• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

۲۹۔ ایک دوسرے لئے ایثار کا جذبہ۔ ۔ اسعد الزوجین

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
۲۹۔ ایک دوسرے لئے ایثار کا جذبہ
دوست و احباب اور بھائیوں میں استعمار کا جذبہ ایک قابلِ تعریف صفت ہے جو محبت کو قائم رکھ اس کو ہمیشگی اور دوام بخشتا ہے۔ میاں بیوی کے درمیان یہ جذبہ اور بھی خوب صورت صفت بن جاتا ہے۔ جب میاں بیوی میں سے ہر کوئی دوسرے کو مقدم رکھتا ہے اور اسے اپنے آپ پر ترجیح دیتا ہے۔ چنانچہ شوہر اپنی بیوی کو ترجیح دیتے ہوئے اس کے ساتھ گھومنے جاتا ہے حالانکہ اسے گھومنا پھرنا پسند نہیں یا پھر وہ مصروف ہے۔ اور دوسرا شوہر بعض راتوں میں اپنے دوستوں کے پاس جانے سے گریز کرتا ہے حالانکہ وہ جانا چاہ رہا ہوتا ہے لیکن اپنی بیوی کی خوایش کو مقدم رکھتے ہوئے وہ بیوی کے پاس ٹھہرتا ہے اور اس سے باتیں کرتا ہے۔ اسی طرح سے بیوی اپنی نیند و اکرام ترک کر دیتی ہے اور جب تک اس کے شوہر کو نیند نہیں آتی۔ وہ نہیں سوتی اور دوسری بیوی بچوں کے ساتھ ساری رات جاگنے کے باوجود صبح اپنے شوہر کے لئے اٹھتی ہے اور ناشتہ تیار کرتی ہے۔ ایثار کی بہت سی مختلف صورتیں ہیں جو اور میاں کی محبت کو مضبوط و میاں بیوی کے درمیان پائیدار بنانے کے لئے او ان کے آپس کے تعلقات کو گہرا کرنے کے لئے ایثار سب سے خوبصورت کریں اور بہترین صفت ہے۔
 
Top