• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آئیے اپنے خالق ومالک وپروردگار اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ذکر کریں!

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
﴿ وَلَقَد خَلَقنَا الإِنسـٰنَ مِن سُلـٰلَةٍ مِن طينٍ ١٢ ثُمَّ جَعَلنـٰهُ نُطفَةً فى قَر‌ارٍ‌ مَكينٍ ١٣ ثُمَّ خَلَقنَا النُّطفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقنَا العَلَقَةَ مُضغَةً فَخَلَقنَا المُضغَةَ عِظـٰمًا فَكَسَونَا العِظـٰمَ لَحمًا ثُمَّ أَنشَأنـٰهُ خَلقًا ءاخَرَ‌ ۚ فَتَبارَ‌كَ اللَّـهُ أَحسَنُ الخـٰلِقينَ ١٤ ثُمَّ إِنَّكُم بَعدَ ذٰلِكَ لَمَيِّتونَ ١٥ ثُمَّ إِنَّكُم يَومَ القِيـٰمَةِ تُبعَثونَ ١٦ وَلَقَد خَلَقنا فَوقَكُم سَبعَ طَر‌ائِقَ وَما كُنّا عَنِ الخَلقِ غـٰفِلينَ ١٧ وَأَنزَلنا مِنَ السَّماءِ ماءً بِقَدَرٍ‌ فَأَسكَنّـٰهُ فِى الأَر‌ضِ ۖ وَإِنّا عَلىٰ ذَهابٍ بِهِ لَقـٰدِر‌ونَ ١٨ فَأَنشَأنا لَكُم بِهِ جَنّـٰتٍ مِن نَخيلٍ وَأَعنـٰبٍ لَكُم فيها فَوٰكِهُ كَثيرَ‌ةٌ وَمِنها تَأكُلونَ ١٩ وَشَجَرَ‌ةً تَخرُ‌جُ مِن طورِ‌ سَيناءَ تَنبُتُ بِالدُّهنِ وَصِبغٍ لِلـٔاكِلينَ ٢٠ وَإِنَّ لَكُم فِى الأَنعـٰمِ لَعِبرَ‌ةً ۖ نُسقيكُم مِمّا فى بُطونِها وَلَكُم فيها مَنـٰفِعُ كَثيرَ‌ةٌ وَمِنها تَأكُلونَ ٢١ وَعَلَيها وَعَلَى الفُلكِ تُحمَلونَ ٢٢ ﴾ ۔۔۔ سورة المؤمنون

