• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہم فاٹا کے غيور عوام کے لیے کيا کر رہے ہيں؟

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52

ہم فاٹا کے غيور عوام کے لیے کيا کر رہے ہيں؟


فاٹا کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے امریکی حکومت کی جاری کوششيں


Pashto Video Blog 10 - Strengthening FATA's Marble Industry - YouTube

تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
USUrduDigitalOutreach - Government organisation - Washington, DC | Facebook
 
شمولیت
جون 29، 2012
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
0
ہم فاٹا کے غيور عوام کے لیے کيا کر رہے ہيں؟

سادہ جواب !
تم فاٹا کے مسلمانوں پر ڈرون حملے کر رہے ہو-

اگر تم کہو کہ ہم ڈرون حملے دہشت گردوں پر کر رہے ہیں تو ہماری نظر میں وہ مجاہد ہیں

اس کے علاوہ اس میں بے شمار عورتیں اور بچے شہید ہو رہے ہیں
US Drone Strikes North Waziristan Pakistan Killing 10 Civilians Not Pro ISI Taliban - YouTube
US is lying about civilian deaths from its drone attacks in Pakistan - YouTube
Why US drone attacks kill so many civilians in Afghanistan?! - RT 100105 - YouTube

یمن میں عورتوں اور بچوں کا ڈرون کے ذریعے قتل عام
[video=youtube;ErLF5lhUYr4]http://www.youtube.com/watch?v=ErLF5lhUYr4&feature=relmfu[/video]

یہ ایسے ہی ہے کہ پہلے کسی کو گولی مار کر پھر ٹافی پیش کر دی جائے
 

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52
پاکستان ميں امريکی کردار

پاکستان ميں امريکی کردار


ميں آپ کی تبصرے کو قدر سے ديکھتا ہوں ليکن آپ کے يہ الزامات کہ امريکی حکومت جان بوجھ کر فاٹا میں بے گناہ لوگوں کو مار رہی ہے يہ مکمل طور پر غلط ہے اور علاقائی تناظر میں اس کی کوئی بھی ربط نہيں بنتی۔ آپ ان سازش فروشوں کے زير اثر ہيں جو ان بے بنیاد نظریات کو پھلارہے ہيںجو بیکار میں پاکستان اور خطے میں انتہا پسندی کے خلاف جاری بین الاقوامی کوششوں میں امریکی مخلص ارادوں، کردار اور ظاہری ‏عزم کو نظر انداز کرتے ہيں۔

يہ ذکر کرنا نہايت ضروری ہے کہ ان ‎سازش فروشوں نے اپنے بنیاد نظریات کو ثابت کرنے کے لئے کبھی کوئی حقائق يا ثبوت پیش نہيں کیں،اس ليۓ ان کے ان غیر حقیقی خیالات اور نظريات سے پاکستان کے معصوم لوگوں کے ذہنوں میں انتہا پسندی کو شکست دینے اور پاکستان اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے ليے جاری بین الاقوامی کوششوں کے بارے میں شکوک و شبہات پيدا ہوتےہیں۔ مجھے بہت خوشی ہونگی اگر آپ کے کوئی ٹھوس ثبوت یا حقائق کا جواب دے سکوں جو پاکستان میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے میں امریکہ کی مبینہ طور پر ملوث ہونے کے متعلق آپ کے بے بنیاد الزامات کا جواب دے سکوں۔

جہاں تک پاکستان اور افغانستان میں انتہا پسندی کے خلاف جاری بین الاقوامی اقدامات کا تعلق ہے، بلاشبہ امریکی حکومت اس خطے ميں ان دہشتگردی کا عفریت رکھنے والے عناصر کيخلاف جاری جدوجہد میں مدد کررہی ہے جو نہ صرف پاکستان اور افغانستان کے معصوم لوگوں کے اندر دہشت پھيلا رہے ہيں بلکہ امريکہ اور دوسرے ممالک کے لۓ بھی ايک خطرہ ہیں۔ اس خطے میں امریکی حکومت معصوم لوگوں کو نشانہ نہیں بنارہی ہے جس کا آپ نے غلط دعوی کيا ہيں۔ مزید اہم بات يہ ہے کہ اس طرح غیر حقیقی سرگرمياں ان غیر انسانی بنياد پرست اور دہشت گرد عناصرکو شکست دینے کيلۓ ہمارے عالمی مقاصد کو بہت نقصان پہنچا سکتی ہيں۔ ہم القاعدہ اور دیگر انتہا پسند اور دہشتگرد تنظیموں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جو افغانستان اور پاکستان میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں اور یہ وہ لوگ ہيں جو جان بوجھ کرمعصوم نہتے شہریوں کو قتل کر رہے ہیں۔

اس علاقے ميں دہشت گردوں کو شکست دينے اور ان کو تباہ کرنے کے ليے امریکہ اور پاکستان کے درمیان قریبی رابطے اور افہام و تفہیم موجود ہے۔ ان دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لۓ ہم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے ميں ان کی باقاعدہ مدد کر رہے ہيں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور اس وقت معصوم پاکستانی عام شہريوں کو سب سے بڑا خطرہ دہشت گردی کی لعنت ہی سے ہے۔

محترم دوست، آپ اپنے ان نام نہاد مقدس مجاہدين کے حالیہ ظالمانہ کارروائی کا کس طرح جواز پیش کر سکتے ہیں، جنہوں نے صوبہ پختونخواہ کے اپرديرضلع ميں اپنے قيد ميں میں سترہ پاکستانی فوجیوں کو بيدردی سے ذبح کیا؟ ميں یہ بہت واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امریکہ کسی طرح بھی پاکستان میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے میں ملوث نہیں ہے جيسا کہ آپ تبصرے ميں غلط اشارہ دے رہے ہيں۔ موجودہ بین الاقوامی جدوجہد صرف ان غیر انسانی عناصر کے خلاف ہی ہیں جو پاکستانی ميں بے گناہ لوگوں اور اس کی سیکورٹی فورسز کے خلاف اس طرح کے غيرانسانی اور ظالمانہ جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔

Pakistani Taliban release video of beheaded Pakistani soldiers - The Long War Journal
 
Top