• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

’ کیا آپ خیریت سے ہیں؟‘ لاہور دھماکے کے بعد فیس بک نے سیفٹی فیچرمتعارف کرادیا

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
’ کیا آپ خیریت سے ہیں؟‘ لاہور دھماکے کے بعد فیس بک نے سیفٹی فیچرمتعارف کرادیا

ویب ڈیسک اتوار 27 مارچ 2016
فیس بک نے لاہور میں رہائش پذیر دوستوں اورعزیزوں کی خیریت جاننے کے لئے چیک لسٹ کا فیچر متعارف کرایا ہے۔ فوٹو: فائل
لاہور: لاہور میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے بعد جہاں پورا ملک سوگوار ہے وہیں ڈجیٹیل میڈیا کے ذریعے لوگ اپنی خیریت کی خبر دے سکتے ہیں اور اسی لئے فیس بک نے ایک سیفٹی فیچر متعارف کرایا ہے۔
صارفین کے اپنے شہر اور محلِ وقوع کے لحاظ سے دھماکے کے چند گھنٹے بعد فیس بک نے لاہور کے اراکین سے منسلک تمام صارفین کو حفاظتی چیک لسٹ کا اضافی فیچر فراہم کیا ہے جس کے تحت وہ یہ جان سکتے ہیں کہ کن کن لوگوں نے لاہور کی چیک لسٹ پر اپنی خیریت کے آپشن پر کلک کیا ہے تاکہ ان کے دوست ان کی خیریت معلوم کرسکیں اور چیک لسٹ سے دور بقیہ دوستوں سے رابطہ کرکے ان کی خیریت معلوم کی جاسکتی ہے۔
بلاشبہ یہ ایک اہم فیچر ہے جس پر فیس بک سے جڑے تمام افراد اپنی خیریت کا نوٹس دے رہے ہیں۔ لاہور کے دل دہلا دینے والے ہولناک بم دھماکے کے بعد فیس بک پر ڈزاسٹر ریسپونس کے ذریعے سیفٹی چیک کا آپشن پیش کیا جارہا ہے ۔ اس کے ذریعے لوگ فوری طور پر اپنی خیریت یا متاثر ہونے کی اطلاع اپنے دوستوں کو دے سکتے ہیں۔ اس سے قبل یہ سیفٹی چیک لسٹ حال ہی میں بیجلئم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والے بم دھماکوں میں بھی کامیابی سے استعمال کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ لاہور کے گلشنِ اقبال پارک میں ہونے والے بم دھماکے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جی محترم بھائی!
الحمد للہ !
میں اور میرے جاننے والے سب خیریت سے ہیں۔۔
نماز مغرب کے بعد حسب معمول میں اور میری اہلیہ پارک میں واقع جوگنگ ٹریک پر جانے کے لیے تیاری کر ہی رہے تھے کہ اس سانحہ کی اطلاع ملی۔۔
انا للہ وانا الیہ راجعون!
میں یہ کس کے نام لکھّوں جو الم گزر رہے ہیں
مرے شہر جل رہے ہیں مرے لوگ مر رہے ہیں
کوئی غنچہ ہو کہ گُل ہو کوئی شاخ ہو شجر ہو
وہ ہوائے گُلستاں ہے کہ سبھی بکھر رہے ہیں
 
الحمدللہ

میں بھانجی کی شادی میں مصروف تھا رات کو جب گھر گیا اور خبریں دیکھی تو رونا آ گیا اور سوچھنے لگا کہ یہ کون لوگ ہے جو خودکشی کر کے معصوم لوگوں کی جان سے کھیل رہے ہیں -

اللہ سبحان و تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ سب مسلمانوں کی حفاطت فرمائے - آمین یا رب العالمین
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
الحمدللہ

میں بھانجی کی شادی میں مصروف تھا رات کو جب گھر گیا اور خبریں دیکھی تو رونا آ گیا اور سوچھنے لگا کہ یہ کون لوگ ہے جو خودکشی کر کے معصوم لوگوں کی جان سے کھیل رہے ہیں -

