• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہر نفس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
کس قدر ہے مزا جوانی میں​
سوچتا ہی رہا جوانی میں​

کتنی ہمت کی بات ہے یارو!​
رب کی حمد و ثنا جوانی میں​
حشر میں یہ سوال بھی ہوگا​
کیا کیا تھا بتا جوانی میں​

رحم کر مولیٰ! مر رہے ہیں لوگ​
ملک میں جابجا جوانی میں​

بابا جی! یہ کمال ہوتا ، گر​
یاد آتا اللہ جوانی میں​
داہرو! قصہ بھول مت جانا​
فاتحِ سندھ کا جوانی میں​

اب بڑھاپے میں سوچتے ہیں یہی​
کیا لیا ، کیا دیا جوانی میں​

سَرسَری خوب یاد آتا ہے​
کیا غزل لکھ گیا جوانی میں​
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
(1) (اے محمدﷺ) اللہ کی مہربانی سے تمہاری افتاد مزاج ان لوگوں کے لئے نرم واقع ہوئی ہے۔ اور اگر تم بدخو اور سخت دل ہوتے تو یہ تمہارے پاس سے بھاگ کھڑے ہوتے۔ تو ان کو معاف کردو اور ان کے لئے (اللہ سے) مغفرت مانگو۔ اور اپنے کاموں میں ان سے مشورت لیا کرو۔ اور جب (کسی کام کا) عزم مصمم کرلو تو خدا پر بھروسا رکھو۔ بےشک خدا بھروسا رکھنے والوں کو دوست رکھتا ہے
( سورة آل عمران , Aal-e-Imran, Chapter #3, Verse #159)

(2) ہر متنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے اور تم کو قیامت کے دن تمہارے اعمال کا پورا پورا بدلا دیا جائے گا۔ تو جو شخص آتش جہنم سے دور رکھا گیا اور بہشت میں داخل کیا گیا وہ مراد کو پہنچ گیا اور دنیا کی زندگی تو دھوکے کا سامان ہے
( سورة آل عمران , Aal-e-Imran, Chapter #3, Verse #185)

(3) اس وقت ہم تم کو زندگی میں (عذاب کا) دونا اور مرنے پر بھی دونا مزا چکھاتے پھر تم ہمارے مقابلے میں کسی کو اپنا مددگار نہ پاتے
( سورة الإسراء , Al-Isra, Chapter #17, Verse #75)

(4) ہر متنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے۔ اور ہم تو لوگوں کو سختی اور آسودگی میں آزمائش کے طور پر مبتلا کرتے ہیں۔ اور تم ہماری طرف ہی لوٹ کر آؤ گے
( سورة الأنبياء , Al-Anbiya, Chapter #21, Verse #35)


(5) تو (کافرو) انہوں نے تو تم کو تمہاری بات میں جھٹلا دیا۔ پس (اب) تم (عذاب کو) نہ پھیر سکتے ہو۔ نہ (کسی سے) مدد لے سکتے ہو۔ اور جو شخص تم میں سے ظلم کرے گا ہم اس کو بڑے عذاب کا مزا چکھائیں گے
( سورة الفرقان , Al-Furqan, Chapter #25, Verse #19)

(6) اور جب لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے پروردگار کو پکارتے اور اسی کی طرف رجوع ہوتے ہیں۔ پھر جب وہ ان کو اپنی رحمت کا مزا چکھاتا ہے تو ایک فرقہ اُن میں سے اپنے پروردگار سے شرک کرنے لگتا ہے
( سورة الروم , Ar-Room, Chapter #30, Verse #33)

(7) اور جب ہم لوگوں کو اپنی رحمت کا مزا چکھاتے ہیں تو اُس سے خوش ہو جاتے ہیں اور اگر اُن کے عملوں کے سبب جو اُن کے ہاتھوں نے آگے بھیجے ہیں کوئی گزند پہنچے تو نااُمید ہو کر رہ جاتے ہیں
( سورة الروم , Ar-Room, Chapter #30, Verse #36)
(8) اللہ ایک مثال بیان کرتا ہے کہ ایک شخص ہے جس میں کئی (آدمی) شریک ہیں۔ (مختلف المزاج اور) بدخو اور ایک آدمی خاص ایک شخص کا (غلام) ہے۔ بھلا دونوں کی حالت برابر ہے۔ (نہیں) الحمدلله بلکہ یہ اکثر لوگ نہیں جانتے
( سورة الزمر , Az-Zumar, Chapter #39, Verse #29)
(9) مومنو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل عیال کو آتش (جہنم) سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں اور جس پر تند خو اور سخت مزاج فرشتے (مقرر) ہیں جو ارشاد اللہ ان کو فرماتا ہے اس کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو حکم ان کو ملتا ہے اسے بجا لاتے ہیں
( سورة التحريم , At-Tahrim, Chapter #66, Verse #6)
http://www.searchtruth.com/search.php?keyword=مزا&translator=26&search=1
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521
السلام علیکم

مَزا: لذت، ذائقہ، سواد

وہ کیفیت جو قوت ذائقہ کے ذریعے محسوس ہوتی ہے۔



والسلام
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
مزا کس لفظ کا ترجمہ کیا ہے؟
میرے خیال میں یہ لفظ "مزہ" کسی لفظ کا ترجمہ نہیں ہے، چونکہ قرآنِ مجید کا ترجمہ مفہوم کے انداز میں کیا جاتا ہے، اسی لیے یہاں بھی ایسا ہے۔ ترجمہ کچھ یوں بنتا ہے:
كل (ہر، تمام، سبھی)
نفس (نفس نے، جان نے)
ذآئقة (چھکنا ہے)
الموت (موت کو)
 
Top