• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہم سلفی کیوں کہلائیں؟

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
197
شیخ البانی (رحمہ اللہ) فرماتے ہیں: ایک مناقشہ (مباحثہ) میرے اور ایک اسلامی قلم کار کے مابین وقوع پذیر ہوا جو کتاب وسنت کی پیروی میں ہمار ے ساتھ متفق تھا (مگر سلفی کہلانے میں کچھ تذبذب کا شکار تھا)۔ اور میں طالب علم بھائیوں سے یہ تمنا رکھتا ہوں کہ وہ اس مباحثہ کو یاد کر لیں کیونکہ اس کے نتائج بہت اہم ترین ہیں۔
میں نے اس شخص سے کہا، اگر کوئی آپ سے سوال کرے کہ آپ کا مذہب کیاہے؟ تو آپ کا کیا جواب ہوگا؟

اس نے جواب دیا: (میراجواب ہوگا کہ) میں مسلمان ہوں۔

شیخ البانی: یہ جواب غلط ہے، اس نے پوچھا کیوں غلط ہے! میں نے کہا اگر آپ سے کوئی پوچھے کہ آپ کا دین کیا ہے؟ تب آپ کا کیا جواب ہوگا؟

سائل: (میں کہوں گا کہ) میں مسلمان ہوں۔

شیخ البانی: پہلی بات یہ کہ میں نے آپ سے آپ کا دین نہیں پوچھا تھا میں نے پوچھا تھا کہ آپ کا مذہب کیاہے، ایسا تھا کہ نہیں(صحیح)

دوسری بات کہ آپ جانتے ہیں کہ آج دنیا میں مسلمانوں کے کئی مذاہب ہیں، اور آپ ہمارے ساتھ موافق ہوں کہ ان میں سے بعض کا تو مطلقاً اسلام سے کوئی تعلق ہی نہیں، جیسے دروز، اسماعیلی، علوی اور جیسے دوسرے، مگر یہ سب اپنے آپ کو مسلمان کہلاواتے ہیں۔ اور ان کے علاوہ بھی کچھ فرقے ہیں جنہیں ہم سابقہ مذکورہ فرقوں کی طرح تو نہیں کہتے کہ وہ اسلام سے خارج ہوچکے ہیں، لیکن بلاشبہ یہ ان گمراہ فرقوں میں تو شمار ہوں گے جو بہت سی باتوں میں کتاب وسنت سے خارج ہو چکے ہیں جیسے معتزلہ، خوارج، مرجیۂ، جبریہ اور ان جیسے دوسرے۔ تو آپ کا کیا کہنا ہے یہ سب آج موجود ہیں کہ نہیں؟

سائل: (جی) موجود ہیں۔

شیخ البانی: اگر ہم ان (مذکورہ بالا گمراہ فرقوں) سے پوچھیں کے آپ کا مذہب کیا ہے؟ تو وہ بھی محتاط روش اپناتے ہوئے آپ کے جواب کا سا جواب دیں گے کہ ہم مسلمان ہیں۔

سائل: میں کہوں گا کہ میرا مذہب کتاب و سنت ہے۔

شیخ البانی: میں کہتا ہوں یہ جواب بھی ناکافی ہے۔

سائل: کیوں!

شیخ البانی: کیونکہ جن جن کا ہم نے پہلے ذکر کیا کہ وہ بھی (گمراہ ہونے کے باوجود) اپنے آپ کو مسلمان کہلاواتے ہیں، ساتھ ہی ان میں سے کوئی نہیں کہتا کہ میں کتاب و سنت پر نہیں (بلکہ سب کا یہی دعوی ہے کہ ہم کتاب وسنت پر عمل پیرا ہیں)۔تو ہمیں چاہیے کہ ہم ایک اور ضمیمے کا اس میں اضافہ کریں ، آپ کی کیا رائے ہے کہ ہم آج کتاب و سنت کی کسی نئے فہم پر اعتماد کریں گے یا پھر لازم ہے کہ ہم ان کے فہم کے سلسلے میں اس چیز پر اعتماد کریں گے جس پر سلف صالحین تھے؟

سائل: بالکل لازمی ہے(کہ ہم فہم سلف صالحین پر اعتماد کریں)

شیخ البانی: کیا آپ یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ دوسرے مذاہب والے جو اسلام کے دعویدار ہیں مگر اسلام سے خارج ہیں یا پھر جو ابھی تک دائرہ اسلام میں تو ہیں مگر بعض اسلامی احکام میں گمراہ ہیں وہ آپ کے، میرے اور ہمارے ساتھ اس قول کے قائل ہوں کہ ہم کتاب و سنت اور منہج سلف صالحین پر قائم ہیں؟

سائل: نہیں، وہ اس بات میں تو (ہرگز)ہمارے ساتھ نہیں۔

شیخ البانی: کیا عربی زبان میں ایسا کوئی کلمہ موجود نہیں جوان تمام باتوں یعنی ’’مسلم‘‘کتاب و سنت پر منہج سلف صالحین کے مطابق‘‘ کی طرف اشارے کو ہمارے لئے جمع کردے، کیا ایسا کوئی کلمہ موجود نہیں جو ہمیں ان تمام کلمات (کو دوہرانے) سے مستغنی کردے جیسا کہ ’’انا سلفی‘‘ (میں سلفی ہوں)

اس (سائل)نے کہا واقعی ایسا ہی ہے، اور وہ نادم ہوگیا۔پس یہ تھا جواب اگر کوئی آپ پر اعتراض کرے کہ سلفی نہیں کہلانا چاہیے، تو آپ کو چاہیے کہ یہ سارا مباحثہ اس کے ساتھ کر گزریں کہ وہ آپ سے کہے گا میں مسلمان ہوں پھر.......یہی سارا مباحثہ جاری رہے گا۔ ہر سوال کا جواب دیتے جائیں یہاں تک کہ وہ سلفی اسلامی کے درجہ تک پہنچ جائے۔(مسلمان کی فلاح ونشاۃ ثانیہ کا واحد راستہ سلفی منہج، صفحہ65 تا68)علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کا یہ مناقشہ ان لوگوں کا بہترین رد ہے جو خود کو کسی جماعتی یا مسلکی نام سے موسوم کئے بغیر ہی قرآن و سنت کی دعوت پھیلانے کے متمنی ہیں۔مذکورہ بالا مباحثے سے کوئی شخص اس غلطی فہمی میں مبتلا نہ ہو کہ یہ تو سلفی کہلاوانے کی دلیل ہے ناکہ اہل حدیث کہلاوانے کی۔ جماعت المسلمین کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں علامہ ناصرالدین البانی رحمہ اللہ نے فرمایا: الحمداللہ میں سلفی اور اہل حدیث ہوں۔(الفرقۃ الجدیدۃ، صفحہ189)
 
Top