• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یوسف ثانی کی کہانی

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
نصف صدی کا قصہ ہوں دوچار برس کی بات نہیں ع :)

نیٹ فورم کی دنیا میں تب سے ہوں، جب سے پاکستان نیٹ ورلڈ میں داخل ہو اہے۔ ویسے لکھنے لکھانے کا سلسہ اس سے بھی پرانا ہے۔ ادب و صحافت کا طالب علم ہوں۔ صحافت میں خبر نویسی کے علاوہ کبھی کالم نویسی بھی کیا کرتا تھا اور ادب میں انشائیہ نگاری و خاکہ نگاری میرا پسندیدہ شعبہ رہا ہے۔ انشائیوں کا مجموعہ "یوسف کا بکا جانا" بھی شائع ہوچکا ہے۔ پاکستان کے تمام بڑے اخبارات و جرائد میں وقتا" فوقتا" لکھتا رہا ہوں۔ پاکستان پریس انٹر نیشنل، پی پی آئی نیوز ایجنسی اور روزنامہ جنگ لندن کے علاوہ بھی دیگر ادبی و صحافتی اداروں سے وابستگی رہی ہے۔ مگر مزے کی بات یہ ہے کہ ادب و صحافت کبھی بھی میرا ذریعہ روزگار نہیں رہا۔ روٹی روزی میں ملکی و بین الاقوامی صنعتی اداروں میں ملازمت کرکے حاصل کرتا ہوں۔ یعنی پیشہ کے اعتبار سے کیمیکل ٹیکنالوجسٹ ہوں۔
گذشتہ پانچ برسوں سے اپنے لکھنے لکھانے کی صلاحیت کو قرآن و حدیث تک مرتکز کردیا ہے۔ سب سے پہلے قرآن کے تیس پاروں کی عام فہم اردو زبان میں موضوعاتی درجہ بندی کی اور اسے "پیغامِ قرآن" کے نام سے شائع کیا۔ پھر بخاری شریف کے جملہ کتب کی آسان اردو میں تلخیص کی۔ اور اسے "پیغامِ حدیث" کے نام سے شائع کیا۔ بعد ازاں پیغامِ حدیث میں صحاح ستہ سمیت گیارہ مجموعہ احادیث سے اضافی احادیث پر مبنی چار خصوصی ضمیمے پیغامِ حدیث میں شامل کئے۔ دونوں کتب الگ الگ شائع کرنے کے علاوہ حال ہی میں دونوں کا مشترکہ ایڈیشن بھی شائع کیا ہے۔ یہ کتب فی الحال کراچی میں ویلکم بک پورٹ، اردو بازار، اقبال بک ہاؤس، بوہری بازار صدر (بالمقابل فرزند علی قلفی شاپ) اور اتوار بک بازار (ریگل و فریئر ہال) میں دستیاب ہے۔ نئے ایڈیشن میں قرآن و حدیث کے متن میں اوامر و نواہی کو نمایاں کرنے کے علاوہ اوامر و نواہی کا اشاریہ بھی شامل کی گیا ہے۔

یہ دونوں کتب ہماری ویب سائٹپیغام قرآن ڈاٹ کام پر آن لائن ریڈنگ اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈنگ کی سہولیات کے ساتھ بھی دستیاب ہیں۔ ان شاء اللہ عنقریب آپ ان کتب کو اس فورم پر بھی دیکھ سکیں گے۔ ادب و صحافت کی طرح پیغامِ قرآن پبلی کیشن بھی کمائی کا ذریعہ نہیں ہے۔ ہم قرآن و حدیث کو قارئین تک مفت یا برائے نام ہدیہ پر فراہم کرتے ہیں۔ اسی لئے اعلیٰ کاغذ پر 928 صفحات کی کتاب "پیغامِ قرآن و حدیث" (جو اصل میں ایک کتاب میں دو کتاب ہے) کا مارکیٹ ہدیہ صرف 650 روپے رکھا گیا ہے، جس میں نصف سے زائد کتب فروش کا کمیشن بھی شامل ہے۔ یہ کتاب ہمارے رابطہ دفتر واقع نزد ڈیفنس سینٹرل لائبریری سے محض 300 روپے میں حاصل کی جاسکتی ہے۔ ویسے ہم 100 /50 /25 کتب کے خصوصی سیٹ مخیر حضرات کو فراہم کرتے ہیں، جو آگے صدقہ جاریہ یا ایصال ثواب کی غرض سے مفت تقسیم کرتے ہیں۔ اس طرح عملا" ہم قارئین تک یہ کتب مفت فراہم کرتے ہیں۔
شاکر بھائی کا خصوصی شکریہ کہ وہ اس خوبصورت اور دینی فورم تک میری رسائی کا ذریعہ بنے۔ آپ سب سے دعا کی درخواست ہے۔ میرے حق میں دعا کیجئے کہ میں اور میرے ساتھی قرآن و حدیث کے پیغام کو اسی طرح پھیلاتے رہیں۔ ہمارے آئندہ کے منصوبوں میں قرآن و حدیث کے جملہ اوامر و نواہی کی علیحدہ سے اشاعت کے علاوہ یہ تمام کام انگریزی اور سندھی میں بھی شائع کرنا ہے۔ اس پروجیکٹ میں فی سبیل اللہ شریک ہونے والے، دامے، درمے، قدمے، سخنے ہر طرح سے شریک ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ہماری کسی بھی کتاب کی کوئی کاپی رائٹ نہیں۔ ہر فرد، ادارہ اسے تجارتی یا غیر تجارتی بنیادوں پر شائع کرکے تقسیم و فروخت کرسکتا ہے۔ کمپوزنگ سمیت جملہ ٹیکنیکل سہولیات ہم مفت فراہم کرتے ہیں۔
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو آمین ثم آمین
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم یوسف بھائی جان،

آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا، ہمارے اس فورم کے لئے تو آپ ایک بہترین مثال بن کر آے ہے،
آپ نے جو قرآن اور حدیث کی کتابوں پر کام کیا ہے وہ واقعی قابل تعریف ہے.
جزاک الله خیر.
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
السلام علیکم یوسف بھائی جان،

آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا، ہمارے اس فورم کے لئے تو آپ ایک بہترین مثال بن کر آے ہے،
آپ نے جو قرآن اور حدیث کی کتابوں پر کام کیا ہے وہ واقعی قابل تعریف ہے.
جزاک الله خیر.
وعلیکم السلام عامر برادر!
بہت بہت شکریہ

والسلام
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محترم یوسف ثانی بھائی جان۔
اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت میں اس بہترین کام پر اجر عظیم عطا فرمائیں۔ اور اس کو خصوصیت سے آپ کے لئے توشہ آخرت اور ذریعہ نجات بنا دیں۔ آمین یا رب العالمین۔

میں نے جس قدر بھی ان کتب کا مطالعہ کیا ہے، الحمدللہ بہت ہی مفید پایا ہے ۔ اوامر و نواہی کو یکجا جمع کر کے پیش کرنے والا آئیڈیا بہت کمال کا ہے۔ پیغام حدیث کے تعلق سے البتہ یہ بات پوچھنی تھی کہ صحیحین کے علاوہ کتب ستہ کی جو احادیث شامل کی گئی ہیں، ان میں صحت حدیث کا کتنا خیال رکھا گیا ہے؟ یعنی کسی عالم کی تخریج سے فائدہ اٹھایا گیا ہے اور صرف صحیح و حسن احادیث شامل کی گئی ہیں؟؟

اللہ نے چاہا تو مل جل کر یہ پیغام قرآن و حدیث کو لائبریری سائٹ کے ذمہ دار علمائے کرام کی تصدیق کے بعد لائبریری میں بصورت پی ڈی ایف اور ورڈ فائل شائع کریں گے اور یونیکوڈ میں آن لائن مطالعہ کے لئے اس فورم سمیت دیگر فورمز پر بھی ان شاءاللہ پیش کریں گے۔ جو احباب ان سے فورمز پر مستفیض ہوں گے تو وہ کچھ نہ کچھ پروف ریڈنگ میں بھی مدد کر سکیں گے، ان شاءاللہ۔
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
وعلیکم السلام برادر شاکر
پیغامِ احادیث کے حوالہ سے عرض ہے کہ میں نے مختلف علمائے کرام کے پہلے سے موجود کام کو دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا ہے۔ زبان و بیان کی تدوین کی ہے۔حدیث کے اصل مفہوم کو برقرار رکھتے ہوئے اس کی طوالت کو مختصر کیا ہے۔ تاکہ عام قاری بہ سہولت پڑھ سکے۔ یہ کتب بنیادی طور پر عربی زبان سے نا واقف پڑھے لکھے اور نیم پڑھے لکھے لوگوں کے لئے تالیف کی گئی ہیں۔ جن کتب سے استفادہ کیا گیا ہے، دانستہ ان کا نام نہیں لکھا گیا ہے تاکہ عوام الناس کسی بھی قسم کے "علمی تعصب" سے بالا تر ہو کر صرف اورصرف حدیث کی تعلیمات طرف توجہ دے سکیں۔ پیغام قرآن اور پیغامِ حدیث دونوں کی خواندگی ایک مستند عالم دین (شیخ القرآن والحدیث) سے بھی کرائی گئی ہے۔ صداقت نامے ہماری ویب سائٹ پور موجود ہیں۔ ان تمام احتیاطی تدابیر کے باجود یہ ایک "انفرادی اور انسانی کاوش" ہے۔ لہٰذا جب کبھی بھی اور کسی طرف سے بھی کوئی تجویز یا تصحیح پر مبنی مستند رائے سامنے آتی ہے تو ہم اسے اگلے ایڈیشن میں شامل کرنے کی پوری کوشش کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے انشا ء اللہ۔ آپ بھی ایک نظر اسے ضرور کسی مستند عالم کو دکھلا دیجئے اور ان کی رائے سے ہمیں بھی آگاہ کیجئے۔
اللہ ہم سب کو قرآن و حدیث کو پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق دے آمین۔
 
کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
نصف صدی کا قصہ ہوں دوچار برس کی بات نہیں ع :)
نیٹ فورم کی دنیا میں تب سے ہوں، جب سے پاکستان نیٹ ورلڈ میں داخل ہو اہے۔ ویسے لکھنے لکھانے کا سلسہ اس سے بھی پرانا ہے۔ ادب و صحافت کا طالب علم ہوں۔ صحافت میں خبر نویسی کے علاوہ کبھی کالم نویسی بھی کیا کرتا تھا اور ادب میں انشائیہ نگاری و خاکہ نگاری میرا پسندیدہ شعبہ رہا ہے۔ انشائیوں کا مجموعہ "یوسف کا بکا جانا" بھی شائع ہوچکا ہے۔ پاکستان کے تمام بڑے اخبارات و جرائد میں وقتا" فوقتا" لکھتا رہا ہوں۔ پاکستان پریس انٹر نیشنل، پی پی آئی نیوز ایجنسی اور روزنامہ جنگ لندن کے علاوہ بھی دیگر ادبی و صحافتی اداروں سے وابستگی رہی ہے۔ مگر مزے کی بات یہ ہے کہ ادب و صحافت کبھی بھی میرا ذریعہ روزگار نہیں رہا۔ روٹی روزی میں ملکی و بین الاقوامی صنعتی اداروں میں ملازمت کرکے حاصل کرتا ہوں۔ یعنی پیشہ کے اعتبار سے کیمیکل ٹیکنالوجسٹ ہوں۔
گذشتہ پانچ برسوں سے اپنے لکھنے لکھانے کی صلاحیت کو قرآن و حدیث تک مرتکز کردیا ہے۔ سب سے پہلے قرآن کے تیس پاروں کی عام فہم اردو زبان میں موضوعاتی درجہ بندی کی اور اسے "پیغامِ قرآن" کے نام سے شائع کیا۔ پھر بخاری شریف کے جملہ کتب کی آسان اردو میں تلخیص کی۔ اور اسے "پیغامِ حدیث" کے نام سے شائع کیا۔ بعد ازاں پیغامِ حدیث میں صحاح ستہ سمیت گیارہ مجموعہ احادیث سے اضافی احادیث پر مبنی چار خصوصی ضمیمے پیغامِ حدیث میں شامل کئے۔ دونوں کتب الگ الگ شائع کرنے کے علاوہ حال ہی میں دونوں کا مشترکہ ایڈیشن بھی شائع کیا ہے۔ یہ کتب فی الحال کراچی میں ویلکم بک پورٹ، اردو بازار، اقبال بک ہاؤس، بوہری بازار صدر (بالمقابل فرزند علی قلفی شاپ) اور اتوار بک بازار (ریگل و فریئر ہال) میں دستیاب ہے۔ نئے ایڈیشن میں قرآن و حدیث کے متن میں اوامر و نواہی کو نمایاں کرنے کے علاوہ اوامر و نواہی کا اشاریہ بھی شامل کی گیا ہے۔
یہ دونوں کتب ہماری ویب سائٹپیغام قرآن ڈاٹ کام پر آن لائن ریڈنگ اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈنگ کی سہولیات کے ساتھ بھی دستیاب ہیں۔ ان شاء اللہ عنقریب آپ ان کتب کو اس فورم پر بھی دیکھ سکیں گے۔ ادب و صحافت کی طرح پیغامِ قرآن پبلی کیشن بھی کمائی کا ذریعہ نہیں ہے۔ ہم قرآن و حدیث کو قارئین تک مفت یا برائے نام ہدیہ پر فراہم کرتے ہیں۔ اسی لئے اعلیٰ کاغذ پر 928 صفحات کی کتاب "پیغامِ قرآن و حدیث" (جو اصل میں ایک کتاب میں دو کتاب ہے) کا مارکیٹ ہدیہ صرف 650 روپے رکھا گیا ہے، جس میں نصف سے زائد کتب فروش کا کمیشن بھی شامل ہے۔ یہ کتاب ہمارے رابطہ دفتر واقع نزد ڈیفنس سینٹرل لائبریری سے محض 300 روپے میں حاصل کی جاسکتی ہے۔ ویسے ہم 100 /50 /25 کتب کے خصوصی سیٹ مخیر حضرات کو فراہم کرتے ہیں، جو آگے صدقہ جاریہ یا ایصال ثواب کی غرض سے مفت تقسیم کرتے ہیں۔ اس طرح عملا" ہم قارئین تک یہ کتب مفت فراہم کرتے ہیں۔
