• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یثرب کو مدینہ کہنے کی سند درکار ہے

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
مدینہ منورہ کو یثرب کہنا بے ادبی ہے ۔نبی ﷺ نے فرمایا جو جو مدینہ کو یثرب کہے وہ اللہ سے بخشش طلب کرے یہ طیبہ ہے یہ طیبہ ہے( مسند امام احمدجلد 6صفحہ نمبر 409حدیث نمبر18544 علامہ نووی فرماتے ہیں کہ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مدینہ طیبہ کا یثرب نام رکھنا حرام ہے کہ یثرب کہنے سے استغفار کا حکم فرمایا اور استغفار گناہ ہی پر ہوتا ہے ( التاثیر شرع الجامعہ جلد 2صفحہ 424)
اس کی سند وصحت فوری درکا ر ہے ۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
امام أحمد بن حنبل رحمه الله (المتوفى241)نے کہا:
حدثنا إبراهيم بن مهدي ، قال : حدثنا صالح بن عمر ، عن يزيد بن أبي زياد ، عن عبد الرحمن بن أبي ليلى ، عن البراء ، قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : من سمى المدينة يثرب ، فليستغفر الله عز وجل ، هي طابة هي طابة.[مسند أحمد4/ 285]۔

یہ حدیث ضعیف ہے۔
سند میں يزيد بن أبي زياد ، ہے اس کے بارے میں :
حافظ ابن حجر رحمه الله (المتوفى852)نے کہا:
يزيد بن أبي زياد الهاشمي مولاهم الكوفي ضعيف كبر فتغير وصار يتلقن وكان شيعيا [تقريب التهذيب لابن حجر: رقم 7717]۔
 
Top