• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہم سنی مسلمان شروع نماز کے علاوہ رفع یدین کیوں نہیں کرتے؟

وقاص خان

مبتدی
شمولیت
اگست 14، 2012
پیغامات
27
ری ایکشن اسکور
109
پوائنٹ
0
دیئے گئے لنک کو میں نے پڑھا۔ ذیل میں دی گئی عبارت وہیں سے کاپی کی گئی ہے۔

رفع الیدین کرنا افضل ہے، لیکن اگر کوئی ایسا نہ کرے تو اس کی نماز درست ہے۔ الشیخ عبدالعزیز ابن باز رحمۃ اللہ علیہ سابق مفتی اعظم سعودی عرب فرماتے ہیں:
السنة رفع اليدين عند الإحرام وعند الركوع وعند الرفع منه وعند القيام إلى الثالثة بعد التشهد الأول لثبوت ذلك عن النبي صلى الله عليه وسلم , وليس ذلك واجبا بل سنة فعله المصطفى صلى الله عليه وسلم وفعله خلفاؤه الراشدون وهو المنقول عن أصحابه صلى الله عليه وسلم , فالسنة للمؤمن أن يفعل ذلك في جميع الصلوات وهكذا المؤمنة۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔ كله مستحب وسنة وليس بواجب , ولو صلى ولم يرفع صحت صلاته اه

"تکبیر تحریمہ کہتے وقت، رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے اٹھنے کے بعد، اور پہلے تشھد کے بعد تیسری رکعت کے لیے اٹھتے وقت رفع الیدین کرنا سنت ہے کیوں کہ نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے اس کا کرنا ثابت ہے۔ لیکن یہ واجب نہیں سنت ہے۔ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم، خلفائے راشدین اور صحابہ کا اس پر عمل رہا ہے، پس ہر مومن مرد و عورت کو اپنی تمام نمازوں میں اسے اپنانا چاہیے،۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ لیکن یہ سب مستحب اور سنت ہے، واجب نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص رفع الیدین کے بغیر نماز پڑھے تو اس کی نماز درست ہے۔
(مجموع فتاوٰی بن باز جلد 11 ص 156)

برائے مہربانی کسی کی نماز کو مشکوک مت بنائیں۔ اس قسم کی بحث کا کوئی فائدہ نہیں۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
دیوبندی اور بریلوی لوگوں کو یہ تاثر دے کر کہ یہ لوگ رفع الیدین ضعیف اور من گھڑت احادیث کی بنا پر نہیں کرتے، سفید جھوٹ بولتے ہیں۔ یہ لوگ رفع الیدین صرف اور صرف اس لئے نہیں کرتے کہ ان کے امام رفع الیدین نہیں کرتے تھے یہ اور بات ہے کہ رفع الیدین نہ کرنے کی دلیل خود انکے امام کے پاس بھی نہیں تھی اسی لئے عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ سےرفع الیدین پرہونےوالےمناظرےمیں حنفیوں کےامام اعظم ابوحنیفہ عاجز،ساکت اورلاجواب ہوگئےتھے۔کیاوجہ ہے کہ آج کا مقلد رفع الیدین نہ کرنےکی دلیلیں دیتا ہے جب کہ اس کا امام ترک رفع الیدین پر کوئی دلیل نہ ہونے کی وجہ سے مناظرہ ہار گیا تھا!!!

شاید مقلدین ایسی کاوشوں سے لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان کا علم ان کے امام ابوحنیفہ سے بہت زیادہ ہے۔ انکو تو دین کے بارے میں کچھ پتا نہیں تھا لیکن انکے جاہل مقلدین کو سب کچھ پتا ہے۔

وسیم انصاری صاحب آپ حدیثیں پیش کرکے لوگوں کو دھوکہ دینے کے بجائے یہ سچی بات بتائیں کہ آپکا رفع الیدین نہ کرنا آپ کے امام کے رفع الیدین نہ کرنے کی وجہ سے ہے اور یہ بھی کہ حنفیوں کے پاس ترک رفع الیدین کی کوئی دلیل نہیں اس لئے کہ اگر ایسی کوئی دلیل ہوتی تو سب سے پہلے ان کا امام اسے مناظرے میں پیش کرتا۔
 
Top