• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہماری ذمےداریاں

شمولیت
نومبر 06، 2013
پیغامات
41
ری ایکشن اسکور
54
پوائنٹ
19
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْت رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه و سلم يَقُولُ: "مَنْ رَأَى مِنْكُمْ مُنْكَرًا فَلْيُغَيِّرْهُ بِيَدِهِ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِهِ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِقَلْبِهِ، وَذَلِكَ أَضْعَفُ الْإِيمَانِ" .
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروہ ہے کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : کہ تم میں سے جو شخص کسی منکر کام کو دیکھےتو اسے اپنے ھاتھ سے بدل دے، اور اگر اسکی طاقت نہیں ہے جو اپنی زبان سے اسکا سدباب کرے اور اگر اسکی بھی طاقت نھیں ہھے جو اپنے دل ہیں میں اسے برا سمجھے اور یہ آخری وصف سب سے کمزور ایمان کی نشانی ہے۔
حدیث مذکور میں اصلاح معاشرہ اور اسمیں ہمارے کردار کا ذکر ہے اپنے معاشرے میں پنپنے والے ہر منکر کو ختم کرنے کی ذمے داری تو ہماری ہے۔ چاہے اسے ہاتھ سے روکنا ہو اگر ہم اتنے طاقتور نہیں ہیں تو زبان سے اسےمنع کرین اور اگراتنی بھی ہمت ہم میں نہیں تو اپنے دل ہی میں اسے براسمجھ لیں
اللہ ہم سب کو اپنی ذمےداریاں سمجھنے کی توتیق عطا فرمائے اور ہم سب کو دین کا سچا شیدائی بنائے آمین۔
 
Top