• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہ الیکٹرک گاڑیاں اب پاکستان میں انتہائی کم قیمت پر دستیاب

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
یہ الیکٹرک گاڑیاں اب پاکستان میں انتہائی کم قیمت پر دستیاب
روزنامہ پاکستان، 28 جنوری 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا گلوبل وارمنگ کے خطرے سے بھی دوچار ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی کافی زیادہ ہیں۔ ایسے میں برقی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں وقت کی اہم ضرورت ہیں، تاکہ ہم گلوبل وارمنگ کے خطرے کو کم کرکے دنیا کو تباہی سے بھی بچا لیں اور پٹرول کی مد میں اٹھنے والے اخراجات سے بھی بچ جائیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں پہلے ہی برقی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں متعارف کروائی جا چکی ہیں اور اب پاکستان میں ان گاڑیوں کے کچھ ماڈل متعارف کروا دیئے گئے ہیں۔

پاکستان میں یہ ماڈلزامریکی کار ساز کمپنی ”زار موٹرز“ (Zar Motors) نے متعارف کروائے ہیں۔ ان میں منی کیب اور ایک لوڈر گاڑی شامل ہے۔

”زار منی کیب“ 3 پہیوں والی گاڑی ہے جس کی بیٹری 80 فیصد تک چارج ہونے کے لیے 2 گھنٹے کا وقت لیتی ہے۔

اس کی ایک بار بیٹری فل کر دی جائے تو یہ 130 سے 150 کلومیٹر کا سفر طے کر سکتی ہے۔
اس میں ڈرائیور سمیت 4 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور یہ پاکستان میں عام پائے جانے والے رکشوں سے کہیں زیادہ آرام دہ بھی ہے۔

پاکستان میں اس کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

”زار لوڈر“ گاڑی سوزوکی کے کیری ڈبوں کا متبادل ہے۔ یہ بھی تینوں پہیوں والی گاڑی ہے اور 750 کلوگرام تک وزن لیجانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس کی قیمت اڑھائی لاکھ روپے ہے۔ یہ دونوں گاڑیاں گارنٹی کے ساتھ مارکیٹ میں موجود ہیں۔

کمپنی ان کی بیٹریوں کی 18 ماہ، موٹر، چارجر اور کنٹرولر کی 12 ماہ گارنٹی دیتی ہے۔

زار موٹرز کے نمائندے نے ویب سائٹ ”پروپاکستانی“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان گاڑیوں میں جیل بیٹریاں (Gel Batteries) استعمال کی گئی ہے اس لیے ان کی مینٹی نینس کا کوئی جھنجھٹ نہیں۔ ان بیٹریوں کی اوسط عمر 3 سال یا اس سے زیادہ ہے۔

نمائندے نے بتایا کہ ان گاڑیوں کی بیٹریاں مکمل چارج ہونے میں 3 سے 4 گھنٹے کا وقت لیتی ہیں۔
 
Last edited:
Top