• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا میں گستاخ رسول ہوں.....عاشق رسول سے سوال ۔۔۔۔

طیب علی

مبتدی
شمولیت
جنوری 14، 2014
پیغامات
9
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
18
اللہ کے نبیؐ اس کائنات کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئےاور ان کو بہترین شاگردوں کی ٹیم دی گئی اور وہ صحابہؓ اللہ کے پسندیدہ کہلائے، آج 1435 سال بعد یہ حال ہوگیا ہے کہ جو اللہ کے نبیؐ اور صحابہؓ کی مانتے ہیں ان پر لعنت بھیجی جا رہی ہے ،انہیں کوئی نجدی کہتا ہے کوئی وہابی کوئی دیوبندی کہتا ہے اور جو ایسا کہہ رہے ہیں وہ خود نہ اللہ کی مانتے ہیں نہ نبیؐ کی مانتے ہیں نہ صحابہؓ کی مانتے ہیں ، میرا ان سے سوال ہے
اللہ نے عید میلاد منانے کا حکم نہیں دیا ، میں نہیں مناتا تو کیا میں گستاخ رسول ہوں
نبیؐ نے عید میلاد النبیؐ منانے کا حکم نہیں دیا ، میں نہیں مناتا تو کیا میں گستاخ رسول ہوں
صحابہؓ نے عید میلاد النبی نہیں منائی، میں بھی نہیں مناتا کیا میں گستاخ رسول ہوں
12ربیع الاول کی اہمیت کا ذکر اللہ نے کہیں نہیں کیا، میں اس دن کو عام سمجھتا ہوں کیا میں گستاخ رسول ہوں
12ربیع الاول کو اللہ کے نبیؐ نے بھی اہمیت نہیں دی ، نہ کوئی نفل پڑھے ، صرف یہ کہا کہ پیر کے دن پیدائش ہوئی اس دن کی وجہ سے روزہ رکھتا ہوں اور ہر پیر کو روزہ رکھتے ، میں اس دن کو عام دن ہی سمجھتا ہوں کیا میں گستاخ رسول ہوں
12ربیع الاول کا دن صحابہؓ کی زندگی میں اتنی بار آیا انہوں نے کچھ نہیں منایا،میں نے بھی نہیں منایا کیا میں گستاخ رسول ہوں
12ربیع الاول کے دن کو عید منانا نہ فرض ہے نہ سنت ہے نہ واجب ہے نہ مستحب ہے ، میں بھی نہیں مناتا تو کیا میں گستاخ رسول ہوں
جو جو اللہ ، اللہ کے رسولؐ اور صحابہؐ کی مانتے ہیں ان پر لعنت بھیجنا، ان کو برا بھلا کہنا ان کو ذلیل کرنا، شیطان کہنا، وہابی کہنا، نجدی کہنا ، دیوبندی کافر کہنا جائز ہے کیا، اللہ نے دو عید رکھیں ان کا نام لے کر حکم دیا مناو ، نبیؐ نے جو جو دن برکتوں والے بتائے ان کا نام لے کر کہا کہ برکت والے ہیں عبادت کرو، ، صحابہؓ نے اللہ اور نبیؐ کے حکم پر لبیک کہا، مجھے بتائیں یہ عید میلاد النبی منانے والے کہ جب میلاد نہ منانے والوں پر لعنت بھیجی جاتی ہے تو اس کی زد میں کون کون آتا ہے ، کیا حضرت علی ہجویری نے عید میلاد منائی ، کیا حضرت عبدالقادر جیلانی نے عید میلاد منائی، اگر لعنت بھیجتے ہیں تو یاد رکھیں اس کی زد میں معاذ اللہ ۔۔۔ اللہ تعالیٰ ، اللہ کے نبیؐ، صحابہؓ، آئمہ، بزرگان دین سب کے سب آتے ہیں اور جو جو عاشق رسول ہونے کا دعوی کرتا ہے اس کا روزہ ، نماز ، حج، زکواۃ، کچھ بھی قبول نہیں ہوگا اس لئے جو جو جہنم میں نہیں جانا چاہتا سوچ سمجھ کر بات کرے۔ خدا کی قسم اس کا انجام مرنے کے بعد بہت برا ہوگا۔

1538873_604434112945339_371144998_n.jpg
1503432_607388322667630_1352343905_n.jpg
165943_604974589557958_511783324_n.jpg
8210_604993132889437_2108817328_n.jpg
 
Top