• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہمارا مذہب اور موجودہ فرقے

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
(ہمارا مذہب اور موجودہ فرقے)
پاکستان میں ایک دوسرے سے نفرت کی سب سے بڑی وجہ فرقہ پرستی ہے، اسی چیز کا فائدہ اٹھا کر غیرمذہب عقائد لوگوں کو ہم پر اٹیک کرنے کا موقعہ مل جاتا ہے، اسی لیے گزارش ہے کہ ہر مشہور پلیٹ فارم جیسا کہ یوٹیوب، فیس بک، وغیرہ پر اپنے تمام اختلافات بھلا کر ایک دوسرے سے مل کر ختم نبوت کے کام کی تکمیل کریں ، اس طرح مل کر کام کریں کہ دشمن کو بات کرنے کا موقعہ ہی نا ملے۔ جزاک اللہ ، خادم ختم نبوت پاکستان سنی تحریک پاکستان،
میرا آپ سے یہ سوال ہے کہ آپ نے اوپر جو اتفاق کی بات کی ہے اسکی دلیل کس اصول کو بنایا ہے

میرے خیال میں آپ کا اصول یہ ہے کہ وہ تمام لوگ جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف آخری نبی مانتے ہیں باقی جو مرضی کرتے رہیں انکو اکٹھا ہونا چاہئے

اگر یہ دلیل ہے تو پھر اگر کل کوئی کہتا ہے کہ اللہ کو ماننے والے تمام ادیان مثلا یہودی، عیسائی، مسلمان مرزائی اکٹھے ہو جائیں تو ہندو وغیرہ جیسے دشمن کچھ نہیں کر سکتے تو پھر آپ کا کیا اعتراض ہو گا
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
بالکل درست کہا آپ نے
وقاص بھائی ختم نبوت کا کام کرنے والا چاہے جیسا بھی ہو چاہیے دنیا کے کسی بھی فرقے یا مذھب سے ہی کیوں نہ تعلق رکھتا ہو تحفظ ختم نبوت کا کام کرنے والا چاہے دنیا کا پاپی ترین انسان ہی کیوں نہ ہو اگر وہ میرے آقا ﷺ کی ناموس کا محافظ ہے میری آقا ﷺ کی عزت کے لیے لڑتا ہے تخت ختم نبوت پر کسی کو بھی بیٹھنے نہیں دیتا اور جو بیٹھنا چاہیے اس کے لیے دن رات مجادلہ و مکالمہ کرتا ہے تو یقین مانیں وہ دنیا کے ہزار ہا زاہدین و عابدین سے بہتر ہے واللہ اعلم
آپ سے میرا سوال ہے کہ دین اسلام کی پیروی کے فرض کرنے کا اصل مقصد کیا ہے
میرے خیال میں اسکا مقصد تو وما خلقت الجن ---- کے تحت اللہ کی عبادت ہے البتہ اللہ چونکہ ہم سے ڈرائکٹ کلام نہیں کرتا تو اسکی عبادت کا طریقہ جاننے کے لئے ہمیں اللہ کے رسول ہونے پر ایمان لانا فرض ہوتا ہے پس مقصود یہ نہیں بلکہ اصل مقصود کے حصول کے لازمی شرط ہے
پس یاد رکھیں کہ آپ اگر اللہ کے نبی کے آخری نبی ہونے کو دنیا سے منوانا چاہتے ہیں تو اسکا مقصد یہ ہے کہ اللہ کو منوا لیں لیکن اگر کسی کا ایجنڈا اللہ کی توحید سے ہی دشمنی ہو تو اسکے تحریک ختم نبوت کا کیا فائدہ
پس صرف وہ لوگ جو توحید پر کاربند ہیں وہ تو ختم نبوت کے لئے کوششیں کرنے کا فائدہ پا سکتے ہیں دوسرے تو ایسے ہی ہوں گے کہ الا کباسط کفیہ الی الماء لیبلغ فاہ وما ھو ببالغیہ
 
