• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گرجا گھر میں نماز کی پیشکش

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521

گرجا گھر میں نماز کی پیشکش​

[SUP]دی نیوز ٹرائب :Ubaid Mughal
Mar 19th, 2013[/SUP]

لندن : برطانیہ میں مذہبی ہم آہنگی کی ایک منفرد مثال اس وقت سامنے آئی جب اسکاٹ لینڈ میں مسلمانوں کو مسجد میں جگہ نہ ہونے پر گرجا گھر میں نماز ادا کرنے کی پیشکش کردی گئی۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر ابریڈین میں گرجا گھر کے قریب واقع مسجد بہت چھوٹی ہے اور اکثر مسلمانوں کو باہر نماز پڑھنا پڑھتی ہے۔
اس کو دیکھتے ہوئے سینٹ جونز چرچ کے پادری آئزک پوبلان نے اپنے گرجا گھر میں مسجد کی توسیع کی پیشکش کی۔

اس گرجا گھر کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ برطانیہ میں واحد جگہ ہے جہاں عیسائی اور مسلمان ایک ساتھ اپنی مذہبی عبادات میں مصروف ہوں گے۔

پادری آئزک پوبلان کا کہنا ہے کہ انتہائی تنگ مسجد میں بمشکل 60 سے 70 نمازیوں کو جگہ مل پاتی ہے اور ایک دن میں نے وہاں سے گزرتے ہوئے 30 افراد کو میدان میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، جس کے بعد میں نے اپنے گرجا گھر کی انتظامیہ سے بات کی تو انکا کہنا تھا کہ یہ ہمارا مسئلہ نہیں مگر میری نظر میں یہ ہمارا اپنا مسئلہ تھا اس لئے میں نے جگہ کی پیشکش کی۔
[SUP]r[/SUP]
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033

گرجا گھر میں نماز کی پیشکش​


[SUP]دی نیوز ٹرائب :Ubaid Mughal
Mar 19th, 2013[/SUP]

لندن : برطانیہ میں مذہبی ہم آہنگی کی ایک منفرد مثال اس وقت سامنے آئی جب اسکاٹ لینڈ میں مسلمانوں کو مسجد میں جگہ نہ ہونے پر گرجا گھر میں نماز ادا کرنے کی پیشکش کردی گئی۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر ابریڈین میں گرجا گھر کے قریب واقع مسجد بہت چھوٹی ہے اور اکثر مسلمانوں کو باہر نماز پڑھنا پڑھتی ہے۔
اس کو دیکھتے ہوئے سینٹ جونز چرچ کے پادری آئزک پوبلان نے اپنے گرجا گھر میں مسجد کی توسیع کی پیشکش کی۔

اس گرجا گھر کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ برطانیہ میں واحد جگہ ہے جہاں عیسائی اور مسلمان ایک ساتھ اپنی مذہبی عبادات میں مصروف ہوں گے۔

پادری آئزک پوبلان کا کہنا ہے کہ انتہائی تنگ مسجد میں بمشکل 60 سے 70 نمازیوں کو جگہ مل پاتی ہے اور ایک دن میں نے وہاں سے گزرتے ہوئے 30 افراد کو میدان میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، جس کے بعد میں نے اپنے گرجا گھر کی انتظامیہ سے بات کی تو انکا کہنا تھا کہ یہ ہمارا مسئلہ نہیں مگر میری نظر میں یہ ہمارا اپنا مسئلہ تھا اس لئے میں نے جگہ کی پیشکش کی۔
[SUP]r[/SUP]
گرجا گھر میں نماز پڑھنا درست نہیں، کیونکہ وہاں تصویریں موجود ہوتی ہیں، باقی الله بہتر جانتا ہے.
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521
گرجا گھر میں نماز پڑھنا درست نہیں، کیونکہ وہاں تصویریں موجود ہوتی ہیں، باقی الله بہتر جانتا ہے.
اس کو دیکھتے ہوئے سینٹ جونز چرچ کے پادری آئزک پوبلان نے اپنے گرجا گھر میں مسجد کی توسیع کی پیشکش کی۔
السلام علیکم

