• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آپ فرما دیں مشرق و مغرب ﷲ ہی کے لئے ہے

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
معذرت چاہوں گا کہ وعدے کے مطابق اس تھریڈ کو کچھ ذاتی مصروفیات کی بنا پر مقررہ وقت میں complete نہ کر سکا۔ ان شاء اللہ جلد ہی اس کو مکمل کرنے کی کوشش کروں گا۔
 

neosaleem

رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
76
پوائنٹ
54
معذرت چاہوں گا کہ وعدے کے مطابق اس تھریڈ کو کچھ ذاتی مصروفیات کی بنا پر مقررہ وقت میں complete نہ کر سکا۔ ان شاء اللہ جلد ہی اس کو مکمل کرنے کی کوشش کروں گا۔
طالب علم بھائی، السلام علیکم، آپ کی مزید تحقیق کا انتظار ہے
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

بہتر ہو گا کہ کوئی مزید دلیل دینے سے پہلے کچھ موضوعات کی تھوڑی بہت وضاحت کر دی جائے اس سے یہ ہو گا کہ بہت سی چیزیں عام قاری کے لیے سمجھنا آسان ہو جائیں گی۔

یہ موضوعات جغرافیہ، جیومیٹری اور کسی حد تک ڈائریکشنز کے بیسک کانسیپٹس پر مشتمل ہوں گے۔

۔۔۔۔۔ ڈیڑھ سال کے تعطل کے بعد دوبارہ لکھنے پر معذرت خواہ ہوں ۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔ مگر کوشش ہو گی کہ چند ہفتوں کے اندر اپنا جواب لکھ دوں۔ میں ہفتہ میں ایک یا دو دن سے زیادہ نہیں لکھ پاوں گا کیونکہ ایسی دلیل لکھنے کا فائدہ نہیں جو کہ بعد میں واپس لینی پڑے،

تمام قارئین سے درخواست ہے کہ کچھ بھی لکھنے سے پہلے مجھے اپنی بات کمپلیٹ کرنے دیں، جزاک اللہ!
۔۔۔۔۔جاری ہے ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
زمین کی شکل اور نقشہ جات میں اس کو کیسے دکھایا جاتا ہے


آسانی کے لیے زمین کو ایک گول کرے یعنی sphere کی شکل میں دکھایا جاتا ہے ۔واضح رہے زمین مکمل sphere کی شکل میں نہیں ہے۔ ریاضی کی مدد سے ایک شکل تخلیق کی جاتی ہے جو کہ ایک کرے یعنی sphere کی ساخت میں ہو تا کہ ہم اس پر کسی مقام کو آسانی سے ڈھونڈھ سکیں


اسی تھریڈ کی پوسٹ نمبر 8 کنعان بھائی longitude اور latitude پر روشنی ڈال چکے اور اسی پوسٹ میں میری پوسٹ کا بھی اقتباس آگیا ہے اور اس تعریف میں کوئی اختلاف نہیں لہٰذا اسے دہرائے بغیر آگے چلتے ہیں۔

coordinate system یعنی کوآرڈی نیٹ سسٹم جیومیٹری کی رو سے وہ نظام ہے جس کی مدد سے ہم ایک دی گئی سطح پر ایک نقطہ یا شکل کا محل وقوع معلوم کر سکتے ہیں۔

پروجیکشن یعنی projection کیا ہے؟

جب ہم زمین کی سطح ہر طول بلد و عرض بلد یعنی long اور lat کی لائنیں کھینچ چکے ہوتے ہیں تو اس کو کاغذ یا ایک سیدھی سطح پر ظاہر کرنے کے لیے جو طریقہ اختیار کیا جاتا ہے اس کو پروجیکشن کہتے ہیں۔جیسا کہ اس گلوبل میپ کو


اس کاغذ یا پلین سطح پر ظاہر یعنی پروجیکٹ کیا گیا ہے


اب تین سوال اٹھتے ہیں:
1۔یہ کیوں کیا گیا؟
2۔ کیسے کیا گیا؟
3۔ فائدہ و نقصان کیا ہے اس سارے عمل کا

(ان کا جواب کچھ مذید وضاحتوں کے بعد)

----- جاری ۔۔۔۔
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
نقشہ جات


نقشہ جات میں کسی 3 سمتی یعنی three-dimensional شکل کو ایک دو سمتی یعنی two-dimensional شکل میں ظاہر کیا جاتاہے۔ یعنی کہ
projection کی جاتی ہے۔