شمولیت
جون 28، 2013
پیغامات
173
ری ایکشن اسکور
67
پوائنٹ
70

ماشا اللہ عبدہ بھائی آپ نے بہت ہی عمدہ نصیحت کی ہے میں اپنے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ ہم کو اپنا خالص بندہ بنا دے اور ہمارے ختم نبوت ﷺ کے کام میں اگر رتی برابر بھی اخلاص کی دولت ہے تو اللہ اس کے صدقے سے ہمیں سرفراز فرما دے امین
عبدہ بھائی میں نے اپنا موقف اس لیے پیش کیا ہے کہ ہم نے بہت کچھ دیکھا ہے میں ہر مسلک اسلامیہ کی جو اصول دینیہ میں ایک ہیں احترام کرتا ہوں اور احترام کرتا رہوں گا فروعات میں تو بھائی بھائی سے بھی کبھی الجھ جاتا ہے مگر باپ تو ایک ہی رہتا ہے نہ بالا تشبیہ ہم کو شیر و شکر ہو جانا چاہیے واللہ اعلم
مجھے بھی معلوم ہے میں غلط ہوں
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
میں ہر مسلک اسلامیہ کی جو اصول دینیہ میں ایک ہیں احترام کرتا ہوں اور احترام کرتا رہوں گا فروعات میں تو بھائی بھائی سے بھی کبھی الجھ جاتا ہے مگر باپ تو ایک ہی رہتا ہے نہ بالا تشبیہ ہم کو شیر و شکر ہو جانا چاہیے واللہ اعلم
مجھے بھی معلوم ہے میں غلط ہوں
بہت بہت شکریہ بھائی واقعی میرا بھی یہی موقف ہے
البتہ فروعات ہوتی کیا ہیں اسکا بھی ہمیں پتا ہونا چاہئے کیونکہ یہ رخصت عقائد کے اختلاف میں نہیں ہے یعنی یہ نہیں کہ کوئی بزرگوں کے بتوں سے یا بزرگوں کی قبروں سے مانگتا رہے اور ہم اسکو فروعی اختلاف سمجھ کر نظر انداز کرتے رہیں
 
شمولیت
مئی 12، 2014
پیغامات
226
ری ایکشن اسکور
68
پوائنٹ
42
صرف ایک بات عرض کرتا ہوں کہ
عقیدہ توحید اس دنیا کی بنیاد ہے ، اور تمام نبی و رسول اسی کام کے لئے مبعوث فرمائے گئے اور انہوں نے توحید کی دعوت اور شرک کی نحوست سے اپنے اپنے وقت کے انسانوں آگاہ کیا ۔جنہوں نے توحید کی دعوت قبول کی وہ جنت کے حق دار ٹھرے اور جو شرک کی دلدل میں پھنسے رہے وہ ابد الاباد تک جہنم کا ایندھن بن گئے ۔اللہ تعالی ہر مسلمان کو شرک وبدعت سے بچنے کو توفیق عطا فرمائے

شرک ایک ایسا ناقابل معافی جرم ہے کہ اللہ رب العزت نے قرآن میں 18انبیاء کا ذکر کر کے فرمایا

ذَٰلِكَ هُدَى اللَّهِ يَهْدِي بِهِ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۚ وَلَوْ أَشْرَكُوا لَحَبِطَ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ﴿ انعام ٨٨

یہ الله کی ہدایت ہے اپنے بندوں کو جسے چاہے اس پر چلاتا ہے اور اگر یہ لوگ شرک کرتے تو البتہ جو کچھ انہوں نے کیا تھا سب کچھ ضائع ہو جاتا۔

بلکہ امام الانبیاء حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرمایا کہ

وَلَقَدْ أُوحِيَ إِلَيْكَ وَإِلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكَ لَئِنْ أَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ ﴿ زمر٦٥

اور بے شک آپ کی طرف اور ان کی طرف وحی کیا جا چکا ہے جو آپ سے پہلے ہو گزرے ہیں کہ اگرتم نے شرک کیا تو ضرور تمہارے عمل برباد ہو جائیں گے اور تم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو گے۔

