• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا نماز جمع کرتے وقت تراویح بھی پڑھ سکتے ہیں؟؟

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
ظاہری طور پر تو اس کا جواز ہی سامنے آتا ہے۔۔
اب نہ پڑھنے کی کوئی صحیح وجہ سامنے آئے تو ہی کسی کنارے لگا جائے۔۔
پہلے تو یہ بات ذہن نشین کرلیں، کہ نماز تراویح فرض نہیں سنت ہے۔ اور پھر نماز تراویح کا لازمی جماعت کے ساتھ پڑھنا بھی ضروری نہیں۔ آپ گھر بھی پڑھ سکتے ہیں۔ اور پھر فرض نمازوں کو موسم وغیرہ کی خرابی کی وجہ سے جمع کرنے کی حکمت جماعت کے ثواب کا حصول ہے۔ اور پھر باجماعت نماز کی کیااہمیت ہے؟ اس سے بھی آپ واقف ہونگے۔۔۔لہذا یہ حکم فرضی نمازوں کےلیے تو ہے۔ نفلی نمازوں کےلیے نہیں ۔۔۔ اور پھر نماز تراویح عشاء کی نہیں بلکہ اصل میں صبح کی ہی نماز ہے۔ کیونکہ تراویح اور تہجد میں کوئی فرق نہیں ہے۔

لہذا جب ان باتوں پر غور کیا جائے، تو مسئلہ کی نوعیت یہ سمجھ آتی ہے کہ مغرب اور عشاء کو پڑھ لیا جائے، پھر نماز تراویح کو گھر جاکر ہی پڑھا جاسکتا ہے۔ اور پھر شریعت میں اس کی کوئی نظیر بھی نہیں ملتی، کہ مغرب اور عشاء کے ساتھ ساتھ نماز تراویح بھی پڑھی گئی ہو۔۔ واللہ اعلم

علماء حضرات ہی بہتر جواب دے سکیں گے۔
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
۔ اور پھر شریعت میں اس کی کوئی نظیر بھی نہیں ملتی، کہ مغرب اور عشاء کے ساتھ ساتھ نماز تراویح بھی پڑھی گئی ہو۔۔ واللہ اعلم

علماء حضرات ہی بہتر جواب دے سکیں گے۔


ماشاءاللہ کافی حد تک مسئلہ سامنے آ گیا ہے۔۔ جزاک اللہ بھائی۔۔

آپ نے کہا کہ شریعت میں ایسی نظیر نہیں تو ایسے تو بارش میں جمع کی بھی نظیر نہیں ہے؟؟؟؟
کیا کہتے ہیں؟؟
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
ماشاءاللہ کافی حد تک مسئلہ سامنے آ گیا ہے۔۔ جزاک اللہ بھائی۔۔

آپ نے کہا کہ شریعت میں ایسی نظیر نہیں تو ایسے تو بارش میں جمع کی بھی نظیر نہیں ہے؟؟؟؟
کیا کہتے ہیں؟؟
محترم برادر جمع بین الصلوتین کے حوالے سے جو بات ہے وہ یہ کہ فجر کی الگ۔ ظہر اور عصر کی ساتھ ساتھ اور اسی طرح مغرب اور عشاء کی ساتھ ساتھ۔ مجبوری کی حالت میں بھی، اور بغیر مجبوری کے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جمع ثابت ہے۔

جب بھی کوئی شرعی وجہ آڑے آئی، نمازوں کو جمع کیا جاسکتا ہے۔ اب ضروری نہیں کہ وہ شرعی وجہ بارش ہی ہو، یا بارش ہو تب ہی جمع کیا جاسکتا ہے۔بارش وغیرہ کے علاوہ بھی ایسےحالات پیدا ہوسکتے ہیں۔ کہ نمازوں کو جمع کرنا پڑ سکتا ہے۔ تو کی جاسکتی ہیں۔

لیکن جو نظیر کی بات کی گئی ہے، وہ خاص مغرب اور عشاء کے ساتھ تراویح کو جمع کرکے پڑھنے کی بات ہے۔ یہ نظیر نہیں ملتی۔ باقی نمازوں کو جمع کرنے کی امثلہ موجود ہیں۔

واللہ اعلم
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
بھائی کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بارش میں جمع کرنا ثابت ہے؟؟
اگر آپ اسکو اس حدیث پر قیاس کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجبوری اور غیر مجبوری دونوں صورتوں میں جمع کی۔
تو تراویح کے مسئلے میں بھی عموم پر قیاس کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
بھائی کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بارش میں جمع کرنا ثابت ہے؟؟
اگر آپ اسکو اس حدیث پر قیاس کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجبوری اور غیر مجبوری دونوں صورتوں میں جمع کی۔
تو تراویح کے مسئلے میں بھی عموم پر قیاس کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1۔ برادر اگر کسی بھی مسئلہ کے ساتھ کسی بھی چیز کی قید لگا دی جائے، تو پھر آدھی سے زیادہ شریعت سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔
2۔ تراویح کو ہم اس لیے قیاس نہیں کرسکتے، کیونکہ تراویح نفلی نماز میں داخل ہے اور نفلی نماز کے عمومی حکم میں ہے۔اور پھر تراویح کو لازماً جماعت کے ساتھ ہی پڑھا جائے، یہ بھی ضروری نہیں۔ لیکن فرضی نمازوں کا جماعت کے ساتھ پڑھنا واجب ہے۔
 
Top