• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Inheritance

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
Please with reference from Quran let me know if someone only have girls !how his property will be distributed after his death?[/ENG][/ENG]
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بسم الله، والحمد لله والصلاة والسلام على رسول الله!
اولاً: دین اسلام صرف قرآن نہیں بلکہ کتاب وسنت دونوں کا نام ہے، فرمان ِباری ہے:

﴿ قُل أَطيعُوا اللَّـهَ وَأَطيعُوا الرَّ‌سولَ ۖ فَإِن تَوَلَّوا فَإِنَّما عَلَيهِ ما حُمِّلَ وَعَلَيكُم ما حُمِّلتُم ۖ وَإِن تُطيعوهُ تَهتَدوا ۚ وَما عَلَى الرَّ‌سولِ إِلَّا البَلـٰغُ المُبينُ ٥٤ ﴾ ۔۔۔ سورة النور
کہہ دیجیئے کہ اللہ تعالیٰ کا حکم مانو، رسول اللہ کی اطاعت کرو، پھر بھی اگر تم نے روگردانی کی تو رسول کے ذمے تو صرف وہی ہے جو اس پر ﻻزم کردیا گیا ہے اور تم پر اس کی جوابدہی ہے جو تم پر رکھا گیا ہے ہدایت تو تمہیں اسی وقت ملے گی جب رسول کی ماتحتی کرو۔ سنو رسول کے ذمے تو صرف صاف طور پر پہنچا دینا ہے (54)

ثانياً: جہاں تک آپ کے سوال کا تعلق ہے تو
اگر کسی فوت ہونے والے شخص کی صرف بیٹیاں ہی ہوں، اور کوئی صاحب فرض یا عصبہ وارث نہ ہو تو تمام ترکہ ان میں (فرضاً وردًّا) برابر تقسیم کر دیا جائے گا، کیونکہ یہی سب سے قریبی رشتے دار ہیں۔

فرمانِ باری ہے:
﴿ وَأُولُوا الأَر‌حامِ بَعضُهُم أَولىٰ بِبَعضٍ فى كِتـٰبِ اللَّـهِ مِنَ المُؤمِنينَ وَالمُهـٰجِر‌ينَ إِلّا أَن تَفعَلوا إِلىٰ أَولِيائِكُم مَعر‌وفًا ۚ كانَ ذٰلِكَ فِى الكِتـٰبِ مَسطورً‌ا ٦ ﴾ ۔۔۔ سورة الأحزاب
اور رشتے دار کتاب اللہ کی رو سے بہ نسبت دوسرے مومنوں اور مہاجروں کے آپس میں زیاده حق دار ہیں (ہاں) مگر یہ کہ تم اپنے دوستوں کے ساتھ حسن سلوک کرنا چاہو۔ یہ حکم کتاب (الٰہی) میں لکھا ہوا ہے (6)
والله تعالىٰ أعلم!
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
صاحب فرض یا عصبہ وارث Please explain
اصحاب الفرائض
میت کے اصحاب الفرائض وہ ورثا ہیں، جن کے حصے کتاب وسنت میں مقرر (مثلاً نصف، تہائی، چوتھا، چھٹا، آٹھواں حصہ وغیرہ) کر دئیے ہیں: بیٹی، پوتی، باپ، ماں، دادا، دادی، نانی، بہنیں، ماں شریک بھائی، شوہر اور بیوی
عصبہ
وہ ورثا ہیں جنہیں کتاب وسنت میں وارث تو بنایا گیا ہے کہ لیکن ان کے حصّے مقرر نہیں کیے گئے: اس میں میت کے وہ تمام مرد رشتہ دار شامل ہیں جن میں اور میت میں عورت کا واسطہ نہ ہو۔
 
Top