• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اثبات رفع الیدین

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
سیدہ امّ درداء رضی اللہ عنہا

95۔
سلیمان بن عمیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
رَاَیْتُ اُمَّ دَرْدَائَ تَرْفَعُ یَدَیْہَا فِی الصَّلوٰۃ حَذْ وَ منکبیھا حِیْنَ تَفْتَتِحُ الصَّلوٰۃ و حیْنَ تَرْکَعُ فَاِذَا قَالَتْ سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَہٗ رَفَعَتْ یَدَیْہَا۔
کہ میں نے امّ درداء رضی اللہ عنہا کو دیکھا وہ شروع نماز میں اپنے کندھوں تک ہاتھ اٹھایا کرتی تھیں اور جب رکوع کرتی اور رکوع سے سر اٹھاتی اور (سمع اﷲ لمن حمد) کہتی تب بھی اپنے دونوںہاتھ کندھوں تک اٹھایا کرتی تھیں۔ (جزء رفع الیدین امام بخاری ص 12)
سبحان اﷲ!
رسول اللہ ﷺ کے زمانے کی عورتیں بھی اس سنت سے محروم نہ تھیں لیکن آجکل کے مسلمان خصوصاً اہل سنت کہلانے والے اس سنت سے محروم ہیں اللہ ان کو سمجھ دے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
تمام صحابہ رفع الیدین کے قائل و فاعل تھے

ایک ایک صحابی کا نام کہا تک لکھتا جاؤں۔ میں مناسب سمجھتا ہوں کہ سیدنا سعید بن جبیر اور امام حسن اور امام بخاری کا فیصلہ نقل کر دوں جو اہل ایمان کے لئے تسلی کا باعث ہو گا۔ ان شاء اللہ۔
96۔
سیدنا سعید بن جبیر فرماتے ہیں:
کَانَ اَصْحَابُ رَسُوْل اﷲِ ﷺ یَرْفَعُوْنَ اَیْدِیَھُمْ فِی الْاِفْتِتَاحِ و عِنْدَ الرُّکُوْعِ وَاِذَا رَفَعُوْا رُؤُسَھُمْ (بیہقی جلد 2ص 75)
کہ بلا استثنیٰ سب کے سب صحابہ کرام شروع نماز اور رکوع جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے۔
97۔
سیدنا حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
کَانَ اَصْحَابُ رَسُوْل اﷲِ ﷺ یَرْفَعُوْنَ اَیْدِیَھُمْ اِذَا رَکَعُوْا وَ اِذَا رَفَعُوْا رَؤْسَہُمْ مِنَ الرُّکُوْعِ ۔
کہ تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے(جزء بخاری ص 14، و بیہقی جلد 2 ص 75)
سیدنا سعید و حسن رضی اللہ عنہ نے کسی صحابی کو مستثنیٰ نہیں کیا۔
98۔
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
وَلَمْ یَثْبُتْ عَنْ اَحَدٍ مِنْ اَصحَابِ النَّبِیِّ ﷺ اَنَّہٗ لَا یَرْفَعُ یَدَیْہِ
کہ رسول اللہ ﷺ کے کسی صحابی سے یہ ثابت نہیں کہ وہ رفع الیدین نہ کرتے ہوں۔ یعنی سب کے سب رفع الیدین کے قائل و فاعل تھے۔ (جز ء بخاری ص 24)۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
رفع الیدین پر صحابہ رضی اللہ عنہم کا اجماع

99۔
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے عام صحابہ کے سامنے مسجد نبوی میں رفع الیدین سے نماز پڑھائی ۔
فَقَالَ الْقَوْم ھٰکَذَا کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم یُصَلِّیْ بِنَا (تخریج الہدایہ زیلعی)۔
تو تمام صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا بیشک رسول اللہ ﷺ اسی طرح ہمیں نماز پڑھایا کرتے تھے جس طرح آپ نے رفع الیدین سے پڑھائی ہے۔
100۔
سیدنا ابو حمید ساعدی نے جماعت صحابہ کے سامنے عند الرکوع رفع الیدین کرکے دکھایا۔
(فَقَالُوْا صَدَقْتَ ھٰکَذَا کَانَ یُصَلِّی )
تو سب صحابہ نے کہا بیشک رسول اللہ ﷺ اسی طرح ہی نماز پڑھا کرتے تھے ۔(ابو داؤد جلد 1ص194)
101۔
تمام صحابہ کا (کَانَ یُصَلِّی) کہنا اس امر کی دلیل ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمیشہ ہی نماز میں رفع الیدین کیاکرتے تھے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
تابعین ؒ و تبع تابعین ؒ و ائمہ مجتہدینؒ