یقیناً ہم نے انسان کو مٹی کے جوہر سے پیدا کیا (12) پھر اسے نطفہ بنا کر محفوظ جگہ میں قرار دے دیا (13) پھر نطفہ کو ہم نے جما ہوا خون بنا دیا، پھر اس خون کے لوتھڑے کو گوشت کا ٹکڑا کردیا۔ پھر گوشت کے ٹکڑے کو ہڈیاں بنا دیں، پھر ہڈیوں کو ہم نے گوشت پہنا دیا، پھر دوسری بناوٹ میں اس کو پیدا کردیا۔ برکتوں واﻻ ہے وه اللہ جو سب سے بہترین پیدا کرنے واﻻ ہے (14) اس کے بعد پھر تم سب یقیناً مر جانے والے ہو (15) پھر قیامت کے دن بلا شبہ تم سب اٹھائے جاؤ گے (16) ہم نے تمہارے اوپر سات آسمان بنائے ہیں اور ہم مخلوقات سے غافل نہیں ہیں (17) ہم ایک صحیح انداز سے آسمان سے پانی برساتے ہیں، پھر اسے زمین میں ٹھہرا دیتے ہیں، اور ہم اس کے لے جانے پر یقیناً قادر ہیں (18) اسی پانی کے ذریعہ سے ہم تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغات پیدا کردیتے ہیں، کہ تمہارے لئے ان میں بہت سے میوے ہوتے ہیں ان ہی میں سے تم کھاتے بھی ہو (19) اور وه درخت جو طور سینا پہاڑ سے نکلتا ہے جو تیل نکالتا ہے اور کھانے والے کے لئے سالن ہے (20) تمہارے لئے چوپایوں میں بھی بڑی بھاری عبرت ہے۔ ان کے پیٹوں میں سے ہم تمہیں دودھ پلاتے ہیں اور بھی بہت سے نفع تمہارے لئے ان میں ہیں ان میں سے بعض بعض کو تم کھاتے بھی ہو (21) اور ان پر اور کشتیوں پر تم سوار کرائے جاتے ہو (22)
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
﴿ وَهُوَ الَّذى أَنشَأَ لَكُمُ السَّمعَ وَالأَبصـٰرَ‌ وَالأَفـِٔدَةَ ۚ قَليلًا ما تَشكُر‌ونَ ٧٨ وَهُوَ الَّذى ذَرَ‌أَكُم فِى الأَر‌ضِ وَإِلَيهِ تُحشَر‌ونَ ٧٩ وَهُوَ الَّذى يُحيۦ وَيُميتُ وَلَهُ اختِلـٰفُ الَّيلِ وَالنَّهارِ‌ ۚ أَفَلا تَعقِلونَ ٨٠ بَل قالوا مِثلَ ما قالَ الأَوَّلونَ ٨١ قالوا أَءِذا مِتنا وَكُنّا تُر‌ابًا وَعِظـٰمًا أَءِنّا لَمَبعوثونَ ٨٢ لَقَد وُعِدنا نَحنُ وَءاباؤُنا هـٰذا مِن قَبلُ إِن هـٰذا إِلّا أَسـٰطيرُ‌ الأَوَّلينَ ٨٣ قُل لِمَنِ الأَر‌ضُ وَمَن فيها إِن كُنتُم تَعلَمونَ ٨٤ سَيَقولونَ لِلَّـهِ ۚ قُل أَفَلا تَذَكَّر‌ونَ ٨٥ قُل مَن رَ‌بُّ السَّمـٰوٰتِ السَّبعِ وَرَ‌بُّ العَر‌شِ العَظيمِ ٨٦ سَيَقولونَ لِلَّـهِ ۚ قُل أَفَلا تَتَّقونَ ٨٧ قُل مَن بِيَدِهِ مَلَكوتُ كُلِّ شَىءٍ وَهُوَ يُجيرُ‌ وَلا يُجارُ‌ عَلَيهِ إِن كُنتُم تَعلَمونَ ٨٨ سَيَقولونَ لِلَّـهِ ۚ قُل فَأَنّىٰ تُسحَر‌ونَ ٨٩ بَل أَتَينـٰهُم بِالحَقِّ وَإِنَّهُم لَكـٰذِبونَ ٩٠ مَا اتَّخَذَ اللَّـهُ مِن وَلَدٍ وَما كانَ مَعَهُ مِن إِلـٰهٍ ۚ إِذًا لَذَهَبَ كُلُّ إِلـٰهٍ بِما خَلَقَ وَلَعَلا بَعضُهُم عَلىٰ بَعضٍ ۚ سُبحـٰنَ اللَّـهِ عَمّا يَصِفونَ ٩١ عـٰلِمِ الغَيبِ وَالشَّهـٰدَةِ فَتَعـٰلىٰ عَمّا يُشرِ‌كونَ ٩٢ ﴾ ۔۔۔ سورة المؤمنون

