- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,497
- پوائنٹ
- 964
مینشن ٹیگ ، تذکرہ وغیرہ پر مشتمل کافی رہنمائی فورم پر موجود ہے ۔
ٹیگ کی ایک اور قسم ہے ، جسے ہم ’ موضوعاتی ٹیگ ‘ کہہ سکتے ہیں ۔ اس پر مینشن ٹیگ کے ضمن میں ایک دو دفعہ گفتگو ہو چکی ہے ، لیکن مستقل عنوان سے اس کی ضرورت محسوس ہوئی ، لہذا یہ تھریڈ شروع کیا ۔ پہلے میری ایک پوسٹ ملاحظہ کریں :
مختلف تحریروں کو آپس میں جوڑنے اور ایک موضوع یا ملتے جلتے موضوعات والی لڑیوں کو ایک دھاگے میں پرونے کے لیے بہت اہم چیز ہے ۔
بطور مثال چند ایک موضوعات کے ٹیگز کے لنکس دے رہا ہوں ، ان پر کلک کرکے دیکھیں ، ان کی افادیت کا اندازہ ہوجائے گا ۔
تاریخ اہل حدیث ، رد الحاد ، ناجائز وسیلہ ، جہاد
دوسری بات :
کچھ بھائی موضوعاتی ٹیگ کو مینشن ٹیگ سمجھتے ہیں ، جس کی نہ تو رکن کو اطلاع ہوتی ہے ، اور نہ اس کا کوئی فائدہ ہوتا ہے ، سوائے اس کے کہ اس نام کو جتنی جگہ غلط طریقے سے ٹیگ کیا گیا ہے ، وہ تمام موضوعات ایک دوسرے سے مربوط ہو جاتے ہیں ، بطور مثال یہاں آپ
اسحاق سلفی
خضر حیات
نام دیکھ سکتے ہیں ۔ اس سے یہ بھی اندازہ ہوگا کہ سب سے زیادہ فورم پر یہ دو نام ٹیگز ہوتے ہیں ، اور غلط ہوتے ہیں ۔
تیسری بات :
مینشن ٹیگ کا طریقہ اور ہے ۔ جبکہ موضوعات ٹیگ کا طریقہ الگ ہے ۔
موضوعاتی ٹیگ کے لیے جب تھریڈ شروع کیا جاتا ہے ، تو نیچے ایک جگہ اس کا آپشن ہوتا ہے ، آپ موضوع ارسال کرنے سے پہلے وہاں موضوعاتی ٹیگ کے لیے مناسب الفاظ کا اضافہ کرسکتے ہیں ، وہاں @ کا اضافہ مطلوب نہیں بلکہ مکروہ اور حرام ہے ۔ ابتسامہ ۔
انتظامیہ کے افراد تو موضوع شروع کرنے کے بعد بھی تھریڈ کے عنوان کے نیچے موضوعاتی ٹیگ کا اضافہ کرسکتے ہیں ، لیکن ہر رکن کے لیے یہ میسر ہے نہیں ، @شاکر بھائی بہتر بتاسکتے ہیں ۔
فورم پر ہونے والے معروف موضوعاتی ٹیگز کی خود کار فہرست ، جو لفظ جتنا نمایاں ہوگا ، اس کا مطلب اتنا ہی زیادہ ٹیگ ہوا ہے ۔