• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

{گھر سے ھزاروں کلومیٹر ان دیکھے لوگوں سے دوستیاں ۔۔۔ اور ھمسایے کی خبر نہیں }

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069

ایک بات میں پچھلے دنوں سے شئیر کرنا چارھا تھا ۔۔۔ جس کی زد میں بزات خود میں بھی آتا ہوں

چند دن پہلے مجھے ایک سرکاری محکمے میں کسی ضروری کام کی بابت جانا پڑا ۔۔۔ نمبر نکال کر ویٹنگ روم میں داخل ھوا سلام کیا مگرصرف ایک کونے میں بیٹھی ایک بڑھیا نے ھلکا سا جواب دیا جبکہ وھاں 8/9 لوگ موجود تھے ۔۔ جو کہ تقریباً سب کے سب آپنے سمارٹ فون کے ساتھ مصروف تھے ۔۔۔ اور مسلسل ٹک ٹک کر رھے تھے ۔۔۔ اکثر گاڑی چلاتے کسی اشارے پر یا بس سٹاپ کے پاس سے گزرتا ہوں تو سب اسی کام پر لگے ھوتے ہیں ۔۔ یہ ہی حال بالخصوص ترقی یافتہ سارے ممالک میں ھو چکا ھے ۔۔۔۔ مزے کی بات یہ ھے ھم سب لوگ دنیا کے کونے کونے میں یاری دوستی پال رھے ھوتے ہیں ۔۔۔ مگر ساتھ کسی ھمسایے کی ھم نے کبھی خبر بھی نہیں لی ۔۔۔۔ کہ شاید اس کو ھماری مدد کی اشد ضرورت ھوگی ۔۔۔؟؟ یورپ میں تو کئی بار ھمسایے کو مرے ھوئے کئی دن ھو جاتے ہیں ۔۔۔ ساتھ والے کو اس کی میت کی بو سونگھ کر پتہ چلتا ھے ۔۔ کہ شاید کوئی مر گیا ھے ۔۔۔ لہزا میرے سمیت ۔۔ ھمیں چاھئے الیکٹرونک دوستیوں کے علاوہ گرد و نواح میں عملی حقیقی دوستیوں کا بھی خیال رکھا جائے ۔۔۔۔

کیونکہ دین اسلام میں ھمسایےکے حقوق اور دوستوں، رشتہ دار وں حقوق پر بہت زور دیا گیا ھے ۔۔ اللہ عمل کی تو فیق دے آمین
{فاروق بیگ}

https://www.facebook.com/photo.php?fbid=663696313675847&set=a.171576532887830.37675.100001064533024&type=1&theater
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

یورپ میں تو کئی بار ھمسایے کو مرے ھوئے کئی دن ھو جاتے ہیں ۔۔۔ ساتھ والے کو اس کی میت کی بو سونگھ کر پتہ چلتا ھے ۔۔ کہ شاید کوئی مر گیا ھے ۔۔۔
{فاروق بیگ}

یہ بات درست نہیں۔

والسلام
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
السلام علیکم

یہ بات درست نہیں۔

والسلام
یہ بات درست نہیں۔
میرے بھائی پھر درست کیا ہے ؟دلیل سے بات کریں گے ہمیں بھی علم ہو جا ئے گا
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
{گھر سے ھزاروں کلومیٹر ان دیکھے لوگوں سے دوستیاں ۔۔۔ اور ھمسایے کی خبر نہیں }

ایک بات میں پچھلے دنوں سے شئیر کرنا چارھا تھا ۔۔۔ جس کی زد میں بزات خود میں بھی آتا ہوں

چند دن پہلے مجھے ایک سرکاری محکمے میں کسی ضروری کام کی بابت جانا پڑا ۔۔۔ نمبر نکال کر ویٹنگ روم میں داخل ھوا سلام کیا مگرصرف ایک کونے میں بیٹھی ایک بڑھیا نے ھلکا سا جواب دیا جبکہ وھاں 8/9 لوگ موجود تھے ۔۔ جو کہ تقریباً سب کے سب آپنے سمارٹ فون کے ساتھ مصروف تھے ۔۔۔ اور مسلسل ٹک ٹک کر رھے تھے ۔۔۔ اکثر گاڑی چلاتے کسی اشارے پر یا بس سٹاپ کے پاس سے گزرتا ہوں تو سب اسی کام پر لگے ھوتے ہیں ۔۔ یہ ہی حال بالخصوص ترقی یافتہ سارے ممالک میں ھو چکا ھے ۔۔۔۔ مزے کی بات یہ ھے ھم سب لوگ دنیا کے کونے کونے میں یاری دوستی پال رھے ھوتے ہیں ۔۔۔ مگر ساتھ کسی ھمسایے کی ھم نے کبھی خبر بھی نہیں لی ۔۔۔۔ کہ شاید اس کو ھماری مدد کی اشد ضرورت ھوگی ۔۔۔؟؟ یورپ میں تو کئی بار ھمسایے کو مرے ھوئے کئی دن ھو جاتے ہیں ۔۔۔ ساتھ والے کو اس کی میت کی بو سونگھ کر پتہ چلتا ھے ۔۔ کہ شاید کوئی مر گیا ھے ۔۔۔ لہزا میرے سمیت ۔۔ ھمیں چاھئے الیکٹرونک دوستیوں کے علاوہ گرد و نواح میں عملی حقیقی دوستیوں کا بھی خیال رکھا جائے ۔۔۔۔

