• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہود ونصاری کی عیدوں میں شرکت پر تنبیہ

شمولیت
دسمبر 18، 2015
پیغامات
4
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
44
الحمدلله رب العالمين، والصلاة والسلام على من أرسله الله رحمة للعالمين، وعلى آله وصحبه وإخوانه إلى يوم الدين، أما بعد!
امت مسلمہ جن مصائب کبری میں مبتلا ہے ان میں سے کفار کی عادات و عبادات، اخلاق و معاملات میں مشابہت ہے اور خصوصا ان کی عیدوں میں ان کی مشابہت، جب کہ اللہ تعالی اس کے رسول اور سلف صالحین نے ان سے محبت اور ان کی مشابہت اختیار کرنے سے خبردار فرمایا ہے،
اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
(يا ايها الذين امنوا لا تتخذوا اليهود والنصارى أولياء بعضهم أولياء بعض ومن يتولهم منكم فانه منهم ان الله لايهدي القوم الظالمين)
"اے ایمان والو! تم یہود و نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ یہ تو آپس میں ہی ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ تم میں سے جو بھی ان میں سے کسی سے دوستی کرے وہ بے شک انہی میں سے ہے، ظالموں کو اللہ تعالٰی ہرگز راہ راست نہیں دکھاتا"
[المائدة 51]
قال الذهبي قال العلماء
(ومن موالاتهم التشبه بهم، وإظهار اعيادهم، وهم مأمورون بإخفائها في بلاد المسلمين، فإذا فعل المسلم معهم، فقد اعانهم على إظهارها)

حافظ ذهبی رحمہ فرماتے ہیں کہ علماء نے فرمایا ہے:
"ان (کفار) سے محبت ان کی مشابہت ہے، اور ان کی عیدوں کا اظہار ہے، جب کہ انہیں بلاد المسلمین میں ان کو مخفی رکهنے کا حکم ہے، پس اگر مسلمان بهی ان کے ساته شریک ہوا تو اس نے ان کی عیدوں کے اظہار پر ان کی معاونت کی"
{تشبيه الخسيس بأهل الخميس 23}
اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
(وَ الَّذِیۡنَ لَا یَشۡہَدُوۡنَ الزُّوۡرَ وَ اِذَا مَرُّوۡا بِاللَّغۡوِ مَرُّوۡا کِرَامًا)
اور (رحمن کے بندے وہ ہیں) جو باطل کاموں میں حاضر نہیں ہوتے اور جب کسی لغو چیز پر ان کا گزر ہوتا ہے تو شرافت سے گزر جاتے ہیں
[الفرقان 72]
قال ابن عباس والضحاك : " الزور عيد المشركين "
ابن عباس رضی اللہ عنہ اور ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں "زور" سے مراد مشرکین کی عید ہے
[أحكام أهل الذمة 1244/3]
قال ابوالعالية، وطاؤس، ومحمد بن سيرين، والضحاك، والربيع بن أنس وغيرهم 《هي أعياد المشركين》
"ابو العالیہ، طاؤس، محمد بن سیرین، ضحاک، ربیع بن انس وغیرهم رحمهم اللہ فرماتے ہیں "زور" (باطل) سے مراد مشرکین کی عیدیں ہیں"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(مَن تَشَبَّه بقومٍ فهو منهم)
"جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی تو وہ انہیں میں سے ہے"
[ابوداؤد 4031]
اور فرمایا:
«لَتَتَّبِعُنَّ سَنَنَ مَنْ قَبْلَكُمْ شِبْرًا بِشِبْرٍ، وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ، حَتَّى لَوْ سَلَكُوا جُحْرَ ضَبٍّ لَسَلَكْتُمُوهُ»، قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ: اليَهُودَ، وَالنَّصَارَى قَالَ: «فَمَنْ»
"تم اپنے سے پہلی امتوں کی ایک ایک بالشت اور ایک ایک گز میں اتباع کرو گے، یہاں تک کہ اگر وہ کسی گوہ کے سوراخ میں داخل ہوئے ہوں گے تو تم اس میں بھی ان کی اتباع کرو گے، ہم نے پوچھا یا رسول اللہ! کیا یہود و نصاریٰ مراد ہیں؟
آپ نے فرمایا پھر اور کون؟
[البخاري 3269]
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
( اجْتَنِبُوا أَعْدَاءَ اللَّهِ فِي عِيدِهِمْ)
"اللہ کے دشمنوں کی عیدوں سے بچو"
[ السنن الكبرى للبيهقي 18862 ، وإسناده صحيح ]
اور فرمایا:
(لا تدخلوا على المشركين في كنائسهم يوم عيدهم فإن السخطة تنزل عليهم)
اور آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
"مشرکین کی عید کے دن ان کے کنیسہ میں مت داخل ہو بے شک ان پر اللہ کا غضب نازل ہوتا ہے"
لہذا مشرکین کی عیدوں کرسمس ، نیا سال ، ویلنٹائن وغیرہ میں شرکت کرنا یا ان کو مبارکباد دینا حرام ہے
اللہ تعالی ہمیں دین حنیف پر عمل پیرا ہونے اور کفار کی مشابہت سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین یا رب العالمین​
 
Top