے ہیں۔ لیکن آپ بے فکر نہیں ان شاء اللہ میں کوئی ایسا لفظ استعمال نہیں کرونگا جو فورم کے اصول وقواعد کے خلاف ہو۔ کیونکہ آپ لوگوں کی یہی روش ہوتی ہے کہ جب کوئی بات نہیں بن باتی تو اخلاقیات سے گر کر خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں چاہیے آمنے سامنے مناظرے ہوں یا اسی طرح فورمز پر ۔
ویسے بھی آپ کون سا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان پر یعنی اپنی دلیل پر رفع الیدین کرتے ہیں
الزام ہے ناں ؟
آپ تو راویوں کے قول پر عمل کرتے ہیں جوکہ آپ کی دلیل ہے ہی نہیں اور یاد رکھئیے بلکہ سمجھ لیں کہ آپ امتیوں کے اقوال کو حجت نہ مان کر بھی امتیوں کی روایات پر ہی ، اور امتیوں کے کہنے پر ہی یعنی صحیح اور ضعیف کہنے پر ہی عمل کرتے ہو ضعیف کہہ دیا جائے تو آپ نبی کی حدیث کو جھوٹ کہہ دیتے ہو اور صحیح کہہ دیا جائے تو آپ اسے "سنت" بتالیتے ہو ۔ جبکہ جس عمل کو آپ سنت مان کر کرتے ہو نہ اسے اللہ نے سنت کہا اور ناہی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ۔ امید ہے سمجھ حاصل ضرور کریں گے ۔
ہم صحیح کو صحیح اور ضعیف کو ضعیف کہنے والے ہیں اور وہ بھی اصولز کی روشنی میں۔ آپ مقلدین کی طرح نہیں کہ مطلب کی بات ضعیف بھی ہو تو درست ہوجاتی ہے اور جس بات سے کوئی مطلب نہ ہو وہ صحیح بھی ہو تو حِیَل و قیل وقال سے کئی ایسے راستے نکال لیے جاتے ہیں۔ جس سے عمل کرنا ناممکن ہوجاتا ہے۔ اور یہ سب اپنے مذہب کی خوشنودی کےلیے کیا جاتا ہے۔
باقی سنت کی تعریف میں نے پوچھی ہے۔ وہ پیش کردیں، اس کے بعد دیکھیں گے کہ آپ جس کو سنت تسلیم کرتے ہیں کیا اس کو اللہ تعالیٰ نے سنت کہا ہے یا نبی کریمﷺ نے؟
رفع الیدین کا حکم قرآن کی کس آیت میں ہے ؟ کیا آپ سجدوں کی رفع الیدین کو منسوخ نہیں مانتے ؟ یہ وہی ہیں یعنی اٹھارہ کی نفی والی سولہ رو یہی بنتی ہیں ۔ کوئی آیت ہوتو پیش کیجئے اپنی اول دلیل یعنی قرآن سے سجدوں کی رفع یدین کی منسوخیت پر؟ اور اسکا کوئی نعم البدل بھی قرآن میں آیا ہے تو بتادیجئے ؟
آپ اپنی پہلی رفع پر دلیل پیش کیجیے ؟ قرآن سے ؟ دیکھتے ہیں کہ اس رفع پر آپ کے پاس قرآن سے کوئی دلیل ہے یا نہیں ؟
اور اور اور ، جب آپ نے ایسی بات کرہی دی ہے تو اک وضاحت اور بھی کردیجئے مسٹر گڈ مسلم کہ
ایک- رفع یدین کا مسئلہ قرآن کا ہے ؟
دو-رفع یدین کا مسئلہ حدیث کا ہے ؟
تین- رفع یدین میں فیصلہ کس کا ہے ؟ اللہ کا ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ؟ صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ؟ یا کسی اور امتی کا ؟
تو اگر آپ نے بات کرہی دی ہے تو آپ ہی وضاحت کردیجیے کہ
٭ پہلی رفع کا مسئلہ قرآن کا ہے ؟