کیونکہ دین اسلام میں ھمسایےکے حقوق اور دوستوں، رشتہ دار وں حقوق پر بہت زور دیا گیا ھے ۔۔ اللہ عمل کی تو فیق دے آمین
{فاروق بیگ}

https://www.facebook.com/photo.php?fbid=663696313675847&set=a.171576532887830.37675.100001064533024&type=1&theater
عامر یونس بھائی! دو چشمی ھ (اسمال ایچ سے لکھاجانے والا) کا اتنا زیادہ استعمال (عبارت کی) صحت کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے۔ آپ ہر فقرہ میں کم از کم تین بار ہاتھی والی چھوٹی ہ ( جو اسمال او دبانے سے آتا ہے) استعمال کیجئے۔ ان شاء اللہ افاقہ ہوگا (ابتسامہ)
پس نوشت:
آپ کی عبارت میں جہاں جہاں دو چشمی ھ کو ہائی لائیٹ کیا گیا ہے، وہاں وہاں ہ (اسمال او سے) لکھا جانا چاہئے تھا۔ امید ہے آئندہ خیال رکھیں گے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
عامر یونس بھائی! دو چشمی ھ (اسمال ایچ سے لکھاجانے والا) کا اتنا زیادہ استعمال (عبارت کی) صحت کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے۔ آپ ہر فقرہ میں کم از کم تین بار ہاتھی والی چھوٹی ہ ( جو اسمال او دبانے سے آتا ہے) استعمال کیجئے۔ ان شاء اللہ افاقہ ہوگا (ابتسامہ)
پس نوشت:
آپ کی عبارت میں جہاں جہاں دو چشمی ھ کو ہائی لائیٹ کیا گیا ہے، وہاں وہاں ہ (اسمال او سے) لکھا جانا چاہئے تھا۔ امید ہے آئندہ خیال رکھیں گے۔

جزاک اللہ خیرا

بھائی میں نہ یہ پوسٹ فیس بک سے اٹھائی ہے -
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
جزاک اللہ خیرا

بھائی میں نہ یہ پوسٹ فیس بک سے اٹھائی ہے -
بھائی پیسٹنگ کے بعد تھوڑا ٹھوک بجانے میں کوئی حرج نہیں ۔ تاکہ اگر یہاں سے مزید آگے کہیں نقل کی جائے تو غلطی نہ ہو۔ جزاکم اللہ خیرا۔
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
بھائی پیسٹنگ کے بعد تھوڑا ٹھوک بجانے میں کوئی حرج نہیں ۔ تاکہ اگر یہاں سے مزید آگے کہیں نقل کی جائے تو غلطی نہ ہو۔ جزاکم اللہ خیرا۔
ہا ہا بہت خوب ۔ شاکر بھائی آپ نے تو ایک “پرانی اصطلاح” کے “نئے معنی” فراہم کردئیے ہیں۔
ٹھوک بجانا = تدوین و تصحیح کرنا
امید ہے کہ لغت نویس اس سے ضرور استفادہ کریں گے (ابتسامہ)
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

یہ بات درست نہیں۔
میرے بھائی پھر درست کیا ہے ؟دلیل سے بات کریں گے ہمیں بھی علم ہو جا ئے گا

نیبرہڈ واچ، یہ ایک ایجنسی ھے اس میں کوئی بھی شمولیت اختیار کر سکتا ھے۔
تقریباً ہر گلی میں ایک یا اس سے زیادہ اس کے ممبر ہوتے ہیں۔
ممبرشپ میں شمولیت اکثر پینشنر کی ہوتی ھے۔
جو اس کے ممبر ہوتے ہیں ان کے گھر پر اور اس گلی کے پولوں پر نیبرہڈوچ کا سٹیکر لگا ہوتا ھے، تاکہ اگر کوئی کرائم کرنے کی نیت سے بھی داخل ہوا ھے تو بھی اسے دیکھ کر اپنا راستہ بدل لے۔
نیبرہڈ واچ اپنی گلی میں کیا ہو رہا ھے سب پر ہر وقت نظر رکھتے ہیں اور کسی بھی واقعہ پر کرائم کے مطابق انہیں یا پولیس کو انفارم کرتے ہیں۔

2۔ اس کے علاوہ شائد ہی کوئی ایسا گھر ہو جس میں کوئی اکیلا رہتا ہو، ورنہ ایک گھر میں دو یا اس سے زیادہ ہی رہتے ہیں۔

3۔ ہر روز اپنے دائیں، بائیں اور سامنے والے ہمسائیہ سے ہیلو ہائے ضرور ہوتی ھے اور اگر کوئی کسی دن نظر نہ آئے تو وجہ بھی پوچھ لی جاتی ھے۔

اس میں ایک کیٹگری ایسی ھے جو پینشنر بہت بوڑھے ہیں اور چل پھر سکتے ہیں وہ اکا دکا اکیلے گھر میں رہتے ہیں کیونکہ وہ گھر ان کی ملکیت ہوتا ھے مگر وہ کسی کے ساتھ ٹچ ان ہوتے ہیں اس کے علاوہ کوئی ایک ایسا واقعہ کا ہونا کہ ہمسائیہ کو خبر نہیں مثال نہیں ہوتا۔

والسلام
 
Top