• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گوگل میپ کا لنک کیسے استعمال کیا جاتا ہے

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
گوگل میپ کے ذریعےکسی بھی جگہ کی ٹھیک ٹھیک نشاندہی کی جاسکتی ہے، اگر آپ کسی کو کوئی ایڈریس سمجھانا چاہتے ہیں تو گوگل میپ سے متعلقہ جگہ کا لنک لے کر اُسے ارسال کردیں۔ اس کا طریقہ کار بہت ہی آسان ہے،
مثلا میں لاہور میں موجودگلشن ِ اقبال پارک کا لنک (ایڈریس+میپ) آپ کو بھیجنا چاہتا ہوں تو میں لنک کس طرح لوں گا اور آپ کو کیسے بھیجوں گا۔
میں نے گوگل سرچ انجن میں lahore map لکھا اور انٹر کرنے پر نیچے نتیجہ ظاہر ہوا۔
upload_2015-3-14_23-11-18.png

اوپر والے میپ پر ڈبل کلک کرنے سے میپ آپ کے سامنے آجائے گا، اس طرح۔
upload_2015-3-14_23-17-23.png

اس میپ کو زوم کی سہولت یا ڈبل کلک کرتے ہوئے اپنی متعلقہ جگہ کو نزدیک کر لیں، اس طرح۔
upload_2015-3-14_23-26-38.png

ہمارے سامنے اب گلشنِ اقبال پارک کا مکمل نقشہ نظر آرہا ہے ، اس کو مزید قریب کیا جاسکتا ہے اور دوسرے ویو سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ نقشے میں موجود نیچے بائیں طرف سٹلائیٹ والی آپشن استعمال کرکے، اس طرح۔
upload_2015-3-14_23-30-59.png
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
اب اپنی متعلقہ جگہ پر ایک مرتبہ کلک کریں تو دو باتیں ظاہر ہوں گی۔
جس جگہ آپ کلک کریں گے اُس جگہ ایک گول دائرہ بننے کے بعد ایک گول نشان ظاہر ہوگا۔جیسا کہ چھوٹے تیر کے نشان سے میں نے اس پر نشاندہی کی ہے۔
اور میپ پر بائیں طرف اُس جگہ کا نام (اگر پہلے سے میپ پر موجود ہے) اور ایک ہندسوں والی فگر ظاہر ہوگی۔جیسا کہ بڑے تیر کے نشان سے میں نے نمایاں کیا ہے۔
upload_2015-3-14_23-55-52.png
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
ہندسوں والی فگر پر ماؤس کو لے جائیں اور اس پر کلک کریں تو ایک سرخ رنگ کا غبارہ آپ کی متعلقہ جگہ پر ظاہر ہوگا۔
اور ایڈریس بار میں اُس جگہ کا بالکل درست لنک آجائے گا، جیسا کہ تیر کےنشان سے میں نے ظاہر کیا ہے۔
اس لنک کو کاپی کر لیں۔
upload_2015-3-15_0-4-42.png
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
اور دوسرا طریقہ جو کہ خوبصورت بھی ہے وہ اس طرح ہے۔
آپ متعلقہ جگہ کا نام لکھیں
گلشن اقبال یا کچھ بھی لکھ سکتے ہیں
اب اس نام کو منتخب کریں، ڈبل کلک کر کے یا ماؤس کے ذریعے اور اُس کے بعد۔
گلشن اقبال
اڈیٹر کےاوپر موجود اس آپشن پر کلک کریں۔
upload_2015-3-15_0-41-7.png

تو ایک کھڑکی کھلے گی اُس میں کاپی کیا گیا لنک پیسٹ کرنے کے بعد مندرج کردیں۔
 
Last edited:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
تو اوپر والی پوسٹ میں موجود الفاظ
"گلشن اقبال"
کے پیچھے وہ لنک محفوظ ہو جائے گا ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
جزاکم اللہ خیرا محترم نعیم یونس صاحب ۔
گوگل میپ کے بارے میں بتائیں اس میں تمام جگہوں کے نام پہلے ہی سے محفوظ ہوتے ہیں یا یہ خود کیے جاتے ہیں ۔؟
مثلا ہمارے ایک گاؤں کی مسجد اہل حدیث کو اگر میں گوگل میپ پر تلاش کروں تو وہ کس طرح ملے گی ؟ یا نہیں ملے گی ۔؟
اس گاؤں کا لنک یہ ہے ۔ اس چھوٹے سے گاؤں میں اہلحدیث کی دو مسجدیں ہیں ۔ لیکن مجھے تو ایک بھی نظر نہیں آرہی ۔
 
Last edited:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
جزاکم اللہ خیرا محترم نعیم یونس صاحب ۔
گوگل میپ کے بارے میں بتائیں اس میں تمام جگہوں کے ناف پہلے ہی سے محفوظ ہوتے ہیں یا یہ خود کیے جاتے ہیں ۔؟
مثلا ہمارے ایک گاؤں کی مسجد اہل حدیث کو اگر میں گوگل میپ پر تلاش کروں تو وہ کس طرح ملے گی ؟ یا نہیں ملے گی ۔؟
اس گاؤں کا لنک یہ ہے ۔ اس چھوٹے سے گاؤں میں اہلحدیث کی دو مسجدیں ہیں ۔ لیکن مجھے تو ایک بھی نظر نہیں آرہی ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
گوگل میپ میں سارے نام پہلے سے محفوظ نہیں ہیں۔شہروں کی مشہور جگہوں، عمارتوں اور سٹرکوں کے نام وغیرہ گوگل کا سٹاف یا ہمارے جیسے رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے مل جل کر کرتے ہیں، ہر اکاؤنٹ ہولڈر کو اجازت ہے کہ وہ نئی جگہ، نئی سٹرک،نئی عمارت وغیرہ کو اس میپ میں شامل کرسکتا ہےجو کہ منظوری کے بعدمیپ میں ظاہر ہوجاتی ہے۔

