• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہرشخص موت کامزہ چکھنے والا ہے ۔ تفسیر السراج۔ پارہ:4

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
فَاِنْ كَذَّبُوْكَ فَقَدْ كُذِّبَ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ جَاۗءُوْ بِالْبَيِّنٰتِ وَالزُّبُرِ وَالْكِتٰبِ الْمُنِيْرِ۝۱۸۴ كُلُّ نَفْسٍ ذَاۗىِٕقَۃُ الْمَوْتِ۝۰ۭ وَاِنَّمَا تُوَفَّوْنَ اُجُوْرَكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ۝۰ۭ فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَاُدْخِلَ الْجَنَّۃَ فَقَدْ فَازَ۝۰ۭ وَمَا الْحَيٰوۃُ الدُّنْيَآ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ۝۱۸۵
پھراگر وہ تجھے جھٹلائیں توتجھ سے پہلے کتنے رسول کہ نشانیاں اور ورق اورچمکتی کتاب لے کے آئے تھے، جھٹلائے گئے ہیں۔(۱۸۴) ہرشخص موت کامزہ چکھنے والا ہے اورتم کو پورے بدلے ملیں گے قیامت کے دن ۔ سوجو دوزخ سے دور کیا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا، وہی مراد کو پہنچا اور دنیا کی زندگی صرف غرور کی پونجی ہے ۔۱؎(۱۸۵)
۱؎ اس آیت میں حیات فانی کی بے ثباتی کا نقشہ کھینچا ہے کہ ہرشخص جرعۂ موت سے کام ودہن تر کرے گا، اس لیے وہ جو مقصود اصلی ہے ، نظروں سے اوجھل نہ ہو۔ عمر عزیز کا ایک ایک لمحہ نصب العین کی طرف اقدام میں صرف ہو۔ وہ شخص جو دائمی واخروی زندگی میں آگ کے عذاب سے بچ گیا اورجنت کے زینوں پر چڑھ گیا۔ جان لیجیے کہ وہ کامیاب ہے اور وہ جس کی ساری تگ ودو دنیا کے حصول تک محدود رہی، وہ دھوکے میں ہے ۔دنیا کو متاع الغرور کہنا درست واقعہ ہے ۔ بڑے بڑے سمجھ دار لوگ دنیا کی صحیح حیثیت سمجھنے سے قاصر ہیں۔ قرآن حکیم کا مطلب یہ نہیں کہ دنیا سے فائدہ نہ اٹھایا جائے بلکہ یہ ہے کہ دنیا کو نصب العین کا درجہ نہ دیا جائے۔جس کی تشریح آئندہ آیات میں مذکور ہے ۔
حل لغات

{زُبُرٍ} کتابیں۔ صحیفے{زحزح} دور کیا گیا۔ ہٹادیاگیا{مَتَاعُ الْغُرُوْرِ} فریب والا سودا۔
 
Top