• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گم شدہ چیز کو تلاش کرنے کے لئے ایک ’’مجرب دعاء‘‘

abu khuzaima

رکن
شمولیت
جون 28، 2016
پیغامات
77
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
46
اس روایت کا ترجمہ و تحقیق درکار ہے

دعاء مجرّب

ضاع كُراس فتعبت في التفتيش عليه فقلت:
يا سميع يا بصير، بقدرتك على كل شيء وبعلمك كل شيء دلني على الكراس؛ فوجدته في الحال

ابن حجر



Sent from my SM-G920F using Tapatalk
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
یہ کوئی روایت نہیں ہے۔
کسی نے اپنا تجربہ بتایا ہے۔
ترجمہ دیکھیں:
دعاء مجرّب
ضاع كُراس فتعبت في التفتيش عليه فقلت:
يا سميع يا بصير، بقدرتك على كل شيء وبعلمك كل شيء دلني على الكراس؛ فوجدته في الحال
آزمودہ دعا۔
ایک کاپی گم ہوگئی تو میں اسے تلاش کرتے کرتے تھک گیا ، پھر میں نے کہا:
اے سننے والے ! اے دیکھنے والے ! ہرچیز پر تیری قدرت کا واسطہ ! ہرچیز سے تیری آگاہی کا واسطہ ! میری کاپی ملا دے ! تو میں نے فورا اسے پا لیا ۔


دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ کوئی روایت نہیں ہے ۔
بلکہ کسی شخص نے اپنا تجربہ شیر کیا ہے ۔
اور اس پر مجرب کا لیبل لگا دیا ۔یعنی اسے اس کا تجربہ ہے۔

لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ آپ کا تجربہ اس تجربہ کو جھٹلا دے گا ۔
یقین نہ آئے تو جب جب آپ کی کوئی چیز گم ہوجائے ان الفاظ کو پڑھ کر دیکھیں ۔ پتہ چل جائے گا کہ یہ کتنا مجرب نسخہ ہے ۔

دراصل اذکار ودعائیں کوئی جڑی بوٹیاں نہیں ہیں کہ ان پر مجرب کا لیبل لگا کر مارکیٹ میں اتار دیا جائے ۔

آدمی کو چاہئے کہ قرآن و حدیث سے ثابت شدہ اذکار و ادعیہ کی پابندی کرے ا ور مجرب کے نام پر خود ساختہ ادعیہ و اذکار کی دوکان چلانے والوں سے ہوشیا ر رہے۔

اگرکسی کو مسنون دعائیں یاد نہیں تو وہ اپنے الفاظ میں بھی جب چاہے اللہ سے دعاء کرسکتا ہے۔
 
Top