ابھی تو انہوں نے نماز جمعہ کے لئے اس پر پیشکش کی ھے اب یہ تو امام صاحب مسجد کی انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی سے مل کے ہی مشاورت کریں گے کہ کیا کرنا ھے۔ نہیں بھائی وہ چرچ کے اس حصہ کی پیش کش نہیں جس میں ان کی عبادت پر تصاویر لگی ہوتی ہیں اس میں بڑے کمرے بھی ہوتے ہیں۔ اگر صرف جمعہ پڑھنے کے لئے وقتی طور پر ہی جگہ دینی ھے تو پھر ان پر کوئی مخصوص حصہ ہی دیکھیں گے جہاں ایسی چیزیں نہ ہوں کہ جس سے نماز میں کوئی مشکل پیش آئے۔ اس پر اگر کوئی نئی خبر اپڈیٹ ہو گی تو اسے پیش کر دیا جائے گا۔

یہاں جن کالجز و یونیورسٹیوں میں مسلم طالب علموں کی تعداد زیادہ ہوتی ھے انہیں نماز کے لئے ایک بڑا حال کمرہ دیا جاتا ھے اور اس پر مسجد کا بورڈ اویزں ہوتا ھے اور اندر چار دیواری پر سفید رنگ اور زمین پر چٹائیاں بچھی ہوتی ہیں۔

والسلام
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
میرے خیال میں اس بات پر شرعی طور رہنمائی دینی چاہیے کہ کیا مسلمان غیر مسلموں کی عبادت گاہوں میں یا احاطے میں اپنی عبادت کرسکتے ہیں یا نہیں ؟ ۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521
السلام علیکم

یہاں بہت سے چرچ مساجد میں تبدیل ہو چکے ہوئے ہیں۔ جس پر یہ ایک لنک ھے اس میں ٹیوب تو شائد پاکستان میں نہ دیکھی جا سکیں مگر ٹیکسٹ میسج آپ پڑھ سکتے ہیں۔ جو یہ کلپس دیکھ سکتے ہیں انہیں اندر کا حصہ بھی نظر آ جائے گا۔

جہاں میں رہتا ہوں قریب ٣ منٹ کی ڈرائیو پر قریب ٣ سال پہلے ایک چرچ قرآن اکیڈمی میں تبدیل ہوا جس کی تصویر یہاں سے دیکھی جا سکتی ھے۔

چرچ کو مسجد میں تبدیل کرنا کوئی ضد نہیں ھے بلکہ یہاں پر ہر جگہ پلاننگ بہت پرانی ھے جس پر ١، ٢، ٣ ۔۔۔۔۔ بیڈ روم گھر ہوتے ہیں۔ اس پر ان کا رقبہ کم ہونے سے ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک گھر اگر کوئی بیچ رہا ھے تو اس کے قریب والے گھروں سے رابطہ کیا جائے کہ وہ ہمیں مسجد بنانے کے لئے مزید جگہ کی ضرورت ہونے پر اپنے گھر ہمیں بیچ دیں تاکہ ہم اسے ایک پلاٹ کی شکل میں مسجد تعمیر کر سکیں۔ ایسا ممکن نہیں اگر ایسا ممکن ہو بھی جائے تو پھر اس پر نئے سرے سے کنسٹرکشن بہت مہنگی پڑے گی جس پر چرچ رقبہ میں بڑا ہونے سے اگر حکومت اس چرچ کو بیچ رہی ھے تو اسے خرید لیا جاتا ھے اس لئے اس پر کنسٹرکشن کی ضرورت پیش نہیں آتی بلکہ تبدیلی پر معمولی سا خرچہ ہوتا ھے۔

بہت سی جگلیں ایسی ہیں جہاں کسی نے ٣ بیڈ روم کا گھر خرید کر اسے مسجد میں تبدیل کر دیا۔ اس پر قریبی مسلمان آسانی سے نماز پڑھ سکتے ہیں۔

