• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

۳۱۔ ہر تھوڑے عرصے کے بعد تعلقات کی گرمی و گرمجوشی کا مراجعہ کرنا۔ ۔ اسعد الزوجین

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
۳۱۔ ہر تھوڑے عرصے کے بعد تعلقات کی گرمی و گرمجوشی کا مراجعہ کرنا۔
ہر تھوڑے عرصے کے بعد میاں بیوی میں سے ہر ایک کو اپنا محاسبہ کرنا چاہیے اور اپنے شریک حیات کے لئے اپنی محبت کو چیک کرنا چاہیے کہ آیا ان کے تعلقات ویسے ہی پیار محبت والے ہیں جیسے پہلے تھے یا اُن میں تبدییل واقع ہوچکی ہے؟

اور اگر تبدیلی واقع ہوچکی ہے تو یہ تبدیلی ایجابی ہے کہ سلبی؟

اور اگر تبدیلی سلبی ہے تو محبت میں کمی آجانے کے کیا اسباب ہیں؟

اور ماضی کی پہلی جیسی محبت کو دوبارہ گھر کے آنگن میں بکھیرنے کے لئے کیا طریقے بروئے کار لائے جاسکتے ہیں؟

چنانچہ دونوں کو چاہیے کہ محبت میں واقع ہونے والی کمی کے اسباب تلاش کریں اور آئندہ کمی نہ ہونے کے لئے حل تجویز کریں پھر اس کے نتائج دیکھیں۔ کیونکہ لمبے عرصے تک محبت کے جذبات ٹھنڈے پڑجانے پر ممکن ہے کہ دونوں میں سے کسی ایک کے لئے زندگی کا مزا پھیکا پڑ جائے اور پھر دھیرے دھیرے یہ بیماری اُس کے شریکِ حیات میں بھی منتقل ہوجائے اور زندگی دنیوی جہنم کا منظر پیش کرنے لگے۔
 
Top