• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گری پڑی چیزیں

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
کھانے کی کوئی چیز نیچے گری پڑی ہو تو کیا اس کو اٹھا کر کسی اوپر جگہ رکھنا جائز ہے؟اور اسی طرح اکثر اخبارات نیچے گرے پڑے ہوتے ہیں جن میں اللہ تعالیٰ کا نام ہوتا ہے تو کیا اگر جان بوجھ کر نہ بھی اٹھائین تو گناہ ہوتا ہے۔کیونکہ اکثر کو تو اٹھاتے ہیں لیکن کسی کسی کو نہیں بھی اٹھا پاتے تو کیا گناہ نیچے پھینکنے والے کو ہوتا ہے یا نہ اٹھانے والے کو؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
میں محدث فورم کی انتظامیہ سے معذرت کرتا ہوں کہ میں نے اصول و ضوابط سوالات جوابات کے تھریڈ میں نیا بننے والا اصول
اصول نمبر ٦
6. ایک بھائی ایک دن میں ایک سے زائد سوال نہ کریں تاکہ ایک طرف تو سب بھائیوں کو سوال کرنے کا موقع ملے اور دوسری طرف جواب دینے والے پر بھی ضرورت سے زائد بوجھ نہ پڑے۔
نہیں دیکھا تھا اس وجہ سے ایک دن میں دس سوال پوسٹ کر دیے۔لیکن اب معلوم ہو گیا ہے کہ ایک دن میں ایک سوال کرنا ہے لہذا آئندہ خیال رکھوں گا ان شاءاللہ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
6. ایک بھائی ایک دن میں ایک سے زائد سوال نہ کریں تاکہ ایک طرف تو سب بھائیوں کو سوال کرنے کا موقع ملے اور دوسری طرف جواب دینے والے پر بھی ضرورت سے زائد بوجھ نہ پڑے۔
ویسے حیدر بھائی جان سے گزارش ہے کہ یہاں لفظ "بھائی" کی جگہ "ممبر" یا "رکن" لکھ دیں۔کیونکہ یہ پابندی بھائیوں پر نہیں بلکہ بہنوں پر بھی ہے۔ورنہ بھائی ایک دن میں ایک سوال کریں گے بہنیں تو ایک سے زائد سوال بھی کر سکیں گی۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
کھانے کی کوئی چیز نیچے گری پڑی ہو تو کیا اس کو اٹھا کر کسی اوپر جگہ رکھنا جائز ہے؟
جی ہاں ایسا کرنا چاہیے کیونکہ ہمیں اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور اللہ کی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت کھانا بھی ہے لہذا اسے ضائع ہونے سے بچانا چاہیے۔ اگر انسانوں کے کام نہیں رہا تو کم ازکم جانوروں اور پرندوں یا دوسری مخلوقات کے کام آ جائے گا۔
ویسے بھی ایک دوسری پوسٹ میں وہ روایات بیان ہو چکی ہیں کہ جن میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین پر گرے ہوئے لقمہ کو اٹھانے کا حکم دیا ہے۔
اور اسی طرح اکثر اخبارات نیچے گرے پڑے ہوتے ہیں جن میں اللہ تعالیٰ کا نام ہوتا ہے تو کیا اگر جان بوجھ کر نہ بھی اٹھائین تو گناہ ہوتا ہے
جی ہاں، اٹھا لینا چاہیے اور اٹھا کر مقدس اوراق کے کسی ڈبہ میں ڈال دیں۔
 
Top