اگر آپ نے اپنے گاؤں کی مسجد دیکھی ہوئی ہے تو گوگل میپ میں اس کا محل وقوع تلاش کرنا آپ کے لیے مشکل نہیں ہونا چاہیے، مثلا فرض کریں کہ میں نے اس مسجد کو دیکھا ہوا ہے ، اب گوگل میپ کو دیکھتے ہوئے میں اس مسجد تک کیسے پہنچوں گا۔
جی ٹی روڈ پر اٹاوا بس سٹاپ گوگل میپ میں مجھے نظر آرہا ہے، وہاں سے میں نقشہ دیکھتے ہوئے اٹاوا روڈ کی جانب بڑھتا ہوں اور اٹاوا روڈ پر پہنچ کر اس روڈ پر سیدھا چلتا ہوا ریلوے لائن کو عبور کر کےمزید آگے بڑھتا جاتا ہوں۔مزید آگے جانے پر سٹرک بائیں طرف مُڑ کر پھر سیدھی ہوجاتی ہے۔مزید آگے بڑھنے پر سٹرک تھوڑی سی دائیں جانب گھوم کر دوشاخہ ہوجاتی ہے، یہاں سے میں دائیں جانب والی سٹرک پر ہوجاتا ہوں ، میرے دائیں اور بائیں گلیوں کے راستے ہیں، مجھے پتا ہے کہ مسجد کونسی گلی میں دائیں یا بائیں جانب واقع ہے اور مسجد کو میں نے دیکھا بھی ہوا ہے(بعض مساجدنہ بھی دیکھی ہوں یا اُن کا اندراج پہلےسے گوگل میپ میں نہ بھی ہو تو تجربے سے اندازا ہوجاتا کہ یہ مسجد ہی ہوسکتی ہے) اب میں مزید آگے بڑھتے ہوئے بائیں طرف والی گلیوں میں سے چھٹی گلی میں مُڑ جاتا ہوں اور مجھے پتا ہے کہ تین عمارتوں کو چھوڑ کر دائیں ہاتھ مسجد موجود ہے جو کہ میپ میں نظر بھی آرہی ہے اس پر اوپر دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق میں کلک کرتا ہوں تو اور لنک کو کاپی کر کے یہاں پیسٹ کرتا ہوں۔ جس سے مطلوبہ مسجد کی نشاندہی ہوجاتی ہے۔

گوگل میپ میں کسی بلڈنگ، گلی، سٹرک وغیرہ کے نام کا اضافہ کرنا ایک الگ امر ہے جس کی تفصیلات سے بھی آپ کو آگاہ کیا جاسکتا ہے، لیکن پہلے آپ اوپر دیئے گئے طریقہ کار سے اپنے گاؤں میں موجود دونوں مساجد کو ڈھونڈنے کی کوشش کریں۔ اللہ تعالی آپ کے لیے آسانی کرے۔ آمین!
 
Last edited:

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
خضر حیات بھائی!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
گوگل میپ سیٹلائیٹ تو اُپ ڈیٹ ہوتا رہتا ہے۔ لیکن مسجد اہل حدیث کا نام اسی صورت میں لکھا ہوا ملے گا، اگر کسی نے اس مسجد کو گوگل میپ میں مارک اور لیبل کیا ہو۔ گوگل میپ میں لوگ از خود ”اپنے اپنے مقامات“ کو ”لیبل“ کرتے ہیں جب ہی دوسروں کو لکھا ہوا بھی نظر آتا ہے کہ یہاں پر فلاں مسجد، دفتر یا شاپ وغیرہ ہے۔ یہ کام گوگل میپ والے نہیں کرتے۔ اب یہ کام کیسے کیا جاتا ہے، یہ تو مجھے بھی نہیں معلوم۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
حزاکم اللہ خیرا محترم نعیم یونس صاحب ۔ آپ نے جس غلطی کی طرف توجہ دلائی اس کی اصلاح کردیگئی ہے ۔
اور اٹاوے کی گلیوں کااحوال سن کر تو مجھے شک ہونے لگا ہے کہ آپ وہاں کہیں گھوم پھر کر آئے ہیں ۔
ویسے میں نے جب خود تلاش کرنے کی کوشش کی تو مجھے نقشہ اتنا واضح نظر نہیں آرہا تھا ، اب آپ نے لنک دیا اور ساتھ وضاحت کی تو بالکل ہر چیز واضح لگ رہی تھی ، آپ نے جس مسجد کا لنک دیا ہے یہ تو میرے علم میں نہیں شاید کسی اور مسلک کی ہو ، البتہ اہلحدیث مسجد آپ کی مدد سے مجھے مل گئی ہے جس کا لنک یہ ہے :
https://www.google.com.sa/maps/place/32°04'50.3"N+74°12'48.7"E/@32.080632,74.213516,215m/data=!3m2!1e3!4b1!4m2!3m1!1s0x0:0x0
ارد گرد عمارتیں ایک جیسی ہیں ، شاید کسی ساتھ والی عمارت کا لنک لگادیا ہو ، اس کی تصدیق آپ کریں گے کیونکہ آپ مسجد پہچاننے میں مہارت رکھتے ہیں ۔
 
Top