• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا نمازیں دبارہ پڑھیں گے ؟؟؟

Hafiz hafeez

مبتدی
شمولیت
مارچ 24، 2014
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
18
اسلام علیکم و رحمۃاللہ و برکتہ​
اگر کوی20 سال سے نماز نیھں پڑھ رھا مگر اب اس کے دل میں اللہ کا خوف آ گیا ھے اور وہ نماز پرھنا شرو کر دیتا ھے کیا وہ اپنی 20 سال کی نمازیں دبارہ پڑہے گا یا اللہ سے معافی مانگے گا۔ قرآن و حدیث کی روشنی سے وضاحت فرمایں
جٖٖزاک اللہ
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
جس سے کسی عذر کی بناپر کوئی نماز چھوٹ جائے اس کے لئے شریعت میں قضاء کا حکم ہے۔
مثلا اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
من نسي الصلاة فليصلها إذا ذكرها
جو نماز پڑھنا بھول جائے اسے جب یاد آئے پڑھ لے[صحيح مسلم 2/ 471]

اسی طرح دیگر عذر سے متعلق بھی احادیث ہیں

اور جو شخص جان بوجھ کر نماز چھوڑ دے اس کے لئے قضاء کا حکم نہیں بلکہ وعید ہے۔
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادہے:
«بين الرجل وبين الشرك والكفر ترك الصلاة»
آدمی کے شرک وکفر کے درمیان حد فاصل نماز ہے[صحيح مسلم 1/ 88]

شریعت میں دونوں طرح چھوٹنے والی نمازوں سے متعلق فرق کیا گیا ہے ۔

علاوہ بریں نمازیں یہ مقررہ اوقات میں فرض ہیں ۔ اور صحت صلاۃ کے لئے ان نمازوں کو ان کے اوقات میں پڑھنا ضروری ہے۔
اب معذورں کے لئے یہ استثناء ملتا ہے کہ وہ بعد میں پڑھ لیں تو ان کی نمازیں معتبر ہوں گی لیکن جان بوجھ کر نماز چھوڑنے والوں کے لئے یہ استثناء نہیں ملتا ہے ۔ اس لئے ان کی طرف سے بعد میں نمازوں کی ادائیگی معتبر نہ ہوگی ۔ واللہ اعلم۔

لہٰذا اگر کسی شخص سے عذر کی بناپر نماز چھوٹ جائے تو عذر ختم ہوتے ہی وہ نماز کی قضاء کرے گا جیساکہ احادیث میں ہے۔
لیکن اگر کسی نے جان بوجھ کر نمازیں چھوڑ دیں تو شریعت میں اس کے لئے قضاء کی سہولت نہیں دی گئی بلکہ اس کے لئے سخت وعید وارد ہے لہٰذا ایسا شخص قضاء نہیں کرسکتا بلکہ وہ توبہ و استغفار کرے اور زیادہ سے زیادہ نوافل پڑھے بکثرت صدقہ وخیرات کرے۔ واللہ اعلم۔
 
Top