• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیلی فورنیا کی مساجد کو نفرت آمیز خطوط

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
امریکہ میں شہری حقوق کی ایک تنظیم نے ریاست کیلی فورنیا کی تین مساجد کو نفرت آمیز خط بھیجے جانے کے بعد اضافی پولیس تفظ کا مطالبہ کیا ہے۔
ان خطوں میں مسلمانوں کو ’نیچ اور گندا‘ کہا گیا ہے اور انہیں امریکہ چھوڑنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
نفرت بھرے اس خط میں صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف بھی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ امریکہ کو صاف کر دیں گے۔
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز نے معاملے کی پولیس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
کونسل نے اسے مذہبی کمیونٹی میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کرنے والا قدم قرار دیا ہے۔
اپنی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے کا مشورہ دیا تھا۔
ٹرمپ نے کہا تھا کہ جب تک یہ واضح نہ ہو جائے کہ زیادہ تر مسلمان امریکہ کے خلاف تشدد کی حمایت کیوں کرتے ہیں تب تک مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی ہونی چاہیے۔
اس بیان پر ان کی کافی مذمت بھی ہوئی تھی۔
 
Top