• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آئیے اپنے خالق ومالک وپروردگار اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ذکر کریں!

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
﴿ أَلّا يَسجُدوا لِلَّـهِ الَّذى يُخرِ‌جُ الخَبءَ فِى السَّمـٰوٰتِ وَالأَر‌ضِ وَيَعلَمُ ما تُخفونَ وَما تُعلِنونَ ٢٥ اللَّـهُ لا إِلـٰهَ إِلّا هُوَ رَ‌بُّ العَر‌شِ العَظيمِ ۩ ٢٦ ﴾ ۔۔۔ سورة النمل

کہ اسی اللہ کے لیے سجدے کریں جو آسمانوں اور زمینوں کے پوشیده چیزوں کو باہر نکالتا ہے، اور جو کچھ تم چھپاتے ہو اور ظاہر کرتے ہو وه سب کچھ جانتا ہے (25) اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہی عظمت والے عرش کا مالک ہے۔ (26)
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
﴿ قُلِ الحَمدُ لِلَّـهِ وَسَلـٰمٌ عَلىٰ عِبادِهِ الَّذينَ اصطَفىٰ ۗ ءاللَّـهُ خَيرٌ‌ أَمّا يُشرِ‌كونَ ٥٩ أَمَّن خَلَقَ السَّمـٰوٰتِ وَالأَر‌ضَ وَأَنزَلَ لَكُم مِنَ السَّماءِ ماءً فَأَنبَتنا بِهِ حَدائِقَ ذاتَ بَهجَةٍ ما كانَ لَكُم أَن تُنبِتوا شَجَرَ‌ها ۗ أَءِلـٰهٌ مَعَ اللَّـهِ ۚ بَل هُم قَومٌ يَعدِلونَ ٦٠ أَمَّن جَعَلَ الأَر‌ضَ قَر‌ارً‌ا وَجَعَلَ خِلـٰلَها أَنهـٰرً‌ا وَجَعَلَ لَها رَ‌وٰسِىَ وَجَعَلَ بَينَ البَحرَ‌ينِ حاجِزًا ۗ أَءِلـٰهٌ مَعَ اللَّـهِ ۚ بَل أَكثَرُ‌هُم لا يَعلَمونَ ٦١ أَمَّن يُجيبُ المُضطَرَّ‌ إِذا دَعاهُ وَيَكشِفُ السّوءَ وَيَجعَلُكُم خُلَفاءَ الأَر‌ضِ ۗ أَءِلـٰهٌ مَعَ اللَّـهِ ۚ قَليلًا ما تَذَكَّر‌ونَ ٦٢ أَمَّن يَهديكُم فى ظُلُمـٰتِ البَرِّ‌ وَالبَحرِ‌ وَمَن يُر‌سِلُ الرِّ‌يـٰحَ بُشرً‌ا بَينَ يَدَى رَ‌حمَتِهِ ۗ أَءِلـٰهٌ مَعَ اللَّـهِ ۚ تَعـٰلَى اللَّـهُ عَمّا يُشرِ‌كونَ ٦٣ أَمَّن يَبدَؤُا۟ الخَلقَ ثُمَّ يُعيدُهُ وَمَن يَر‌زُقُكُم مِنَ السَّماءِ وَالأَر‌ضِ ۗ أَءِلـٰهٌ مَعَ اللَّـهِ ۚ قُل هاتوا بُر‌هـٰنَكُم إِن كُنتُم صـٰدِقينَ ٦٤ قُل لا يَعلَمُ مَن فِى السَّمـٰوٰتِ وَالأَر‌ضِ الغَيبَ إِلَّا اللَّـهُ ۚ وَما يَشعُر‌ونَ أَيّانَ يُبعَثونَ ٦٥ بَلِ ادّٰرَ‌كَ عِلمُهُم فِى الـٔاخِرَ‌ةِ ۚ بَل هُم فى شَكٍّ مِنها ۖ بَل هُم مِنها عَمونَ ٦٦ ﴾ ۔۔۔ سورة النمل