اللہ سبحان و تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ سب مسلمانوں کی حفاطت فرمائے - آمین یا رب العالمین
آمین یا رب العالمین!
جو مصیبت انسان سے ٹل گئی، وہ اسے پیش آنے والی نہ تھی اور جو اسے پیش آگئی، ٹلنا اس کے مقدر میں نہ تھا۔
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
یہ کون لوگ ہے جو خودکشی کر کے معصوم لوگوں کی جان سے کھیل رہے ہیں -
گلشن پارک دھماکے میں سو کے قریب اموات ہوئی ہیں اور حکومت اس کو خودکش حملہ قرار دی رہی ہے۔۔۔جبکہ میرے خیال میں یہ ممکن ہی نہیں کیونکہ جس جگہ دھماکہ ہوا ہے وہاں پر نا کوئی گاڑی گئی ہے اور نہ ہی کوئی موٹر سائیکل کہ اس پر اس قدر بارود لیجایا جائے۔۔البتہ وہاں پر پیدل بیگ میں کافی بڑا بم لے جایا جا سکتا ہے۔۔اور آسانی سے وہیں پر چھوڑ کر ریموٹ سے یا ٹائم ڈیوائس سے بلاسٹک کیا جاسکتا ہے۔۔واللہ اعلم!
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
فیس بک نے لاہور میں رہائش پذیر دوستوں اورعزیزوں کی خیریت جاننے کے لئے چیک لسٹ کا فیچر متعارف کرایا ہے۔ فوٹو: فائل
زلزلے وغیرہ کے موقعے پر بھی یہ سہولت فیس بک پر چل رہی ہوتی ہے ۔ ویسے اس دفعہ اضافی کام یہ ہوا کہ مجھے موبائل پر پیغام آیا کہ کوئی حادثہ ہوگیا ہے ، اپنے جاننے والوں کو خیریت کی خبر دیں ۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
گلشن پارک دھماکے میں سو کے قریب اموات ہوئی ہیں اور حکومت اس کو خودکش حملہ قرار دی رہی ہے۔۔۔جبکہ میرے خیال میں یہ ممکن ہی نہیں کیونکہ جس جگہ دھماکہ ہوا ہے وہاں پر نا کوئی گاڑی گئی ہے اور نہ ہی کوئی موٹر سائیکل کہ اس پر اس قدر بارود لیجایا جائے۔۔البتہ وہاں پر پیدل بیگ میں کافی بڑا بم لے جایا جا سکتا ہے۔۔اور آسانی سے وہیں پر چھوڑ کر ریموٹ سے یا ٹائم ڈیوائس سے بلاسٹک کیا جاسکتا ہے۔۔واللہ اعلم!
ابھی چند دن پہلے ہی 23 مارچ کے موقعہ پر امن و سلامتی کےبڑے بڑے دعوی کیے جارہے تھے ، لیکن اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا ۔ ہمارے اداروں کا حال یہ ہے کہ جب بھی کوئی حادثہ ہوتا ہے ، ہم کہتے ہیں : ’ اگر جرأت ہے تو اب مار کر دکھاؤ ! ‘ وہ دوبارہ پھر مار کر دکھا دیتے ہیں ، اور ہم دوبارہ پھر وہی چیلنج کردیتے ہیں ۔۔۔!
ہمارے کچھ تجزیہ نگاروں کا یہ حال ہے کہ ہم نے ’’ دشمن کی کمر توڑ دی ہے ، اللہ کے فضل و کرم سے ہم یہ کرسکتے ہیں وہ کرسکتے ہیں ‘‘ لیکن حقائق اس سے بالکل مختلف ہیں ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
فیس بک نے جہاں لوگوں کو تفریح ، میلوں دور تعلقات بڑھانے اور نزدیکی تعلقات مٹانے کے مواقع فراہم کیے ہیں وہیں فیس بک کا ایک مفید فیچر حفاظتی نوٹس بھی ہے۔ یہ ان لوگوں کو ملتا ہے جو کسی بڑے حادثہ کی جگہ پر موجود ہوتے ہیں یا اس علاقے کے نزدیک پائے جاتے ہیں ۔اس سے فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اپ اپنے عزیزو اقارب تک اپنی خیریت کی اطلاع پہنچا دیتے ہیں۔ کل لاہور میں ہوئے دھماکے کے بعد بھی یہ نوٹس فیس بک کی طرف سے لوگوں کو ملنا شروع ہوا لیکن عجیب بات یہ تھی کہ یہ ان لوگوں کو بھی ملا جو اس وقت امریکہ ،کینیڈا اور لاہور سے ہزاروں میل کی دوری پر موجود تھے۔

اسی سلسلے میں فیس بک نے ان لوگوں سے معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس غلطی کو جلد از جلد دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

http://globalnews.ca/news/2603174/f...mbing-safety-check-to-users-around-the-world/
 
Top