• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(44)فقہ السیرۃ النبویہ Fiqh Us Seerat Un Nabavia (( شق صدر، ربانی حکمت ومصلحت))

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
فقہ السیرۃ النبویہ: سیرت طیبہ سے فکری ، دعوتی ، تربیتی ، تنظیمی اور سیاسی رہنمائی

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ))

شق صدر، ربانی حکمت ومصلحت

(1)رب ارض و سما کا ہر کام عظیم حکمت پر مبنی ہوتا ہے۔ انسانی ناقص عقل اس کا ادراک کر سکے یا کہ نا۔ رب العالمین کا کوئی فیصلہ بھی مصلحت سے خالی نہیں ہوتا۔ وہ تو ذات ہی حکیم و علیم ہے۔

(2) رسول مقبول ﷺ کے شق صدر میں بھی کئی طرح حکمتیں پنہاں تھیں۔ اگرچہ مومن حکمت و مقصد جانے بغیر بھی تسلیم و ایمان کا پابند ہے۔ شق صدر کے واقعات میں بھی اس کی حکمت و مقصد کا تذکرہ ہے۔

(3) بچپن کے واقعہ میں آپ کے قلب اطہر سے شیطان کے غلبے والا حصہ، سیاہ لوتھڑا نکالے جانے کا تذکرہ ہے۔ (صحیح مسلم: 162، و مسند أحمد: 12506، و المستدرک للحاکم: 4003)

(4) وقت معراج شق صدر کی روایات میں تذکرہ ہے کہ آپ کے سینہ مبارک کو ایمان و حکمت سے بھر دیا گیا۔ (صحیح البخاري: 7517)

(5) بعض روایات میں ایمان و حکمت کے علاوہ حلم و علم اور یقین و اسلام کا بھی تذکرہ ہے۔ (الصالحی، سبل الہدٰی: 80/3، و ابن أبي حاتم و ابن کثیر، التفسیر، إسراء: 1)

(6)حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے تینوں واقعات کی مختلف حکمت بیان کی ہے۔ بچپن میں شق صدر سے مقصود شیطان سے آپ کی حفاظت کرنا تھا۔ وقت بعثت شق صدر سے مطلوب آپ کی عزت و تکریم میں اضافہ کرنا تھا ،تاکہ وقت وحی آپ کا قلب اطہر انتہائی مضبوط ہو اور آپ کامل طہارت و نفاست سے متصف ہوں۔

(7) وقت معراج شق صدر کا مقصد تھاکہ اس عظیم سفر و سعادت کے لیے آپ تیار ہو جائیں اور مناجات ربانی کے لیے مستعد ہو جائیں۔ بار بار شق صدر کی حکمت اس عظیم عمل کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنا تھی۔ (فتح الباري: 205/7)

(8) روحانی کے بجائے بار بار جسمانی شق صدر میں بھی کئی طرح کی حکمتیں پنہاں تھیں ۔جیسے جسمانی صحت و تندرستی میں دل کی اہمیت اجاگر کرنا۔ تکرار عمل سے طہارت قلب کی حیثیت و افادیت واضح کرنا۔

(9) آب زم زم سے دھونے اور سنہری طست کے استعمال میں بھی کئی ایک ربانی حکمتیں کارفرما تھیں ۔جیسے آب زم زم کی فضیلت و افادیت کا اظہار، انسانی زندگی کے لیے پانی کی ضرورت و اہمیت کا بیان اور مستقبل میں سائنسی ترقی کے متعلق رہنمائی۔

(10) اس واقعہ سے انسانی ضروریات اور سماج کے لیے سونے کی قدر و منزلت بھی اجاگر ہوتی ہے۔ شق صدر کے عظیم عمل سے ذات الٰہی کی قدرت و طاقت اور رسول کریم ﷺ کی شان و عظمت کا اقرار و اعلان بھی ہے۔

(11) امام ابن مندہ نے اپنی کتاب ''الایمان'' میں، امام ابن خزیمہ نے ''التوحید'' میں اور علامہ لالکائی نے ''شرح اصول اعتقاد اہل السنہ'' میں واقعہ شق صدر کا تذکرہ ہے۔ اس میں یہ حکمت کار فرما ہے کہ آپ کے اس معجزاتی واقعہ پر ایمان لانا اسلاف امت کا عقیدہ ہے اور خرق عادت واقعات کو تسلیم کرنا ایمان کا حصہ ہے۔
""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
احباب گرامی ! رسول مقبول کی سیرت طیبہ سے عصر حاضر کی ہمہ گیر رہنمائی اور سیرت النبی سے فکری وعملی مضبوط وابستگی بہت اہمیت وافادیت کی حامل ہے ، اسی حوالے سے سیرت النبی ﷺ کا یہ مقدس سلسلہ شروع کیا گیا ہے،اسے خود بھی پڑھیں، اہل خانہ اور طلبہ کو بھی سنائیں اور ثواب کی نیت سے آگے بھی شیئر کریں
 
Top