تو کہہ دے کہ تمام تعریف اللہ ہی کے لیے ہے اور اس کے برگزیده بندوں پر سلام ہے۔ کیا اللہ تعالیٰ بہتر ہے یا وه جنہیں یہ لوگ شریک ٹھہرا رہے ہیں (59) بھلا بتاؤ تو؟ کہ آسمانوں کو اور زمین کو کس نے پیدا کیا؟ کس نے آسمان سے بارش برسائی؟ پھر اس سے ہرے بھرے بارونق باغات اگا دیئے؟ ان باغوں کے درختوں کو تم ہر گز نہ اگا سکتے، کیا اللہ کے ساتھ اور کوئی معبود بھی ہے؟ بلکہ یہ لوگ ہٹ جاتے ہیں (سیدھی راه سے) (60) کیا وه جس نے زمین کو قرار گاه بنایا اور اس کے درمیان نہریں جاری کر دیں اور اس کے لیے پہاڑ بنائے اور دو سمندروں کے درمیان روک بنا دی کیا اللہ کے ساتھ اور کوئی معبود بھی ہے؟ بلکہ ان میں سے اکثر کچھ جانتے ہی نہیں (61) بے کس کی پکار کو جب کہ وه پکارے، کون قبول کرکے سختی کو دور کر دیتا ہے؟ اور تمہیں زمین کا خلیفہ بناتا ہے، کیا اللہ تعالیٰ کے ساتھ اور معبود ہے؟ تم بہت کم نصیحت وعبرت حاصل کرتے ہو (62) کیا وه جو تمہیں خشکی اور تری کی تاریکیوں میں راه دکھاتا ہے اور جو اپنی رحمت سے پہلے ہی خوشخبریاں دینے والی ہوائیں چلاتا ہے، کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے جنہیں یہ شریک کرتے ہیں ان سب سے اللہ بلند وباﻻتر ہے (63) کیا وه جو مخلوق کی اول دفعہ پیدائش کرتا ہے پھر اسے لوٹائے گا اور جو تمہیں آسمان اور زمین سے روزیاں دے رہا ہے، کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے کہہ دیجئے کہ اگر سچے ہو تو اپنی دلیل ﻻؤ (64) کہہ دیجئے کہ آسمانوں والوں میں سے زمین والوں میں سے سوائے اللہ کے کوئی غیب نہیں جانتا، انہیں تو یہ بھی نہیں معلوم کہ کب اٹھا کھڑے کیے جائیں گے؟ (65) بلکہ آخرت کے بارے میں ان کا علم ختم ہوچکا ہے، بلکہ یہ اس کی طرف سے شک میں ہیں۔ بلکہ یہ اس سے اندھے ہیں (66)
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
﴿ وَإِنَّ رَ‌بَّكَ لَذو فَضلٍ عَلَى النّاسِ وَلـٰكِنَّ أَكثَرَ‌هُم لا يَشكُر‌ونَ ٧٣ وَإِنَّ رَ‌بَّكَ لَيَعلَمُ ما تُكِنُّ صُدورُ‌هُم وَما يُعلِنونَ ٧٤ وَما مِن غائِبَةٍ فِى السَّماءِ وَالأَر‌ضِ إِلّا فى كِتـٰبٍ مُبينٍ ٧٥ ﴾ ۔۔۔ سورة النمل

یقیناً آپ کا پروردگار تمام لوگوں پر بڑے ہی فضل واﻻ ہے لیکن اکثر لوگ ناشکری کرتے ہیں (73) بیشک آپ کا رب ان چیزوں کو بھی جانتا ہے جنہیں ان کے سینے چھپا رہے ہیں اور جنہیں ﻇاہر کر رہے ہیں (74) آسمان وزمین کی کوئی پوشیده چیز بھی ایسی نہیں جو روشن اور کھلی کتاب میں نہ ہو (75)
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
﴿ أَلَم يَرَ‌وا أَنّا جَعَلنَا الَّيلَ لِيَسكُنوا فيهِ وَالنَّهارَ‌ مُبصِرً‌ا ۚ إِنَّ فى ذٰلِكَ لَـٔايـٰتٍ لِقَومٍ يُؤمِنونَ ٨٦ وَيَومَ يُنفَخُ فِى الصّورِ‌ فَفَزِعَ مَن فِى السَّمـٰوٰتِ وَمَن فِى الأَر‌ضِ إِلّا مَن شاءَ اللَّـهُ ۚ وَكُلٌّ أَتَوهُ دٰخِر‌ينَ ٨٧ وَتَرَ‌ى الجِبالَ تَحسَبُها جامِدَةً وَهِىَ تَمُرُّ‌ مَرَّ‌ السَّحابِ ۚ صُنعَ اللَّـهِ الَّذى أَتقَنَ كُلَّ شَىءٍ ۚ إِنَّهُ خَبيرٌ‌ بِما تَفعَلونَ ٨٨ ﴾ ۔۔۔ سورة النمل

کیا وه دیکھ نہیں رہے ہیں کہ ہم نے رات کو اس لیے بنایا ہے کہ وه اس میں آرام حاصل کرلیں اور دن کو ہم نے دکھلانے واﻻ بنایا ہے، یقیناً اس میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو ایمان ویقین رکھتے ہیں (86) جس دن صور پھونکا جائے گا تو سب کے سب آسمانوں والے اور زمین والے گھبرا اٹھیں گے مگر جسے اللہ تعالیٰ چاہے، اور سارے کے سارے عاجز وپست ہو کر اس کے سامنے حاضر ہوں گے (87) اور آپ پہاڑوں کو دیکھ کر اپنی جگہ جمے ہوئے خیال کرتے ہیں لیکن وه بھی بادل کی طرح اڑتے پھریں گے، یہ ہے صنعت اللہ کی جس نے ہر چیز کو مضبوط بنایا ہے، جو کچھ تم کرتے ہو اس سے وه باخبر ہے (88)
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
﴿ وَقُلِ الحَمدُ لِلَّـهِ سَيُر‌يكُم ءايـٰتِهِ فَتَعرِ‌فونَها ۚ وَما رَ‌بُّكَ بِغـٰفِلٍ عَمّا تَعمَلونَ ٩٣ ﴾ ۔۔۔ سورة النمل

