• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

احمدیت

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
تمام بھائیوں سے معذرت۔ ہمیں اپنے ان بھائی (دینی بھائی نہیں، انسانیت کے اعتبار سے) کو خوش آمدید کہنا چاہیے۔ ہدایت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ ہمارا کام صرف رہنمائی ہے۔
 
شمولیت
دسمبر 11، 2014
پیغامات
40
ری ایکشن اسکور
39
پوائنٹ
55
خاکسار اللہ کے فضل وکرم سے احمدی ہے۔
آپ کا تفاخر اپنی جگہ ، مگر در حقیقت بےجا ہے ۔
کچھ لوگوں کے دل مُہر شُدہ ہیں ، اللہ سے دُعا ہے آپ اُن میں سے نا ہوں۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
تمام بھائیوں سے معذرت۔ ہمیں اپنے ان بھائی (دینی بھائی نہیں، انسانیت کے اعتبار سے) کو خوش آمدید کہنا چاہیے۔ ہدایت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ ہمارا کام صرف رہنمائی ہے۔
محترم بھائی آپ کی بات اپنی جگہ درست ہے لیکن ہو سکتا ہے جو دوسرے سمجھ رہے ہوں وہ آپ نہ سمجھ رہے ہوں اور جو پہلو آپ پر واضح ہو وہ دوسروں پر واضح نہ ہو تو اس سے دعوت کے طریقہ کار میں اختلاف آ جائے
اوپر جس کو دعوت دینے کی بات ہو رہی ہے اس میں دعوت کے طریقے کا تعین کرنے کے لئے ہمیں کچھ چیزوں کو دیکھنا ہو گا مثلا
1-وہ تحقیق کے لئے نہیں آیا بلکہ صرف اپنی دعوت کو پھیلانے آیا ہے (اور زیادہ یہی معاملہ ہے کیونکہ اس نے اپنی پوسٹ میں احمدیت پر خوشی ظاہر کی ہے)
2-وہ تحقیق کے لئے آیا ہے (اگرچہ یہ گمان ظاہر کے خلاف ہے مگر ہم کوا سفید فرض کرتے ہوئے اس پر بھی سوچیں گے
3-وہ دعوت تو اپنے مردود دین کی دینے آیا ہے مگر کیا ہمارا دین اتنا کم مدلل ہے کہ ہم اسکی باتوں کا رد ہی نہیں کر سکتے مشرک اور شیعہ وغیرہ بھی تو آتے ہیں انکو ہم اس طرح نہیں کہتے
اب ایک ایک کر کے بات کرتے ہیں
1-پہلی صورت میں تو ہمیں اسکو یہاں اپنی دعوت دینے کا موقع نہیں دینا چاہئے کیونکہ اس سائٹ کو احمدی تو دیکھتا نہیں صرف مسلمان ہی دیکھتے ہیں تو پھر اس کو تو فائدہ ہی فائدہ ہے اور ہم صرف اپنے لوگوں کو بچانے میں ہی اپنا وقت لگا رہے ہوں گے جس سے اگرچہ لوگوں کو آگہی تو ملے گی مگر ایک بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے وہ ایسے کہ یہاں بحث پوری احمدیت پر کبھی بھی نہیں ہو گی یا ہمارے پسندیدہ موضوع پر نہیں ہو گی پس احمدیت کے ساتھ بحث کرتے ہوئے مرزا قادیانی کی ذات پر بحث تو ہمارے لئے کارگر ہو گی مگر کچھ بحثیں ایسی بھی ہو سکتی ہیں جس کو سمجھنا عام بندے کے لئے مشکل ہو سکتا ہے جیسے خاتم النبیین یا ظلی بروزی نبی کی بحث جیسے بریلوی پہلے ہی اللہ کی طاقتوں کو اصلی اور اولیاء کی طاقتوں کو عطائی شمار کرتے ہیں یا سماع موتی میں یا فاتحہ خلف الامام میں کسی سے بات چل رہی ہو اور کوئی دیکھنے والا صرف اسی کو دیکھے تو وہ یہ دیکھ سکتا ہے کہ کچھ نہ کچھ دلائل انکے پاس بھی ہیں اور معاملہ خراب ہو سکتا ہے
اسکے لئے ہم اسکو ایک تجویز دیتے ہیں کہ وہ ہماری اس بحث کا لنک اپنی احمدیت کی سائٹ پر لگائے یا پھر اگر انکا کوئی مورف ہے تو اس پر بھی یہ بحث ساتھ ساتھ شروع کی جائے تو ہم تیار ہیں مگر اس سلسلے میں میرا تجزیہ وہی ہے جو اللہ نے قرآن کی سورۃ بنانے کا چیلنج دے کر کہا تھا کہ فان لم تفعلوا ولن تفعلو (کہ یہ ایسا کبھی نہیں کریں گے)

2-اس صورت میں اگر وہ واقعی مخلص ہے تو یا تو اپنے احمدیوں کو اوپر والی شرط پر منوائے یا پھر ہمیں اپنا ایڈریس دے ہم وہاں اسکے ساتھ جا کر بات کر سکتے ہیں ایسا کون سا مشکل کام ہے

3-جہاں تک شیعہ یا مشرکوں کا تعلق ہے تو انکے پاس وہ دلائل نہیں جو فتنے انکے پاس ہیں اسکا حال وہ لوگ جان سکتے ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ میں انکو کافر قرار دینے کے موقع پر انکے پینترے بدلنے کو دیکھا ہو یا پڑھا ہو
میرے علم میں یہی پہلو ہیں ہو سکتا ہے کسی بھائی کے سامنے کوئی اور پہلو ہو تو وہ ہماری اصلاح کر سکتا ہو محترم @خضر حیات بھائی یا محترم حافظ طاہر اسلام عسکری بھائی
 
Top