• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گناہ یا ثواب۔۔فیصلہ آپ کے ہاتھ میں

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمان الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
انٹرنیٹ کی دنیا جہاں رابطے کا ایک وسیع میدان ہے وہیں اعمال نامے کو بھرنے کا سبب بھی۔۔یہ بہت بہتر ہے کہ ہم انٹرنیٹ کو ثواب حاصل کرنے کا ذریعہ بنائیں اور گناہ سے حتی الامکان بچیں۔
یقینا یہ بہتر بلکہ بہت بہتر ہے!!
یاد رکھیے آپ صرف ایک پوسٹ کرتے ہیں اور سینکڑوں لوگ اسے دیکھ کر ثواب یا گناہ کماتے ہیں اور جب تک وہ پوسٹ موجود رہتی ہے ۔۔لوگ اپنے اعمال نامے کے ساتھ ساتھ آپ کا اعمال نامہ بھی بھرتے ہیں۔یہ سب سراسر آپ پر منحصر ہے کہ آپ کے اعمال نامے کو بھرنے والی چیز کیا ہے؟گناہ یا ثواب؟؟
گناہ سے بچیے:

1)میوزیکل ویڈیوز شئیر نہ کریں۔میوزک حرام ہے۔چاہے گھر میں سنا جائے یا انٹرنیٹ پر۔بسا اوقات کوئی اہم ویڈیو ہم خود تو میوٹ کر کے سن لیتے ہیں مگر آپ کو دوسروں کی کیا گارنٹی؟اگر بالفرض کرنا پڑ ہی جائے تو اوپر نوٹ لگا دیجیے کہ آواز بند رکھیں۔(موسیقی کی حرمت)
2)بے پردہ خصوصا بے ستر خواتین والی ویڈیوز ،تصاویر شئیر نہ کریں۔ایک برائی سے کبھی بھی اچھائی نہیں آتی۔اگر آئے بھی تو برائی کے اثرات ساتھ لاتی ہے۔
3)بے ستر افراد کی ویڈیوز،تصاویر شئیر نہ کریں۔
عموما مزاحیہ ویڈیوز میں بے ستر افراد ہوتے ہیں۔خواتین یہ سوچ کر دیکھ لیتی ہیں کہ ہیں تو عورتیں ناں،ہم کون سا نامحرم کو دیکھ رہی ہیں؟ اور اسی طرح مرد بھی۔۔حالانکہ عورت اور مرد کا آپس میں بھی پردہ ہے۔
(عورت کا ستر
مرد کا ستر)

ہم بہت کچھ شئیر کرتے ہیں۔تھوڑی محنت کرکے ثواب کیوں نہ کمالیا جائے؟
1)سبق آموز وئیڈیوز شئیر کریں۔
2)مختصر لیکچرز بہت پراثر ہوتے ہیں۔انہیں شئیر کیجیے۔
3)تلاوت قرآن کی ویڈیوز شئیر کریں۔
4)وقتا فوقتا ذکر اللہ کی یاد دہانی کروائیے۔
5)زیر مطالعہ کتاب سے عمدہ اقتباسات شئیر کریں۔
آخر پوسٹنگ تو کرنی ہی ہے۔۔کیوں ناں ا سے اجر کا ذریعہ بنا لیں؟
 
ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135

جزاک اللہ خیر سسٹر
 
Top