ان قرآنی آیات میں غور وفکر کریں تو پتہ چلتا ہے کہ اگر بالفرض انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام جیسی ہستیاں شرک کر بیٹھیں تو اُن کے اعمال صالحہ طیبہ ضائع ہو جائیں ہم کس کھیت کی مولی ہیں ؟

ماننا پڑے گا دین کی دعوت خواہ کسی مسئلہ کی دی جائے جب تک داعی موحد نہیں ہوگا اسے یہ دعوت کوئی فائدہ نہ دے گی
 
شمولیت
جون 28، 2013
پیغامات
173
ری ایکشن اسکور
67
پوائنٹ
70
بہت بہت شکریہ بھائی واقعی میرا بھی یہی موقف ہے
البتہ فروعات ہوتی کیا ہیں اسکا بھی ہمیں پتا ہونا چاہئے کیونکہ یہ رخصت عقائد کے اختلاف میں نہیں ہے یعنی یہ نہیں کہ کوئی بزرگوں کے بتوں سے یا بزرگوں کی قبروں سے مانگتا رہے اور ہم اسکو فروعی اختلاف سمجھ کر نظر انداز کرتے رہیں
جو بھی قبروں سے مانگتا ہے شرک عظیم کا مرتکب ہے جو بھی ایسا کرتا ہے انتہائی غلط کرتا ہے اللہ تعالیٰ ایسے گناہوں سے بچائے اور قرآن وسنت کی راہ چلائے امین
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
جو بھی قبروں سے مانگتا ہے شرک عظیم کا مرتکب ہے جو بھی ایسا کرتا ہے انتہائی غلط کرتا ہے اللہ تعالیٰ ایسے گناہوں سے بچائے اور قرآن وسنت کی راہ چلائے امین
اللہ آپ کو جزائے خیر دے آپ نے حق بات کی ہے
اسی طرح آپ سے یہ بھی پوچھنا ہے کہ کیا جو علی ہجویری سے یا عبد القادر جیلانی سے یا پھر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگتا ہے اسکے بارے میں بھی آپ ایسے ہی شرک عظیم کا مرتکب سمجھتے ہیں تاکہ ہمارے اشکالات دور ہوں
اور یہ سوال دوسرے بھائی یعنی @اسد علی(سابقہ قادیانی) سے بھی ہے وہ بھی اپنی رائے دے دیں کہ کیا جو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگتا ہے وہ شرک عظیم کا مرتکب ہوتا ہے
آپ دونوں بھائی یہ جواب لازمی دیں کیونکہ یہاں فورم پر شاید کچھ بھائیوں کو آپ دونوں کے بارے کچھ اشکالات ہوں
 
شمولیت
جون 11، 2014
پیغامات
84
ری ایکشن اسکور
17
پوائنٹ
15
اللہ آپ کو جزائے خیر دے آپ نے حق بات کی ہے
اسی طرح آپ سے یہ بھی پوچھنا ہے کہ کیا جو علی ہجویری سے یا عبد القادر جیلانی سے یا پھر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگتا ہے اسکے بارے میں بھی آپ ایسا ہی سمجھتے ہیں
او بھائی صاحب! اللہ سے اپنے ایمان کی سلامتی مانگو ! او اللہ کے نبی کے بارے میں تو عقیدہ برا مت رکھو ، یار کجھ تے شرعم کرو
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
او بھائی صاحب! اللہ سے اپنے ایمان کی سلامتی مانگو ! او اللہ کے نبی کے بارے میں تو عقیدہ برا مت رکھو ، یار کجھ تے شرعم کرو
ابھی آپ تھوڑا انتظار کریں دوسرے @مبشر شاہ بھائی کا موقف بھی سامنے آنے دیں تاکہ یکسوئی سے بات ہو سکے
 
شمولیت
جون 28، 2013
پیغامات
173
ری ایکشن اسکور
67
پوائنٹ
70
ابھی آپ تھوڑا انتظار کریں دوسرے @مبشر شاہ بھائی کا موقف بھی سامنے آنے دیں تاکہ یکسوئی سے بات ہو سکے
عبدہ بھائی مبشر بھائی کو آپ ان معاملات سے دور ہی رکھیں تو بہتر ہے شکریہ
 
Top