وه اللہ ہے جس نے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل پیدا کئے، مگر تم بہت (ہی) کم شکر کرتے ہو (78) اور وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کرکے زمین میں پھیلا دیا اور اسی کی طرف تم جمع کئے جاؤ گے (79) اور یہ وہی ہے جو جلاتا اور مارتا ہے اور رات دن کے ردوبدل کا مختار بھی وہی ہے۔ کیا تم کو سمجھ بوجھ نہیں؟ (80) بلکہ ان لوگوں نے بھی ویسی ہی بات کہی جو اگلے کہتے چلے آئے (81) کہ کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈی ہوجائیں گے کیا پھر بھی ہم ضرور اٹھائے جائیں گے؟ (82) ہم سے اور ہمارے باپ دادوں سے پہلے ہی یہ وعده ہوتا چلا آیا ہے کچھ نہیں یہ تو صرف اگلے لوگوں کے افسانے ہیں (83) پوچھیئے تو سہی کہ زمین اور اس کی کل چیزیں کس کی ہیں؟ بتلاؤ اگر جانتے ہو؟ (84) فوراً جواب دیں گے کہ اللہ کی، کہہ دیجیئے کہ پھر تم نصیحت کیوں نہیں حاصل کرتے (85) دریافت کیجیئے کہ ساتوں آسمان کا اور بہت باعظمت عرش کا رب کون ہے؟ (86) وه لوگ جواب دیں گے کہ اللہ ہی ہے۔ کہہ دیجیئے کہ پھر تم کیوں نہیں ڈرتے؟ (87) پوچھیئے کہ تمام چیزوں کا اختیار کس کے ہاتھ میں ہے؟ جو پناه دیتا ہے اور جس کے مقابلے میں کوئی پناه نہیں دیا جاتا، اگر تم جانتے ہو تو بتلا دو؟ (88) یہی جواب دیں گے کہ اللہ ہی ہے، کہہ دیجیئے پھر تم کدھر سے جادو کر دیئے جاتے ہو؟ (89) حق یہ ہے کہ ہم نے انہیں حق پہنچا دیا ہے اور یہ بےشک جھوٹے ہیں (90) نہ تو اللہ نے کسی کو بیٹا بنایا اور نہ اس کے ساتھ اور کوئی معبود ہے، ورنہ ہر معبود اپنی مخلوق کو لئے لئے پھرتا اور ہر ایک دوسرے پر چڑھ دوڑتا۔ جو اوصاف یہ بتلاتے ہیں ان سے اللہ پاک (اور بےنیاز) ہے (91) وه غائب حاضر کا جاننے واﻻ ہے اور جو شرک یہ کرتے ہیں اس سے باﻻتر ہے (92)
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
﴿ فَتَعـٰلَى اللَّـهُ المَلِكُ الحَقُّ ۖ لا إِلـٰهَ إِلّا هُوَ رَ‌بُّ العَر‌شِ الكَر‌يمِ ١١٦ ﴾ ۔۔۔ سورة المؤمنون

اللہ تعالیٰ سچا بادشاه ہے وه بڑی بلندی واﻻ ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی بزرگ عرش کا مالک ہے (116)
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
﴿ اللَّـهُ نورُ‌ السَّمـٰوٰتِ وَالأَر‌ضِ ۚ مَثَلُ نورِ‌هِ كَمِشكوٰةٍ فيها مِصباحٌ ۖ المِصباحُ فى زُجاجَةٍ ۖ الزُّجاجَةُ كَأَنَّها كَوكَبٌ دُرِّ‌ىٌّ يوقَدُ مِن شَجَرَ‌ةٍ مُبـٰرَ‌كَةٍ زَيتونَةٍ لا شَر‌قِيَّةٍ وَلا غَر‌بِيَّةٍ يَكادُ زَيتُها يُضىءُ وَلَو لَم تَمسَسهُ نارٌ‌ ۚ نورٌ‌ عَلىٰ نورٍ‌ ۗ يَهدِى اللَّـهُ لِنورِ‌هِ مَن يَشاءُ ۚ وَيَضرِ‌بُ اللَّـهُ الأَمثـٰلَ لِلنّاسِ ۗ وَاللَّـهُ بِكُلِّ شَىءٍ عَليمٌ ٣٥ ﴾ ۔۔۔ سورة النور