1۔ یہ اس لیے کیا جاتا ہے کہ calculations کرنے میں آسانی ہو
2۔ بہت ساری پروجیکشنز کو دنیا بھر کے نقشہ ساز یا جی آئی ایس سافٹ وئیرز یا ملٹری استعمال کرتے ہیں اور ضرورت کے مطابق ان پروجیکشنز کو استعمال کرتے ہوئے نقشہ جات کو اپنی مرضی کی plane پر ظاہر کیا جاتا ہے۔
3۔اس سے لمبائی، چوڑائی، سمت وغیرہ میں کسی حد تک فرق پڑتا ہے لیکن اس کا دارومدار طریقہ کار اور طریقہ استعمال پر ہوت ہے۔

لیکن بات یہیں پر ختم نہیں ہو جاتی ، جو نقشہ جات تو 01:5،000،000 کی ریزولوشن کے ہوں وہاں پر تو زمین کو spherical یعنی کہ ایک مکمل کرے کی شکل میں ظاہر کر کے کام چل سکتا ہے لیکن جہاں پر ایکوریسی یعنی کہ غلطی کا امکان کم سے کم کرنا ہو وہاں پر زمین کی شکل کو بیضہ نما یعنی کہ ellipsoid ظاہر کرنا پڑتا ہے جیسا کہ, بعض جگہ پر اسے spheroid بھی کہا جاتا ہے



زمین ایکوئیٹر پر چوڑی جب کہ قطبین پر قدرے پچکی ہوئی ہے۔

لیکن زمین مکمل بیضہ نما بھی نہیں ہے، زمین پر پہاڑ ہیں، سمندر ہیں یہ قطبین سے پچکی ہوئی ہے

زمین کے نقشہ جات، ان کی اقسام اور اسی سے متعلق کچھ اصلاحات کا تعارف اگلی پوسٹ میں، ان شاء اللہ
-----جاری ۔۔ ۔۔ ۔
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104

projections کے مسئلے کو تفصیل سے ڈسکس کرنے کی ضرورت ہے



اوپر تین پروجیکشنز دکھائی گئی ہیں۔ ان کے علاوہ بھی کئی پروجیکشنز مستعمل ہیں جن کی اپنی اپنی افادیت اور خامیاں ہیں۔

یہ واضح رہے کہ کوئی بھی پروجیکشن پرفیکٹ نہیں
----- جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
Geodetic Datums زمین کا سائز اور شکل کا تعین کرتے ہیں، مزید برآں کون سا کو آرڈی نیٹ سسٹم زمین کی نقشہ سازی کے لئے، کیسے استعمال کیا جائے گا اس میں بھی مدد گار ہیں۔ ارسطو کے زمانہ سے زمین کے سائز کا اندازہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اور بہت سے Datums اس دور سے بنائے جا چکے ہیں۔ Datums کی شکل زمین کو ایک کرے یعنی گولے کی شکل میں ظاہر کرتے کرتے تدریجی طور پر اب ایک بیضے یعنی انڈے کی شکل میں تبدیل ہو گئی ہے۔

زمین کی شکل کے جیومیٹریکل ماڈل

زمین کا چپٹا یعنی فلیٹFlat ماڈل:

زمین کا فلیٹ ماڈل دس کلو میٹر سے کم زمین کے سروے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس ماڈل میں زمین کی سطح کو چپٹی ظاہر کیا جاتا ہے

کرہ یعنی گولے Sphere کی شکل کا ماڈل:

اس ماڈل میں زمین کو گولے کی شکل میں ظاہر کیا جاتا ہے کہ اس کا ایک مخصوص رداس ہو۔ زمین کا Spherical ماڈل کم رینج کی نیویگیشن (ہوائی جہازوں کی اڑان و لینڈنگ میں مددگار سسٹم) کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، مزید براں دنیا میں فاصلوں کا تخمینہ لگانے کے لیے بھی اسے استعمال کیا جاتا ہے۔ Spherical models زمین کی اصل شکل کی تعبیر دینے میں ناکام رہتے ہیں خاص طور پر قطبین پر۔

Ellipsoidal earth model یعنی زمین کا بیضوی ماڈل:

زمین کی بیضوی شکل کے ماڈل کی ضرورت دور دراز فاصلوں کے درست تعین کے لیے ضرورت ہوتی ہے، جی پی ایس سسٹم GPS بھی اس ماڈل کو استعمال کرتا ہے۔ کرہ کے ماڈل کو آپ دیکھ چکے ہیں کہ اس میں ایک ایک ہی رداس استعمال ہوتا ہے لیکن اس ماڈل میں قطبین پر الگ رداس اور ایکوئیٹر پر الگ رداس۔ یہ کرہ کی شکل سے بہتر ہے کیلکولیشن کرنے میں