شاکر بھائی کا خصوصی شکریہ کہ وہ اس خوبصورت اور دینی فورم تک میری رسائی کا ذریعہ بنے۔ آپ سب سے دعا کی درخواست ہے۔ میرے حق میں دعا کیجئے کہ میں اور میرے ساتھی قرآن و حدیث کے پیغام کو اسی طرح پھیلاتے رہیں۔ ہمارے آئندہ کے منصوبوں میں قرآن و حدیث کے جملہ اوامر و نواہی کی علیحدہ سے اشاعت کے علاوہ یہ تمام کام انگریزی اور سندھی میں بھی شائع کرنا ہے۔ اس پروجیکٹ میں فی سبیل اللہ شریک ہونے والے، دامے، درمے، قدمے، سخنے ہر طرح سے شریک ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ہماری کسی بھی کتاب کی کوئی کاپی رائٹ نہیں۔ ہر فرد، ادارہ اسے تجارتی یا غیر تجارتی بنیادوں پر شائع کرکے تقسیم و فروخت کرسکتا ہے۔ کمپوزنگ سمیت جملہ ٹیکنیکل سہولیات ہم مفت فراہم کرتے ہیں۔
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو آمین ثم آمین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یوسف ثانی بھائی فورم پر آپ کی آمد ہمارے لیے بہت خوشی کا باعث بنی۔ایک بات جو کہ شاید آپ بھول گئے یاد دلانے کی ہمت کررہا ہوں کہ السلام قبل الکلام کو کبھی نہ بھولیئے۔امید ہے کہ آپ برا نہیں منائیں گے۔
باقی آپ کے بارہ میں جان کر بہت اچھا لگا اللہ تعالی آپ کی اس ادنی سی دینی کاوش کو قبول و منظور فرماکر جنت میں اعلی مقام دے۔امید ہے کہ آپ اپنے قیمتی اوقات میں سے کچھ وقت ہمارے ساتھ فورم پر گزارتے ہوئے اپنی تحریرات سے اوراق فورم کو مزین کریں گے۔ان شاءاللہ
 
ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,451
پوائنٹ
306
اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

ماشاءاللہ بہت خوشی ہوئی آپ کہانی پڑھ کر،،
اللہ تعالیٰ آپ سے مزید دین حق کا کام لیں ،،
اور اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت مین کامیاب کریں ،،آمین
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
جزاک اللہ کلیم برادر۔ بہت بہت شکریہ۔ بھلا اس میں برا ماننے والی کیا بات ہے۔ایک اچھےمسلم کی شان یہی ہے کہ وہ دوسرے مسلم کی بھول چوک کی نشاندہی کرکے خود بھی اجر لے اور اپنے مسلم بھا ئی کا بھی بھلا کرے۔ ان شاءاللہ آئندہ مزید خیال رکھوں گا۔ والسلام
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

ماشاءاللہ بہت خوشی ہوئی آپ کہانی پڑھ کر،،
اللہ تعالیٰ آپ سے مزید دین حق کا کام لیں ،،
اور اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت مین کامیاب کریں ،،آمین
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
جزاک اللہ برادر
 
Top