اللہ نور ہے آسمانوں اور زمین کا، اس کے نور کی مثال مثل ایک طاق کے ہے جس میں چراغ ہو اور چراغ شیشہ کی قندیل میں ہو اور شیشہ مثل چمکتے ہوئے روشن ستارے کے ہو وه چراغ ایک بابرکت درخت زیتون کے تیل سے جلایا جاتا ہو جو درخت نہ مشرقی ہے نہ مغربی خود وه تیل قریب ہے کہ آپ ہی روشنی دینے لگے اگرچہ اسے آگ نہ بھی چھوئے، نور پر نور ہے، اللہ تعالیٰ اپنے نور کی طرف رہنمائی کرتا ہے جسے چاہے، لوگوں (کے سمجھانے) کو یہ مثالیں اللہ تعالیٰ بیان فرما رہا ہے، اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کے حال سے بخوبی واقف ہے (35)
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
﴿ أَلَم تَرَ‌ أَنَّ اللَّـهَ يُسَبِّحُ لَهُ مَن فِى السَّمـٰوٰتِ وَالأَر‌ضِ وَالطَّيرُ‌ صـٰفّـٰتٍ ۖ كُلٌّ قَد عَلِمَ صَلاتَهُ وَتَسبيحَهُ ۗ وَاللَّـهُ عَليمٌ بِما يَفعَلونَ ٤١ وَلِلَّـهِ مُلكُ السَّمـٰوٰتِ وَالأَر‌ضِ ۖ وَإِلَى اللَّـهِ المَصيرُ‌ ٤٢ أَلَم تَرَ‌ أَنَّ اللَّـهَ يُزجى سَحابًا ثُمَّ يُؤَلِّفُ بَينَهُ ثُمَّ يَجعَلُهُ رُ‌كامًا فَتَرَ‌ى الوَدقَ يَخرُ‌جُ مِن خِلـٰلِهِ وَيُنَزِّلُ مِنَ السَّماءِ مِن جِبالٍ فيها مِن بَرَ‌دٍ فَيُصيبُ بِهِ مَن يَشاءُ وَيَصرِ‌فُهُ عَن مَن يَشاءُ ۖ يَكادُ سَنا بَر‌قِهِ يَذهَبُ بِالأَبصـٰرِ‌ ٤٣ يُقَلِّبُ اللَّـهُ الَّيلَ وَالنَّهارَ‌ ۚ إِنَّ فى ذٰلِكَ لَعِبرَ‌ةً لِأُولِى الأَبصـٰرِ‌ ٤٤ وَاللَّـهُ خَلَقَ كُلَّ دابَّةٍ مِن ماءٍ ۖ فَمِنهُم مَن يَمشى عَلىٰ بَطنِهِ وَمِنهُم مَن يَمشى عَلىٰ رِ‌جلَينِ وَمِنهُم مَن يَمشى عَلىٰ أَر‌بَعٍ ۚ يَخلُقُ اللَّـهُ ما يَشاءُ ۚ إِنَّ اللَّـهَ عَلىٰ كُلِّ شَىءٍ قَديرٌ‌ ٤٥ لَقَد أَنزَلنا ءايـٰتٍ مُبَيِّنـٰتٍ ۚ وَاللَّـهُ يَهدى مَن يَشاءُ إِلىٰ صِرٰ‌طٍ مُستَقيمٍ ٤٦ ﴾ ۔۔۔ سورة النور

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آسمانوں اور زمین کی کل مخلوق اور پر پھیلائے اڑنے والے کل پرند اللہ کی تسبیح میں مشغول ہیں۔ ہر ایک کی نماز اور تسبیح اسے معلوم ہے، لوگ جو کچھ کریں اس سے اللہ بخوبی واقف ہے (41) زمین و آسمان کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے اور اللہ تعالیٰ ہی کی طرف لوٹنا ہے (42) کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ بادلوں کو چلاتا ہے، پھر انہیں ملاتا ہے پھر انہیں تہہ بہ تہہ کر دیتا ہے، پھر آپ دیکھتے ہیں کہ ان کے درمیان میں سے مینہ برستا ہے۔ وہی آسمان کی جانب سے اولوں کے پہاڑ میں سے اولے برساتا ہے، پھر جنہیں چاہے ان کے پاس انہیں برسائے اور جن سے چاہے ان سے انہیں ہٹا دے۔ بادل ہی سے نکلنے والی بجلی کی چمک ایسی ہوتی ہے کہ گویا اب آنکھوں کی روشنی لے چلی (43) اللہ تعالیٰ ہی دن اور رات کو ردوبدل کرتا رہتا ہے آنکھوں والوں کے لیے تو اس میں یقیناً بڑی بڑی عبرتیں ہیں (44) تمام کے تمام چلنے پھرنے والے جانداروں کو اللہ تعالیٰ ہی نے پانی سے پیدا کیا ہےان میں سے بعض تو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں، بعض دو پاؤں پر چلتے ہیں۔ بعض چار پاؤں پر چلتے ہیں، اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ بےشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے (45) بلاشک و شبہ ہم نے روشن اور واضح آیتیں اتار دی ہیں اللہ تعالیٰ جسے چاہے سیدھی راه دکھا دیتا ہے (46)
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
﴿ تَبارَ‌كَ الَّذى نَزَّلَ الفُر‌قانَ عَلىٰ عَبدِهِ لِيَكونَ لِلعـٰلَمينَ نَذيرً‌ا ١ الَّذى لَهُ مُلكُ السَّمـٰوٰتِ وَالأَر‌ضِ وَلَم يَتَّخِذ وَلَدًا وَلَم يَكُن لَهُ شَر‌يكٌ فِى المُلكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَىءٍ فَقَدَّرَ‌هُ تَقديرً‌ا ٢ وَاتَّخَذوا مِن دونِهِ ءالِهَةً لا يَخلُقونَ شَيـًٔا وَهُم يُخلَقونَ وَلا يَملِكونَ لِأَنفُسِهِم ضَرًّ‌ا وَلا نَفعًا وَلا يَملِكونَ مَوتًا وَلا حَيوٰةً وَلا نُشورً‌ا ٣ ﴾ ۔۔۔ سورة الفرقان