والسلام
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
باتیں دو ہیں
1۔ ایک ہے گرجاگھر، چرچ وغیرہ کو مساجد وغیرہ میں منتقل کرنا
2۔ انہی گرجاگھر، چرچ میں یا ان کے احاطےمیں مسلمانوں کا عبادت کرنا
پہلی شق میں نہ کوئی قباحت ہے، اور نہ کوئی صاحب علم اس سے اختلاف کرے گا۔ لیکن دوسری شق کو دو پہلو سے دیکھنا چاہیے۔۔ایک پہلو ہوتا ہے شرعی اور دوسرا ہوتا ہے معاشرتی۔
1۔شرعی پہلو:
اگر مسلمان کفار کی پوجا پاٹ جگہوں میں عبادت کرتے ہیں تو کیا یہاں پر کی جانے والی عبادت شرعی نقطہ نظر سے کس حیثیت کی ہوگی۔۔کیا یہ عبادت رب کبریاء کی دربار میں قبول ہوگی یا مردود۔۔میرے خیال میں یہاں پر کی جانے والی عبادت قابل قبول ہے۔۔عبادت پر بذاتہ کوئی اثر نہیں ۔۔ واللہ اعلم
2۔معاشرتی پہلو
معاشرتی پہلو سے اگر دیکھا جائے تو پھر مسلمانوں کو اس طرح کی جگہوں پر عبادت کرنے سے گریز کرنا چاہیے، تاکہ نفرت برقرار رہے۔واللہ اعلم
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521
Christians and Muslims share church


[SUP]Christians and Muslims share church

BBC Video Links
March 2013 Last updated at 11:33

A church in Scotland is thought to have become the first in Britain to share its building with Muslim worshippers.

The rector at St John's Episcopal Church in Aberdeen has invited Muslims inside to pray because the neighbouring mosque is too small.

Divya Talwar reports[/SUP]
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
1۔شرعی پہلو:
اگر مسلمان کفار کی پوجا پاٹ جگہوں میں عبادت کرتے ہیں
پوجا پاٹ کی جگہ محل نظر ہے الفاظ کو اس طرح کرلیا جائے ’’عبادت گا ہوں کے احاطے میں۔احاطہ میں نماز جائز ہے لیکن خاص جہاں وہ پوجا پاٹ کرتے ہیں کراہیت سے خالی نہیں۔
2۔معاشرتی پہلو
معاشرتی پہلو سے اگر دیکھا جائے تو پھر مسلمانوں کو اس طرح کی جگہوں پر عبادت کرنے سے گریز کرنا چاہیے، تاکہ نفرت برقرار رہے۔
تنفر بھی محل نظر ہے ،بلکہ ہرخطے میں اعلاء کلمۃ اللہ کرنا چاہئے ،تاکہ مشرکین کے قلوب میں مسلمانوں کی ہیبت قائم ہو ،اور مسلمانوں سے قربت ہو ،اور اسلامی تعلیمات سے غیر مسلموں کو آگاہی ہو ، ہو سکتا ہے وہ ایمان قبول کر لیں اور یہ پیغام الٰہی(وَلْتَكُنْ مِّنْكُمْ اُمَّۃٌ يَّدْعُوْنَ اِلَى الْخَيْرِ وَيَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِۭ وَاُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۝۱۰۴ [٣:١٠٤]
اور تم میں ایک جماعت ایسی ہونی چاہیئے جو لوگوں کو نیکی کی طرف بلائے اور اچھے کام کرنے کا حکم دے اور برے کاموں سے منع کرے یہی لوگ ہیں جو نجات پانے والے ہیں
پیش نظر رہنا چاہئے
یاد رہے نفرت سے نفرت جنم لیتی ہے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
موقع الإسلام سؤال وجواب - حكم صلاة الجمعة داخل الكنيسة وفيها صور أو تماثيل
اس فتویٰ کا خلاصہ یہ ہے:
1۔ اگر کسی کلیسا میں تصاویر اور مجسّمے نہ ہوں تو ان میں جمعہ اور نماز وغیرہ جائز ہے۔
2۔ اگر اس میں تصاویر اور مجسّمے وغیرہ ہوں تو اس میں نماز کراہت کے ساتھ جائز ہے۔ اور اگر مجبوری ہو کہ مسلمانوں کے پاس نماز کیلئے کوئی اور جگہ نہ ہو اور ان تصویروں وغیرہ کو ڈھانپ لیا جائے تو بلا کراہت نماز وجمعہ وغیرہ جائز ہے۔
 
Top