• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

۲۷۔ مفید اور نفع بخش مطالعہ ۔ ۔ اسعد الزوجین

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
۲۷۔ مفید اور نفع بخش مطالعہ
اللہ تعالیٰ نے انسان کو کتنا ہی علم، حکمت اور عقل سے نوازا ہو لیکن پھر بھی وہ دوسروں کے تجربوں اور اہل اختصاص کی راہ نمائی سے مستغنی ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔ آج اللہ کے فضل سے جگہ جگہ رسالے، لیکچرز، کانفرنسیں، علمی کورس، آڈیو وڈیوں کیسٹس اور کتب موجود ہیں جو شادی کی طرف قدم بڑھانے والوں کی راہ نمائی کرتی ہیں کہ انھیں زندگی کیسے گذارنی چاہیے اور پیش آنے والی مشکلات یا مسائل کو کیسے حل کی جائے۔

اس لیے کے شادی شدہ جوڑوں کو چاہیے کہ وہ ایسے وسائل سے فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کریں تاکہ ان میں موجود پندو نصائج سے خاطر خواہ فائدہ اٹھاسکیں لیکن ایسے رسالے، کتب اور کیسٹس وغیرہ خریدنے سے پہلے یا کانفرنس یا لیکچر میں شرکت کرنے سے پہلے یہ اطمینان کر لیں کہ یہ قابلِ اعتماد اسلامی ذریعے سے شائع شدہ ہے۔
 
Top