بہت بابرکت ہے وه اللہ تعالیٰ جس نے اپنے بندے پر فرقان اتارا تاکہ وه تمام لوگوں کے لئے آگاه کرنے واﻻ بن جائے (1) اسی اللہ کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین کی اور وه کوئی اوﻻد نہیں رکھتا، نہ اس کی سلطنت میں کوئی اس کا ساجھی ہے اور ہر چیز کو اس نے پیدا کرکے ایک مناسب اندازه ٹھہرا دیا ہے (2) ان لوگوں نے اللہ کے سوا جنہیں اپنے معبود ٹھہرا رکھے ہیں وه کسی چیز کو پیدا نہیں کرسکتے بلکہ وه خود پیدا کئے جاتے ہیں، یہ تو اپنی جان کے نقصان نفع کا بھی اختیارنہیں رکھتے اور نہ موت وحیات کے اور نہ دوباره جی اٹھنے کے وه مالک ہیں (3)
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
﴿ أَلَم تَرَ‌ إِلىٰ رَ‌بِّكَ كَيفَ مَدَّ الظِّلَّ وَلَو شاءَ لَجَعَلَهُ ساكِنًا ثُمَّ جَعَلنَا الشَّمسَ عَلَيهِ دَليلًا ٤٥ ثُمَّ قَبَضنـٰهُ إِلَينا قَبضًا يَسيرً‌ا ٤٦ وَهُوَ الَّذى جَعَلَ لَكُمُ الَّيلَ لِباسًا وَالنَّومَ سُباتًا وَجَعَلَ النَّهارَ‌ نُشورً‌ا ٤٧ وَهُوَ الَّذى أَر‌سَلَ الرِّ‌يـٰحَ بُشرً‌ا بَينَ يَدَى رَ‌حمَتِهِ ۚ وَأَنزَلنا مِنَ السَّماءِ ماءً طَهورً‌ا ٤٨ لِنُحـِۧىَ بِهِ بَلدَةً مَيتًا وَنُسقِيَهُ مِمّا خَلَقنا أَنعـٰمًا وَأَناسِىَّ كَثيرً‌ا ٤٩ وَلَقَد صَرَّ‌فنـٰهُ بَينَهُم لِيَذَّكَّر‌وا فَأَبىٰ أَكثَرُ‌ النّاسِ إِلّا كُفورً‌ا ٥٠ وَلَو شِئنا لَبَعَثنا فى كُلِّ قَر‌يَةٍ نَذيرً‌ا ٥١ فَلا تُطِعِ الكـٰفِر‌ينَ وَجـٰهِدهُم بِهِ جِهادًا كَبيرً‌ا ٥٢ وَهُوَ الَّذى مَرَ‌جَ البَحرَ‌ينِ هـٰذا عَذبٌ فُر‌اتٌ وَهـٰذا مِلحٌ أُجاجٌ وَجَعَلَ بَينَهُما بَر‌زَخًا وَحِجرً‌ا مَحجورً‌ا ٥٣ وَهُوَ الَّذى خَلَقَ مِنَ الماءِ بَشَرً‌ا فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَصِهرً‌ا ۗ وَكانَ رَ‌بُّكَ قَديرً‌ا ٥٤ ﴾ ۔۔۔ سورة الفرقان

