• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ھٰذا یَوْمُ الْعِیْدِ وَ ھٰذا یَوْم ُ الْوَعِیْد

GuJrAnWaLiAn

رکن
شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
139
ری ایکشن اسکور
298
پوائنٹ
82
اسلام علیکم

مجھے اس اثر کی تحٖقیق درکار ہے

جزاک اللہ خیر

سّیدُنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عید
عِیدکے دِن چندحضرات مکانِ عالی شان پر حَاضِر ہوئے تو کیا دیکھا کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ در وا زہ بند کرکے زَارو قِطاررو رہے ہیں۔ لوگوں نے حَیران ہوکر عَرض کی، یاامیرَالْمُؤمِنِین رضی اللہ تعالیٰ عنہ!آج تَو عِید ہے جو کہ خوشی مَنانے کا دِن ہے ، خوشی کی جگہ یہ رونا کیسا؟آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آنسو پُونچھتے ہوئے فرمایا ، ''ھٰذا یَوْمُ الْعِیْدِ وَ ھٰذا یَوْم ُ الْوَعِیْد''یعنی اے لوگو!یہ عِید کا دِن بھی ہے اور وَعِید کا دِن بھی ۔ آج جس کے نَمازو روزہ مَقبول ہوگئے بِلا شُبہ اُس کے لئے آج عِید کا دِن ہے۔لیکن آج جِس کے نَمازو روزہ کورَد کر کے اُس کے مُنہ پر ماردیا گیا ہواُس کیلئے تو آج وَعِید ہی کا دِن ہے۔اور میں تواِس خَوف سے رو رہا ہوں کہ آہ!
''اَنَا لَا اَدْرِیْ اَ مِنَ الْمَقْبُوْلِیْنَ اَمْ مِنَ الْمَطْرُوْدِیْنَ۔''
یعنی مجھے یہ معلوم نہیں کہ مَیں مَقبول ہُوا ہُوں یا رَد کردیا گیا ہوں۔
عید کے دن عمر یہ رو رو کر
بولے نیکوں کی عید ہوتی ہے
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
میں اس اثر کی سند تلاش نہیں کرسکا۔
اگر آپ کے علم میں اس کا مرجع ہو تو اسے پیش کریں تاکہ سند تک رسائی حاصل کرکے اس کی کیفیت معلوم کی جاسکے۔
 
Top