٭ پہلی رفع کامسئلہ حدیث کا ہے ؟
٭ پہلی رفع کا فیصلہ کس کا ہے اللہ کا ؟ رسولﷺ کا ؟ صحابی کا؟ یا کسی امتی کا ؟
چلیں آپ کی مراد پوری ہو گئی ! مبارک ہو آپ کو :( چلیں اب آپ جلدی سے دس کا اثبات اور اٹھاری کی نفی دکھادیں ۔
بیچ وبیچ مراد پوری نہیں کرنی سہج صاحب۔ انہیں الفاظ کو واضح طور بھی لکھنا ہوگا۔ اور پھر جو رفع آپ کرتے ہیں اس کا اثبات بھی پیش کرنا ہوگا۔ یعنی ایسی دلیل دینی ہوگی جس میں ہو کہ پہلی رفع کے علاوہ باقی تمام رفعیں منسوخ۔ اور یہ دلیل رفع الیدین کے اثبات کے دلائل کی طرح واضح اور صریح ہو۔
مسٹر گڈ مسلم ، اوپر جو ترتیب آپ نے بنائی ہے ، یہ خود آپ کے لئے فکرمندی کا مقام اور ناجانے کیا کیا ہے ۔ کیونکہ جناب کو معلوم ہی ہوگا کہ آپ جس ترتیب سے نماز ادا کرتے ہیں وہ کس حدیث میں ہے ؟ جو جو مسائل پیش آتے ہیں وہ کس حدیث میں ہیں ؟ کون سا رکن فرض ہے اور کون سا واجب،سنت موکدہ،سنت غیر موکدہ، نفل ، مکروہ ، جائز وغیرہ ،یہ سب تفصیل آپ کو کس حدیث سے معلوم ہوئی؟ یا پھر تقلید کی کسی امتی کی ؟
چلیں آپ بتا دیں کہ آپ جو نماز اداء کرتے ہیں وہ کس حدیث میں ہے ؟ جو جو مسائل آپ کو اپنی نماز میں پیش آتے ہیں وہ کس حدیث میں ہیں ؟ کون سا رکن فرض، کون سا واجب، کون سا سنت مؤکدہ وغیر مؤکدہ، کونسا نفل، مکروہ، جائزہ وغیرہ ...کیونکہ ظاہر ہے آپ کرتے ہیں تو دلیل سے ہی کرتے ہونگے ناں۔ کیونکہ یہ عبادت کے حصص ہیں اور عبادت میں اپنی مرضی کا کوئی کام تو رب العالمین کو پسند نہیں ہے ناں۔ کیونکہ حدیث میں بھی ہے کہ
’’ من عمل عملاً لیس علیہ امرنا فہو رد ‘‘ اگر آپ یہ سب کام بغیر دلیل کے کرتے ہیں تو ظاہر ہے تمام کام مردود ہی ہونگے۔ لیکن اگر آپ دلائل کی روشنی میں کرتے ہیں تو پھر وہ دلائل آپ کو یہاں پیش بھی کرنے ہونگے۔
چلیں پھر میں دلائل کا انتظار کرونگا۔ یا پھر آپ اگر اس طرح کے دلائل دینے کی حامی بھرلی تو نیا تھریڈ قائم کرکے شروع نماز سے دلائل سے آپ سے بات کرنا شروع کردونگا۔
کیا خیال ہے محترم محمد سہج صاحب ؟
اور اگر آپ اہل سنت والجماعت حنفیوں کے اصولوں پر آجائیں (اعلانیہ چوری چھپے نہیں ) جوکہ کتاب اللہ،سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ،اجماع امت،اور قیاس شرعی یعنی امام کا قول یا امام کے شاگردوں کا انکے شاگردوں کا یا شاگردوں کے شاگردوں کا جو انہوں نے امام کے اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے کیا ، تو پھر سب جواب آپ کو دلیل کے مطابق ملیں گے بھی اور سمجھ بھی آئیں گے ۔