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے سائے کو کس طرح پھیلا دیا ہے؟ اگر چاہتا تو اسے ٹھہرا ہوا ہی کر دیتا۔ پھر ہم نے آفتاب کو اس پر دلیل بنایا (45) پھر ہم نے اسے آہستہ آہستہ اپنی طرف کھینچ لیا (46) اور وہی ہے جس نے رات کو تمہارے لیے پرده بنایا۔ اور نیند کو راحت بنائی۔ اور دن کو اٹھ کھڑے ہونے کا وقت (47) اور وہی ہے جو باران رحمت سے پہلے خوش خبری دینے والی ہواؤں کو بھیجتا ہے اور ہم آسمان سے پاک پانی برساتے ہیں (48) تاکہ اس کے ذریعے سے مرده شہر کو زنده کردیں اوراسے ہم اپنی مخلوقات میں سے بہت سے چوپایوں اور انسانوں کو پلاتے ہیں (49) اور بے شک ہم نے اسےان کے درمیان طرح طرح سے بیان کیا تاکہ وه نصیحت حاصل کریں، مگر پھر بھی اکثر لوگوں نے سوائے ناشکری کے مانا نہیں (50) اگر ہم چاہتے تو ہر ہر بستی میں ایک ایک ڈرانے واﻻ بھیج دیتے (51) پس آپ کافروں کا کہنا نہ مانیں اور قرآن کے ذریعے ان سے پوری طاقت سے بڑا جہاد کریں (52) اور وہی ہے جس نے دو سمندر آپس میں ملا رکھے ہیں، یہ ہے میٹھا اور مزیدار اور یہ ہے کھاری کڑوا، اور ان دونوں کے درمیان ایک حجاب اور مضبوط اوٹ کردی (53) وه ہے جس نے پانی سے انسان کو پیدا کیا، پھر اسے نسب واﻻ اور سسرالی رشتوں واﻻ کردیا۔ بلاشبہ آپ کا پروردگار (ہر چیز پر) قادر ہے (54)
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
﴿ تَبارَ‌كَ الَّذى جَعَلَ فِى السَّماءِ بُر‌وجًا وَجَعَلَ فيها سِرٰ‌جًا وَقَمَرً‌ا مُنيرً‌ا ٦١ وَهُوَ الَّذى جَعَلَ الَّيلَ وَالنَّهارَ‌ خِلفَةً لِمَن أَر‌ادَ أَن يَذَّكَّرَ‌ أَو أَر‌ادَ شُكورً‌ا ٦٢ ﴾ ۔۔۔ سورة الفرقان

بابرکت ہے وه جس نے آسمان میں برج بنائے اور اس میں آفتاب بنایا اور منور مہتاب بھی (61) اور اسی نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے واﻻ بنایا۔ اس شخص کی نصیحت کے لیے جو نصیحت حاصل کرنے یا شکر گزاری کرنے کا اراده رکھتا ہو (62)
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
﴿ قالَ فِر‌عَونُ وَما رَ‌بُّ العـٰلَمينَ ٢٣ قالَ رَ‌بُّ السَّمـٰوٰتِ وَالأَر‌ضِ وَما بَينَهُما ۖ إِن كُنتُم موقِنينَ ٢٤ قالَ لِمَن حَولَهُ أَلا تَستَمِعونَ ٢٥ قالَ رَ‌بُّكُم وَرَ‌بُّ ءابائِكُمُ الأَوَّلينَ ٢٦ قالَ إِنَّ رَ‌سولَكُمُ الَّذى أُر‌سِلَ إِلَيكُم لَمَجنونٌ ٢٧ قالَ رَ‌بُّ المَشرِ‌قِ وَالمَغرِ‌بِ وَما بَينَهُما ۖ إِن كُنتُم تَعقِلونَ ٢٨ ﴾ ۔۔۔ سورة الشعراء

فرعون نے کہا رب العالمین کیا (چیز) ہے؟ (23) (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا وه آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے، اگر تم یقین رکھنے والے ہو (24) فرعون نے اپنے اردگرد والوں سے کہا کہ کیا تم سن نہیں رہے؟ (25) (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا وه تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا پروردگار ہے (26) فرعون نے کہا (لوگو!) تمہارا یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے یہ تو یقیناً دیوانہ ہے (27) حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا! وہی مشرق ومغرب کا اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے، اگر تم عقل رکھتے ہو (28)
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
﴿ وَتَوَكَّل عَلَى العَزيزِ الرَّ‌حيمِ ٢١٧ الَّذى يَر‌ىٰكَ حينَ تَقومُ ٢١٨ وَتَقَلُّبَكَ فِى السّـٰجِدينَ ٢١٩ إِنَّهُ هُوَ السَّميعُ العَليمُ ٢٢٠ ﴾ ۔۔۔ سورة الشعراء

اپنا پورا بھروسہ غالب مہربان اللہ پر رکھ (217) جو تجھے دیکھتا رہتا ہے جبکہ تو کھڑا ہوتا ہے (218) اور سجده کرنے والوں کے درمیان تیرا گھومنا پھرنا بھی (219) وه بڑا ہی سننے واﻻ اور خوب ہی جاننے واﻻ ہے (220)
 
Top