• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گوگل میپ کا لنک کیسے استعمال کیا جاتا ہے

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
خضر حیات بھائی!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
گوگل میپ سیٹلائیٹ تو اُپ ڈیٹ ہوتا رہتا ہے۔ لیکن مسجد اہل حدیث کا نام اسی صورت میں لکھا ہوا ملے گا، اگر کسی نے اس مسجد کو گوگل میپ میں مارک اور لیبل کیا ہو۔ گوگل میپ میں لوگ از خود ”اپنے اپنے مقامات“ کو ”لیبل“ کرتے ہیں جب ہی دوسروں کو لکھا ہوا بھی نظر آتا ہے کہ یہاں پر فلاں مسجد، دفتر یا شاپ وغیرہ ہے۔ یہ کام گوگل میپ والے نہیں کرتے۔ اب یہ کام کیسے کیا جاتا ہے، یہ تو مجھے بھی نہیں معلوم۔
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ ہم محترم نعیم یونس صاحب سے سیکھیں گے ۔
استاد جی اگر مسجد تلاش کرنے میں کامیاب ہوئی ہے تو اگلا سبق بھی پڑھادیں کہ گوگل میپ بر ’’ مسجد اہل حدیث ’’ کیسے تعمیر کی جاسکتی ہے ؟
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ نے جس مسجد کا لنک دیا ہے یہ تو میرے علم میں نہیں شاید کسی اور مسلک کی ہو
شیخ صاحب میں نے کسی مسجد کا لنک نہیں دیا بلکہ میں نے کہا تھا
مثلا فرض کریں کہ میں نے اس مسجد کو دیکھا ہوا ہے
اب اگر یہ واقعی کوئی مسجد نکل آئے تو آپ کی قسمت۔۔۔ابتسامہ!
ارد گرد عمارتیں ایک جیسی ہیں ، شاید کسی ساتھ والی عمارت کا لنک لگادیا ہو ، اس کی تصدیق آپ کریں گے کیونکہ آپ مسجد پہچاننے میں مہارت رکھتے ہیں ۔
آپ نے ایک سفید چھت یا صحن والی جگہ کا لنک لگایا ہے۔ اس پر اس کے اردگرد والی عمارتیں بہر حال ایک جیسی نہیں ہیں۔
جس نے اپنی آنکھوں سے مسجد دیکھی ہو اُس سے بہتر تو کوئی تصدیق نہیں کرسکتا کیونکہ بعض ایسی مساجد ہیں کہ جو کسی مارکیٹ کے گراوئڈ فلور پہلی یا دوسری منزل پر بنائی گئی ہیں یا وہ بلڈنگ کسی اور مقصد کے لیے بنائی گئی تھی بعد میں اُسے مسجد میں تبدیل کردیا گیا اس طرح کی عمارت کو گوگل میپ پر دیکھنے سےاندازہ نہیں ہوتا یہاں تک کہ اُس عمارت کو اپنی آنکھوں سے پہلے ہی نا دیکھ چکا ہو۔
مسجد کو پہچاننے کی مہارت آپ بھی پیدا کرسکتے ہیں مثلا
جو باقاعدہ مساجد بنائی جاتی ہیں، اُن کے رخ عام طور پر آس پاس کی عمارتوں سے مختلف ہوتے ہیں۔چاہے اُن کی چار دیواری ایک جیسی ہو مگر اوپر سے دیکھنے پر فرق محسوس کیا جاسکتا ہے۔
اُن کے اوپر مینار یا منیار کا سایہ نظر آتا ہے۔
محل وقوع کا یقینی ہونا۔
مساجد کی چھت اور صحن سے اندازہ کرنا۔ وغیرہ وغیرہ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
Top