جیومیٹریکل ماڈل کی اشکال مثلا بیضوی یا کرہ شکل آپ اوپر دیکھ چکے ہیں

زمین کی سطح کے ماڈل

جیسا کہ میں اوپر ایک پوسٹ میں ذکر کر چکاہوں کہ زمین کی سطح مختلف طرح کی ہے، پہاڑ ،سمندر، قطبین، جنگل، زمین کہیں سے اونچی اور نیچی ہے۔ آئیے اس کی سطح کے ماڈلز کا جائزہ لیتے ہیں۔

ٹوپوگرافک سطح:

زمین کی ٹوپوگرافک سطح زمین اور سمندر کی اصل سطح کو ایک خاص وقت میں ظاہر کرتا ہے۔ ہوائی جہازوں کی نیویگیشن یعنی پرواز کے دوران رہنمائی کرنے والا نظام اس کو بھی مدنظر رکھتا ہے۔

سمندر کی سطح کے ماڈل

سمندر کی سطح کا ماڈل زمین کی سطح کا اوسط پیش کرتا ہے۔ کشش ثقل میں فرق اور وہ کشش جس سے سمندر میں لہریں پیدا ہوتی ہیں کی وجہ سے یہ ماڈل گلوب پر تبدیل ہو سکتا ہے یہاں تک سینکڑوں میٹر کا فرق پڑ سکتا ہے۔

geoid سطح

geoid سطح کا ماڈل کشش ثقل کی جو جو تہہ اس میں میں تبدیلی کو ظاہر کرتی ہے۔ زمین کی کشش زمین کی پرتوں کے فرق اور زمین پر پائے جانے والے مادے کی تبدیلیوں کی وجہ سے تبدیل ہوتی ہے

نیچے ایک تصویر کی مدد سے سطح ارض کے ماڈلز کو دکھایا گیا ہے


---- جاری ہے ۔ ۔ ۔ ۔
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
اجرام فلکی، زمین اور مشاہدہ کرنے والے کے لیے کو آر ڈی نیٹ سسٹمز


آپ کالج یا سکول کے ریاضی میں کو آر ڈی نیٹ سسٹمز کے متعلق پڑھ چکے ہوں گے جیسا کہ cartesian کو آر ڈی نیٹ سسٹم۔ آئیے اس کو دہراتے چلیں۔

کوآرڈی نیٹ سسٹم جیومیٹری کی رو سے وہ نظام ہے جس کی مدد سے ہم ایک دی گئی سطح پر ایک نقطہ یا شکل کا محل وقوع معلوم کر سکتے ہیں۔
کارٹیزین یا کارتیسی کوآرڈی نیٹ سسٹم Cartesian coordinate system
دو سمتی کوآرڈی نیٹ سسٹم ہوتا ہے جن میں دو عمودی لائینیں ایک دوسرے کو قطع کر رہی ہوتی ہیں ان کو axis کہا جاتا ہے جو دو سمتوں کو ظاہر کرتا ہے
تین سمتی کو آرڈی نیٹ سسٹم میں ایک اضافی سمت کو ظاہر کیا جاتا ہے


زمین کے کسی مقام کو جب ہم ایک کرے یا گلوب پر ظاہر کرتے ہوں تو ہمیں اس مقام کے longitude یا latitude کی ضرورت پڑتی ہے۔

لیکن جب ایک مشاہدہ کرنے والا شخص آسمان پر اجرام فلکی سورج یا ستاروں کو دیکھتا ہے تو تیسری سمت کی ضرورت بھی پڑتی ہے کیونکہ زمین ہر جگہ سے یکساں نہیں ہے۔
دیکھنے والا بلندی یا نشیب میں ہو سکتا ہے
ستارہ طلوع یا غروب ہو رہا ہو سکتا ہے
سال کا دن اور وقت بھی اہمیت رکھتا ہے
اس لیے ہمیں تیسری سمت کی ضرورت پڑتی ہے
وہ کس خطہ زمین سے اس وقت دیکھ رہا ہے
----- معزرت خواہ ہوں کہ بہت تھوڑا لکھا ہے لیکن ابھی بہت سا لکھنا باقی ہے، بشرط زندگی
 
Top