یعنی آپ نے یہ تسلیم کرلیا کہ اہل حدیث جو قرآن وحدیث کی تعلیمات کی روشنی میں عمل بھی کرتے ہیں اور دعوت بھی دیتے ہیں وہ نماز وغیرہ کے تمام احکامات دلائل سے ثابت نہیں کرسکتے لیکن احناف نے ایسے اصول بنا رکھے ہیں کہ ان اصول کی روشنی میں تمام مسائل ثابت ہوجاتے ہیں۔ یعنی جن مسائل کو قرآن اور حدیث سے ثابت نہیں کیا جاسکتا وہ احناف کے گھر سے ثابت ہوجاتے ہیں ؟ رائٹ ؟ اس کا مطلب ہے کہ حنفی مذہب کامل ہے اور اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان
’’ الیوم اکملت لکم دینکم ‘‘ ناقص ہے ؟ نعوذبا للہ ثم نعوذ بااللہ
کیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں دبے الفاظ میں ؟ وضاحت ہوجائے ذرا۔ کیا خیال ہے وضاحت بہتر رہے گی ناں
ابھی تو آپ کو خود سمجھ نہیں آتی کہ رفع الیدین فجر کی سنتوں کی طرح ہے یا عصر کی سنتوں کی طرح ۔ غور و فکر شرط ہے۔
یہی سمجھ آپ کو بھی نہیں آتی کی جس رفع کے آپ قائل ہیں وہ فجر کی سنتوں کی طرح ہے یا عصر کی سنتوں کی طرح ہے ؟
جی ہاں ہے ،آسان الفاظ میں آپ کی جماعت اہلحدیث اور ہم اہل سنت والجماعت حنفی دیوبندی۔
تو ٹھیک ہے پھر اگر شوق ہے تو بنایئے نیا تھریڈ۔۔ اس پر بھی بات کرلیں گے۔
جی شکریہ میں تو کر رہا ہوں فکر ناٹ ، اور ساری فکریں آپ کی جانب لڑھکادی ہیں ۔۔۔۔ جی جی دس کا اثبات اور اٹھارہ کی نفی وغیرہ۔
ذرا ان فکروں کو لڑھکانے سے پہلے فکر پر فکر بھی کریں۔ اور پہلی رفع کا اثبات ستائیس کی نفی ۔۔۔
ہاں ہاں پہلی کا اثبات ستائیس کی نفی دلیل۔ دلیل۔ دلیل
شکریہ
ماشاء اللہ ماشاء اللہ ، اللہ تعالٰی ہمت میں اضافہ فرمائے کہ آپ اطیعو اللہ و اطیعوالرسول کے دعوے پر رہتے ہوئے اپنا عمل ثابت کرسکیں ۔
اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو اس بات کی توفیق دے کہ وہ دین محمدیﷺ کی انہیں تعلیمات پر آجائیں جو نبی کریمﷺ دے کر گئے تھے۔
ارے یہ کیا ؟ گنتی ہم سے کروانی ہے !!
اوہو سوری۔تعجب وحیرانگی والی بات نہیں مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ آپ کو گنتی بھی نہیں آتی۔۔چلیں خیر ایسا بھی ہوتا ہے۔ بہت سارے ایسے مسائل واحکام اور افعال ہوتے ہیں جس سے انسان ناواقف ہوتا ہے۔
گڈ مسلم صاحب کیا آپ کو گنتی نہیں آتی ؟
ارے ابھی تعجب سے پوچھ رہے تھے۔ کہ گنتی ہم سے کروانی ہے اور پھر متصل ہم سے پوچھ رہے ہیں کہ آپ کو گنتی نہیں آتی ؟ یہ کیا چکر ہے میں سمجھا نہیں ؟ اچھا اچھا اب میں سمجھا کہ دباؤ ڈالنے کی غرض سے آپ ایسا کہہ رہے ہیں تاکہ آپ کو گنتی نہ آنے کا جو مسئلہ ہے وہ انہیں الفاظ کے دباؤ میں دب جائے اور قارئین کو پتہ ہی نہ چلے۔ چلیں کوئی بات نہیں مزید ہم بھی نہیں اچھا لیں گے۔ ان شاء اللہ
بھئی ہم اہل سنت والجماعت حنفیوں کے تو پہلی جماعت کے بچوں کو بھی پوری سو تک گنتی یاد ہوجاتی ہے اور آپ ہیں کہ اٹھائیس تک کی گنتی مجھ سے کروانا چاھتے ہیں ۔