102۔
امام بخاری ، امام بیہقی و علامہ تقی الدین سبکی کا متفقہ بیان یہ حضرات فرماتے ہیں :
1۔ سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ
2۔ عطاء بن ابی رباح رضی اللہ عنہ
3 ۔ مجاہد رحمہ اللہ
4۔ قاسم بن محمد رحمہ اللہ
5۔ سالم بن عبداللہ رضی اللہ عنہ
6۔ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ
7۔ نعمان بن ابی عیاش رحمہ اللہ
8۔ ابن سیرین رحمہ اللہ
9۔ حسن بصری رحمہ اللہ
10۔ عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ
11۔ نافع رحمہ اللہ
12۔ حسن بن مسلم رحمہ اللہ
13۔ قیس بن سعد رحمہ اللہ
14۔ مکحُول رحمہ اللہ
15۔ طاؤس رحمہ اللہ
16۔ ابو نضرہ رحمہ اللہ
17۔ ابن ابی نجیع رحمہ اللہ
18۔ ابو احمد رحمہ اللہ
19۔ اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ
20۔ امام اوزاعی رحمہ اللہ
21۔ اسمٰعیل رحمہ اللہ
22۔ اسحاق بن ابراہیم رحمہ اللہ
23۔ ابن معین رحمہ اللہ
24۔ ابو عبیدہ رحمہ اللہ
25۔ ابو ثوررحمہ اللہ
26۔ حمیدی رحمہ اللہ
27۔ امام ابن جریر رحمہ اللہ
28۔ حسن بن جعفررحمہ اللہ
29۔ سالم بن عبدالعزیز رحمہ اللہ
30۔ علی بن حسین رحمہ اللہ
31۔ عبد بن عمر رحمہ اللہ
32۔ عیسیٰ بن موسیٰ رحمہ اللہ
33۔ علی بن حسن رحمہ اللہ
34۔ قتادہ رحمہ اللہ
35۔ علی بن عبداللہ رحمہ اللہ
36۔ عبداللہ بن عثمان رحمہ اللہ
37۔ عبداللہ بن محمد رحمہ اللہ
38۔ عبداللہ بن زبیر رحمہ اللہ
39۔ علی بن مدینی رحمہ اللہ
40۔ عبدالرحمن رحمہ اللہ
41۔ محمد بن سلام رحمہ اللہ
42۔ معتمر رحمہ اللہ
43۔ کعب بن سعد رحمہ اللہ
44۔ کعب بن سعید رحمہ اللہ
45۔ یحییٰ بن یحییٰ رحمہ اللہ
46۔ یحییٰ بن معین رحمہ اللہ
47۔ یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ
48۔ یعقوب رحمہ اللہ
49۔ ابن مبارک رحمہ اللہ
50۔ امام زہری رحمہ اللہ
51 مالک بن انس رحمہ اللہ
52۔ احمد بن حنبل رحمہ اللہ
53۔ امام شافعی رحمہ اللہ وغیرہم
اِنَّہُمْ کَانُوْا یَرْفَعُوْنَ اَیْدِیَہُمْ عِنْدَ الرُّکُوْعِ وَرَفَعِ الرَّاْسِ مِنْہُ۔
یہ سب حضرات و دیگر بے شمار ائمہ دین رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیاکرتے تھے ۔(جزء بخاری صفحہ 7,22,230بیہقی جلد 2ص75جزء سبکی ص 10تعلیق الممجد ص91عینی جلد 3ص10)
103۔
وَ کَانَ عَبداللّٰہ بن المبارک یَرْفَعُ یَدَیْہِ
عبداللہ بن مبارک رفع الیدین کیاکرتے تھے (جز بخاری ص7)
104۔
فَکَانَ ابن جریج یرفع یدیہ
ابن جریج بھی رفع الیدین کیاکرتے تھے ۔(بیہقی جلد 2ص73)
105۔
محمد بن اسمٰعیل کہتے ہیں کہ میں نے محمد بن فضل کے ساتھ نماز پڑھی
فَرَفَعَ یَدَیْہِ حِیْنَ افْتَتَحَ الصَّلٰوۃَ وَ حِیْنَ رَکَعَ وَ حِیْنَ رَفَعَ رَاسَہ مِنَ الرُّکُوْعِ
وہ شروع نماز اور رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیاکرتے تھے ۔(بیہقی جلد 2ص73)
106۔
محمد بن فضل کہتے ہیں کہ حماد بن زید بھی شروع نماز اور رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیاکرتے تھے (بیہقی جلد2ص73)
107۔
حماد بن زید فرماتے ہیں کہ میں نے ایوب سختیانی کے ہمراہ بارہا نماز ادا کی فَکَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ اِذَا افْتَتَحَ الصَّلٰوۃَ وَاِذَا رَکَعَ وَ ذَا رَفَعَ رَاسَہُ مِنَ الرَّکُوْعِ
آپ ہمیشہ شروع نماز اور رکوع میں جانے اور سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیاکرتے تھے۔ (بیہقی جلد 2ص73)۔
108۔
سیدنا ایوب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عطاء بن ابی رباح کیساتھ نمازیں ادا کیں
یَرْفَعُ یَدَیْہِ اِذَا افْتَتَحَ الصَّلٰوۃَ وَ اِذَا رَکَعَ وَ اِذَا رَفَعَ رَاْسَہُ مِنَ الرُّکُوْعِ
آپ ہمیشہ نماز شروع کرنے اوررکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیاکرتے تھے (بیہقی جلد 2ص73)
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
امام ترمذی رحمہ اللہ کی شہادت

