• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا نعيم بن حماد منكر الحديث تھے

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے امام ذہبی رحمہ اللہ کی درج بالا بات تذکرۃ الحفاظ سے نقل کی ہے ملاحظہ ہو:

امام ذهبي رحمه الله (المتوفى748)نے کہا:
هذا حديث منكر لا أصل له من حديث رسول الله صلى الله عليه و سلم ولا شاهد ولم يأت به عن سفيان سوى نعيم وهو مع إمامته منكر الحديث[تذكرة الحفاظ للذهبي: 2/ 419]۔

یعنی امام ذہبی رحمہ اللہ نے انہیں منکرالحدیث کہنے کے ساتھ ساتھ تذکرۃ الحفاظ میں بھی نقل کیا ہے ، اوریہ کتاب مطبوع ودستیاب ہے۔
لیکن اس کے باوجود بھی اصل مرجع کا حوالہ دینےکے بجائے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کے واسطہ یہ قول نقل کیاجارہا ہے ، شاید اس کا مقصد اس حقیقت پر پردہ ڈالنا ہے کہ امام ذہبی رحمہ اللہ نے انہیں تذکرۃ الحفاظ میں بھی نقل کیا ہے۔

دراصل امام ابوحنیفہ کاذکربھی امام ذہبی نے تذکرہ الحفاظ میں کیاہے اور بعض لوگ اسی بات کو ابوحنیفہ کی توثیق سمجھتے ہیں اگر یہ اصول درست ہے تو اس اصول کے تحت نعیم بن حماد بھی ثقہ ہیں کیونکہ ان کا ذکر بھی امام ذہبی نے تذکرہ الحفاظ میں کیا ہے۔

یہ تو ایک الزامی بات ہے اصل جواب یہ ہے کہ نعیم بن حماد رحمہ اللہ منکرالحدیث نہیں ہیں بلکہ ثقہ ہیں اور امام بخاری رحمہ اللہ کے استاذ ہیں بہت سارے محدثین نے انہیں ثقہ کہا ہے اورامام ذہبی رحمہ اللہ کے نزدیک بھی یہ ثقہ ہی ہیں کیونکہ امام ذہبی رحمہ اللہ نے ان کا تذکرہ اپنی کتاب ’’من تكلم فيه وهو موثوق أو صالح الحديث‘‘ میں کیا ہے دیکھئے :[من تكلم فيه وهو موثق ت الرحيلي ص: 516]

رہا تذکرۃ الحفاظ میں امام ذہبی کا منکرالحدیث کہنا تو امام ذہبی رحمہ اللہ نے منکرالحدیث عام معنی میں نہیں کہا ہے بلکہ اس سے مراد فقط یہ ہے کہ ان کی بعض احادیث میں نکارت ہے ۔
جیساکہ دیگر مقامات پر انہوں پوری صراحت کے ساتھ یہ وضاحت کی ہے مثلا عبر میں کہا:

امام ذهبي رحمه الله (المتوفى748)نے کہا:
نعيم بن حماد الخزاعي المروزي الفرضي الحافظ أحد علماء الأثر سمع أبا حمزة السكري وهشيما وطبقتهما وصنف التصانيف وله غلطات ومناكير مغمورة في كثرة ما روى[العبر في خبر من غبر 1/ 405]

لہٰذا امام ذہبی رحمہ اللہ کے نزدیک بھی یہ ثقہ یا کم ازکم حسن الحدیث ہی ہیں۔واللہ اعلم۔
 
Top