• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا ہم اپنے موضوع save as draft کی شکل میں save رکھ سکتے ہے،؟

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم

کیا ہم اپنے موضوع save as draft کی شکل میں save رکھ سکتے ہے،؟

کیونکی کئ بار موضوع بڑا ہونے کی وجہ سے فارمیٹنگ میں بہت وقت لگتا ہے، اگر موضوع کو کچھ وقت کے لئے save کر دیا جائے تو ہم بعد میں فارمیٹنگ کا کام کر سکتے ہے.

ولسلام
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
عامر بھائی، میرے علم کی حد تک تو ایسی کوئی سہولت موجود نہیں کہ جس میں مضمون کو محفوظ کیا جا سکے۔ البتہ جو مسئلہ آپ نے بیان کیا ہے اس کا ایک ممکنہ حل یہ ہو سکتا ہے کہ بڑے مضمون کو ایک ہی پوسٹ میں پیش کرنے کے بجائے چند ایک پیراگراف کی صورت میں ٹکڑوں میں الگ الگ پوسٹ کی صورت میں پیش کیا جائے۔ اور ایسی پوسٹ کے بعد ’جاری ہے‘ لکھ دیا جائے۔ اس سے کئی فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ ایک تو چھوٹے سے مضمون کی فارمیٹنگ بڑی آسانی سے ہو جائے گی۔ دوسرے یہ کہ ایسی صورت میں مضمون پڑھنے والوں کی تعداد زیادہ ہو جاتی ہے۔ کیونکہ طویل مضامین کو ایک نشست میں پڑھنا سب کے لئے آسان نہیں ہوتا۔ اور بعد میں بھول بھی جاتا ہے۔ نیز اس لئے بھی کہ مثلاً آج آپ نے ایک پوسٹ کر دی اب کل دوسری پوسٹ کریں گے تو دھاگا پھر اوپر آ جائے گا، لہٰذا جس رکن نے پہلی دفعہ نظر انداز کر دیا وہ دوسری یا تیسری دفعہ اس دھاگے کی اپ ڈیٹ پر آ جائے گا۔ وغیرہ۔
اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو ایک طریقہ ذاتی پیغام کا ہے۔ کہ طویل مضمون کو خود ہی کو ذاتی پیغام کر دیا جائے۔ اس طرح سے مضمون محفوظ ہو جائے گا۔ اور پھر وقتاً فوقتاً اس کی فارمیٹنگ کرتے رہنے کے بعد فائنل شکل میں اس کو اوپن فورم پر پیش کر دیا جائے۔ شاید کسی اور کے پاس اس سے بہتر حل بھی ہو۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا یہ کام ٹیکسٹ فائل سے نہیں لیا جا سکتا؟!
 
Top