109۔
امام ابو عیسیٰ ترمذی فرماتے ہیں
وَ مِنَ التَّابِعِیْنَ۔حسن بصری ۔عطائ۔ طاؤس۔ مجاہد۔ نافع۔ سالم بن عبداﷲ بن عمر۔ سعید بن جبیر۔ وغَیْرُہُمْ وَ بِہٖ یَقُوْلُ عبداللہ بن مبارک والشافعی و احمد و اسحاق
کہ تابعین میں سے یہ سب امام جن کے نام ذکر کئے گئے ہیں اور ان کے ماسوا دیگر بے شمار ائمہ اور عبداللہ بن مبارک امام شافعی امام احمد اور اسحاق سب کے سب رفع الیدین کیاکرتے تھے ۔(ترمذی ص36تحفۃ الاحوذی جلد 1ص219عمدۃ القاری شرح بخاری جلد 3ص10)
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
مکّہ، مدینہ ، حجاز ، عراق ، شام ، بصرہ ، یمن و خراسان کے آئمہ

110۔
امام بخاری امام بیہقی و علامہ تقی الدین فرماتے ہیں
مِنْ اَھْلِ مَکَّۃ وَالْمَدِیْنَۃِ وَالْحِجَازِ وَالْیَمْنِ وَالشَّامِ وَالْعِرَاقِ والْبَصْرَۃِ وَ مِنْ اَھْلِ خُرَاسَانَ اِنَّہُمْ کَانُوْا یَرْفَعُوْنَ اَیْدِیَہُمْ عِنْدَا لرُّکُوْعِ وَ رَفَع الرَّاسِ مِنْہٗ ۔
کہ ان بڑے بڑے اسلامی شہروں کے تمام بڑے بڑے علماء رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیاکرتے تھے۔(جزء بخاری ص7بیہقی جلد2ص75جز ء علامہ سبکی ص10)
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
امام محمد بن نصر رحمہ اللہ مروزی کا فیصلہ

111۔
لَا نَعْلَمُ مِصْرًا مِنَ الْاَمْصَارِ تَرَکُوْا بِاِجْمَاعِہِمْ رَفَعَ الْیَدَیْنِ عِنْدَ الْخَفْضِ وَالرَّفْعِ اِلَّا اَھْلَ الْکُوْفَۃَ
محمد بن نصر مروزی فرماتے ہیں:
اجمع علماء الامصار ۔
(سوائے کوفیوں کے)تمام شہروں کے علماء کا رفع الیدین عند الرکوع پر اجماع ہے۔ (التعلیق الممجد ص91فتح الباری ص404)۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
امام زہری رحمہ اللہ و حسن بصری رحمہ اللہ کا فرمان

112۔
عَنِ الْحَسْنِ وَابْن شَہَابِ اِنَّہُمَا کَانَا یَقُوْلَانِ اِذَا کَبَّرَ اَحَدُکُمْ لِلصَّلٰوۃِ فَلْیَرفَعْ یَدَیْہِ حِیْنَ یُکَبِّرُ وَ حِیْنَ یَرْفَعُ رَأسَہُ مِنَ الرُّکُوْعِ
یہ دونوں فرمایا کرتے تھے کہ مسلمانوں کوتکبیر تحریمہ اور رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین ضرور کرنی چاہیئے۔
(جزء بخاری ص17)
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
علی رحمہ اللہ بن مدینی رحمہ اللہ کا ارشاد

113۔
حَقٌ عَلَی الْمُسْلِمِیْنَ اَنْ یَرْفَعُوْا اَیْدِیَہُمْ عِنْدَ الرُّکُوْعِ وَالرَّفْعِ مِنْہُ۔ (جز ء بخاری ص8و تحفۃ الاحوذی جلد1ص219)
علی بن مدینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کرنا مسلمانوں پر واجب ہے کیونکہ نبی ﷺ ہمیشہ رفع الیدین کرتے رہے
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
پیرانِ پیر عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ

114۔
پیر عبدالقادر جیلانی فرماتے ہیں
رَفَعُ الْیَدَیْنِ عِنْدَ الافتتاح والرُّکُوعِ وَالرَّفْعِ مِنْہُ۔
کہ شروع نماز اور رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کرنا۔ (غنیۃ الطالبین ص7)
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top