اگر آتی ہے توکریں۔ اوراگر نہیں بھی آتی توکوئی بات نہیں۔ ہم ہیں کس لیے ؟ محترم سہج صاحب
اور آگے ڈرایا بھی ہے آپ نے کہ نماز کے کئی افعال کو جو آپ کرتے ہیں آپ کےلیے ثابت کرنا مشکل ہو جائے گا۔ ذرا اس طرف بھی دھیان رہے سہج صاحب۔! واقعی گڈ مسلم صاحب آپ نے تو بہت بڑا چیلنج دے دیا ہے ۔ چلو کوشش کریں گے آپ بے شک کسی اور یا نئے تھریڈ میں پوچھ کردیکھ لینا ان شاء اللہ میں آپ کو جواب دے دوں گا کیونکہ میرے پاس بہشتی زیور بھی ہے اور تعلیم الاسلام بھی ۔
قرآن کی جگہ پہ بہشتی زیور اور حدیث کی جگہ پہ تعلیم االاسلام ؟ کیا میں صحیح سمجھا سہج صاحب۔ ذرا وضاحت فرمادینا۔ کیونکہ میں بھی دو کتابوں کا نام (قرآن اورحدیث ) کا لیتا ہوں آپ نے بھی دو کتابوں کا نام لیا ہے۔ اس لیے یہ وضاحت بھی کردیں کہ
بہشتی زیور اور تعلیم الاسلام میں سے کس کو قرآن کی جگہ رکھا ہے اور کس کو حدیث کی جگہ؟ تاکہ آپ سے جو دلیل قرآن سے طلب کرنی ہو وہ بہشتی زیور سے کروں اور جو دلیل حدیث سے طلب کرنی ہو وہ تعلیم الاسلام سے کروں۔
اسی طرح ہم چار رکعت کے شروع والی رفع الیدین کے بعد والی تمام کی تمام ستائیس رفع الیدینوں کا انکار کرتے ہیں یعنی انہیں " سنت " نہیں مانتے ۔ امید ہے سمجھ گئے ہوں گے
کیوں نہیں سنت مانتے ( سنت کی تعریف پیش کرنا نہ بھولنا ) کس دلیل پر ۔وہ دلیل تو آپ سے پوچھ رہا ہوں کہ آپ وہ دلیل پیش فرمائیں کہ جس دلیل کی روشنی میں آپ ایک کو سنت اور باقیوں کو سنت ماننے سے انکار کرتے ہیں۔ اور آپ ہیں کہ لکھائی پہ لکھائی تو کیے جارہے ہیں لیکن اس پر دلیل پیش ہی نہیں کررہے۔ ہمارا بھی خیال رہے محترم سہج صاحب۔
یعنی تقلید کو فساد کی جڑ کہنا اور اسی تقلید کو کرتے بھی جانا ۔ثبوت یہاں ہی کئی جگہ دکھا چکا ہوں ۔
یہ بھی آپ کا الزام ہی سمجھ لوں ؟
نہیں بھئی ہم نے کچھ نہیں توڑا ناہی کسی مالکی ،شافعی، یا حنبلی نے توڑا ہے بلکہ توڑا تو جماعت اہلحدیث نے ہے ۔
یعنی اگر شافعی بھی کہے کہ رفع الیدین چار مقامات پہ منسوخ نہیں کرنی چاہیے اور اہل حدیث بھی کہیں کہ یہی رفع الیدین کرنی چاہیے۔ تو شافعی توڑنے والوں کی لسٹ میں نہ آئیں لیکن اہل حدیث آجائیں ؟ واہ کیا خوب منظر ہے۔ ایک ہی کام دو لوگ کررہے ہیں۔ لیکن الزام صرف ایک پہ آرہا ہے۔ کیا سہج صاحب فقہ حنفی میں یہ اصول ہے کہ چوری دو لوگ اکھٹے کریں اور حد ایک پہ نافذ ہو ؟
بے شک اللہ کا ہے اختیار ہے ہدایت والے راستے پر لانا۔
خوبصورت جملہ ..... انسان کی کوشش بھی اہم عنصر ہوا کرتی ہے۔
إِنَّ اللَّهَ لا يُغَيِّرُ ما بِقَومٍ حَتّىٰ يُغَيِّروا ما بِأَنفُسِهِم( الرعد:11)