محمد آصف مغل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 29، 2013
- پیغامات
- 2,677
- ری ایکشن اسکور
- 4,006
- پوائنٹ
- 436
اللہ تعالیٰ نے انسان کو کتنا ہی علم، حکمت اور عقل سے نوازا ہو لیکن پھر بھی وہ دوسروں کے تجربوں اور اہل اختصاص کی راہ نمائی سے مستغنی ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔ آج اللہ کے فضل سے جگہ جگہ رسالے، لیکچرز، کانفرنسیں، علمی کورس، آڈیو وڈیوں کیسٹس اور کتب موجود ہیں جو شادی کی طرف قدم بڑھانے والوں کی راہ نمائی کرتی ہیں کہ انھیں زندگی کیسے گذارنی چاہیے اور پیش آنے والی مشکلات یا مسائل کو کیسے حل کی جائے۔۲۷۔ مفید اور نفع بخش مطالعہ
اس لیے کے شادی شدہ جوڑوں کو چاہیے کہ وہ ایسے وسائل سے فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کریں تاکہ ان میں موجود پندو نصائج سے خاطر خواہ فائدہ اٹھاسکیں لیکن ایسے رسالے، کتب اور کیسٹس وغیرہ خریدنے سے پہلے یا کانفرنس یا لیکچر میں شرکت کرنے سے پہلے یہ اطمینان کر لیں کہ یہ قابلِ اعتماد اسلامی ذریعے سے شائع شدہ ہے۔