کہہ دیجئے، کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کو سزاوار ہیں وه عنقریب اپنی نشانیاں دکھائے گا جنہیں تم (خود) پہچان لو گے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو اس سے آپ کا رب غافل نہیں (93)
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
﴿ وَرَ‌بُّكَ يَخلُقُ ما يَشاءُ وَيَختارُ‌ ۗ ما كانَ لَهُمُ الخِيَرَ‌ةُ ۚ سُبحـٰنَ اللَّـهِ وَتَعـٰلىٰ عَمّا يُشرِ‌كونَ ٦٨ وَرَ‌بُّكَ يَعلَمُ ما تُكِنُّ صُدورُ‌هُم وَما يُعلِنونَ ٦٩ وَهُوَ اللَّـهُ لا إِلـٰهَ إِلّا هُوَ ۖ لَهُ الحَمدُ فِى الأولىٰ وَالـٔاخِرَ‌ةِ ۖ وَلَهُ الحُكمُ وَإِلَيهِ تُر‌جَعونَ ٧٠ قُل أَرَ‌ءَيتُم إِن جَعَلَ اللَّـهُ عَلَيكُمُ الَّيلَ سَر‌مَدًا إِلىٰ يَومِ القِيـٰمَةِ مَن إِلـٰهٌ غَيرُ‌ اللَّـهِ يَأتيكُم بِضِياءٍ ۖ أَفَلا تَسمَعونَ ٧١ قُل أَرَ‌ءَيتُم إِن جَعَلَ اللَّـهُ عَلَيكُمُ النَّهارَ‌ سَر‌مَدًا إِلىٰ يَومِ القِيـٰمَةِ مَن إِلـٰهٌ غَيرُ‌ اللَّـهِ يَأتيكُم بِلَيلٍ تَسكُنونَ فيهِ ۖ أَفَلا تُبصِر‌ونَ ٧٢ وَمِن رَ‌حمَتِهِ جَعَلَ لَكُمُ الَّيلَ وَالنَّهارَ‌ لِتَسكُنوا فيهِ وَلِتَبتَغوا مِن فَضلِهِ وَلَعَلَّكُم تَشكُر‌ونَ ٧٣ ﴾ ۔۔۔ سورة القصص

اور آپ کا رب جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے چن لیتا ہے، ان میں سے کسی کو کوئی اختیار نہیں، اللہ ہی کے لیے پاکی ہے وه بلند تر ہے ہر اس چیز سے کہ لوگ شریک کرتے ہیں (68) ان کے سینے جو کچھ چھپاتے اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں آپ کا رب سب کچھ جانتا ہے (69) وہی اللہ ہے اس کے سوا کوئی ﻻئق عبادت نہیں، دنیا اور آخرت میں اسی کی تعریف ہے۔ اسی کے لیے فرمانروائی ہے اور اسی کی طرف تم سب پھیرے جاؤ گے (70) کہہ دیجئے! کہ دیکھو تو سہی اگر اللہ تعالیٰ تم پر رات ہی رات قیامت تک برابر کر دے تو سوائے اللہ کے کون معبود ہے جو تمہارے پاس دن کی روشنی ﻻئے؟ کیا تم سنتے نہیں ہو؟ (71) پوچھئے! کہ یہ بھی بتا دو کہ اگر اللہ تعالیٰ تم پر ہمیشہ قیامت تک دن ہی دن رکھے تو بھی سوائے اللہ تعالیٰ کے کوئی معبود ہے جو تمہارے پاس رات لے آئے؟ جس میں تم آرام حاصل کرو، کیا تم دیکھ نہیں رہے ہو؟ (72) اسی نے تو تمہارے لیے اپنے فضل وکرم سے دن رات مقرر کر دیے ہیں کہ تم رات میں آرام کرو اور دن میں اس کی بھیجی ہوئی روزی تلاش کرو، یہ اس لیے کہ تم شکر ادا کرو (73)
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
﴿ وَلا تَدعُ مَعَ اللَّـهِ إِلـٰهًا ءاخَرَ‌ ۘ لا إِلـٰهَ إِلّا هُوَ ۚ كُلُّ شَىءٍ هالِكٌ إِلّا وَجهَهُ ۚ لَهُ الحُكمُ وَإِلَيهِ تُر‌جَعونَ ٨٨ ﴾ ۔۔۔ سورة القصص

اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکارنا بجز اللہ تعالیٰ کے کوئی اور معبود نہیں، ہر چیز فنا ہونے والی ہے مگر اسی کا منھ (اور ذات) ۔ اسی کے لیے فرمانروائی ہے اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے (88)
 
Top