• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ارسلان اور عبدل بھائی کی باہمی چپقلش قابل افسوس واقع ہے۔

شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
السلام علیکم۔
محترم احباب میں اس فورم کا خاموش قاری ہوں ،مصروفیات کی وجہ سے وقت نہیں نکلتا کہ لکھ سکوں اور کچھ اردو کمپوزنگ بھی کمزور ہے۔
مگر آج ایک دو پوسٹ پڑھ کر رہا نہ گیا اور لکھنے پر مجبور ہوا۔
وہ ہے اس فورم کے دو متحرک بھائیوں ارسلان بھائی اور عبدل اللہ عبدل بھائی کی باہمی تلخ کلامی اور تضحیک آمیز گفتگو!
میں نے وہ پوسٹ پڑھی تو اس نتیجے پر پہنچا کہ غلطی اور شدت دونون جانب سے ہوئی۔
پہلے ارسلان بھائی ایک غیر متعلقہ مواد وہان جواب میں لکھا جو کہ پوسٹ کے موضوع سے مناسبت نہین رکھا تھا۔ ارسلان بھائی ماشاء اللہ اچھے مضامین شیئر کرتے ہین اور فورم پر ان مزاج بھی قابل تعریف ہے ،پتا نہیں انہوں نے یہ کام دانستہ طور پر کیا یا غیر دانستہ۔
بہرھال اس پر عبداللہ عبدل بھائی کو اچھے انداز میں توجہ دلوانی چاہیئے تھی مگر انہون نے بحی کچھ ایسے جملے کہے جن سے معاملہ بگڑا اور بلا آخر اس پوسٹ کا اصل مقصد، معنی معدوم ہو گیا۔
پھر دونوں نے جو گفتگو کی میں اللہ سے دعا گو ہوں کہ آئندہ ایسا موقع نہ آئے۔
عبداللہ عبدل بھائی کے کچھ ترش گزراشات پر ارسلان بھائی ذاتیات پر اتر آئے ، جس بعد کبھی عبدل بھائی کبھی ارسلان بھائی۔ :(

بہرھال جو بھی ہوا بہت افسوس ناک ہوا۔
میری دونون بھائیوں سے درد مندانہ التماس ہے خدارا موضوع ، بحث کو ذاتیات کی بجائے علمی رکھا جائے اور باہمی طعن و طشنیع سے اجتناب کیا جائے۔ تاکہ ہم قارئین بھی آپ لوگوں سے جس خیر کی امید رکھتے ہیں وہ ھاصل کرسکیں۔
آپ دونوں بھائیون کا کتاب و سنت فورم پرکام شاندار ہے اللہ قبول فرمائے اورہمین باہمی افتراق سے محفوظ رکھے۔ آمین یا رب العالمین
 
محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
اللہ دونوں بھائیوں میں برداشت کی قوت عطا فرمائے.آمین
ایسی بحثوں سے فائدہ تودرکنار صرف اغیار کو ہم پر ہنسنے کا موقع فراہم ہوتا ہے.
اللہ دونوں بھایئوں کو آپ کی باتیں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے.آمین
جزاک اللہ خیرا القول السدید بھائی
بہت اہم بات کی طرف اشارہ کیا آپ نے جزاک اللہ
 
طارق بن زیاد

مشہور رکن
شمولیت
اگست 04، 2011
پیغامات
324
ری ایکشن اسکور
1,719
پوائنٹ
139
وعلیکم السلام بھائی
جزاک اللہ خیر بھائی کے آپنے ایک اچھی بات کی طرف توجہ دلائی۔
واقعی یہ دو اشخاص اس فورم کے اہم لوگوں میں سے ہیں۔اور ان دونوں کے کام بھی الحمدللہ بہت شاندار ہیں اس فورم پر
اللہ میرے ان دو بھائیوں کے دلوں میں ایک دوسرے کیلئے محبت پیدا فرما۔آمین
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
السلام علیکم۔۔۔
پہل کسی ایک نے توکرنی ہے۔۔۔
اور جو پہلے پہل کرے گا سارا اجر وہ سمیٹ کر لیجائے گا۔۔۔
دیکھیں بھائی ہم انسان ہیں اور خوش قسمتی سے اللہ رب العزت نے ہمیں مسلمان پیدا کیاہے۔۔۔
اُس سے بڑا احسان یہ کہ اس میں بھی اللہ سبحان وتعالٰی نے ہمیں حق راہ کی طرف رہنمائی دی۔۔۔

رُحَمَاۗءُ بَيْنَهُمْ
آپس میں انتہائی مہربان ہیں

اختلاف کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہونا چاہئے۔۔۔
کے ہم ایک دوسرے سے روا پرانے تعلق اور محبت کو بالائے طاق رکھدیں۔۔۔
میں پھر یہ ہی کہوں گا۔۔۔
کے کسی ایک نے تو پہل کرنی ہی ہے۔۔۔
تو کیونکہ جو عمر میں دوسرے سے چھوٹے ہیں وہ کردیں۔۔۔
باقی ہماری دعا ہے ۔۔۔
اللہ تعالٰی ہم مسلمانوں میں باہمی تعاون برقرار رکھیں۔۔۔

واللہ اعلم۔
والسلام علیکم
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم۔
محترم احباب میں اس فورم کا خاموش قاری ہوں ،مصروفیات کی وجہ سے وقت نہیں نکلتا کہ لکھ سکوں اور کچھ اردو کمپوزنگ بھی کمزور ہے۔
مگر آج ایک دو پوسٹ پڑھ کر رہا نہ گیا اور لکھنے پر مجبور ہوا۔
وہ ہے اس فورم کے دو متحرک بھائیوں ارسلان بھائی اور عبدل اللہ عبدل بھائی کی باہمی تلخ کلامی اور تضحیک آمیز گفتگو!
میں نے وہ پوسٹ پڑھی تو اس نتیجے پر پہنچا کہ غلطی اور شدت دونون جانب سے ہوئی۔
پہلے ارسلان بھائی ایک غیر متعلقہ مواد وہان جواب میں لکھا جو کہ پوسٹ کے موضوع سے مناسبت نہین رکھا تھا۔ ارسلان بھائی ماشاء اللہ اچھے مضامین شیئر کرتے ہین اور فورم پر ان مزاج بھی قابل تعریف ہے ،پتا نہیں انہوں نے یہ کام دانستہ طور پر کیا یا غیر دانستہ۔
بہرھال اس پر عبداللہ عبدل بھائی کو اچھے انداز میں توجہ دلوانی چاہیئے تھی مگر انہون نے بحی کچھ ایسے جملے کہے جن سے معاملہ بگڑا اور بلا آخر اس پوسٹ کا اصل مقصد، معنی معدوم ہو گیا۔
پھر دونوں نے جو گفتگو کی میں اللہ سے دعا گو ہوں کہ آئندہ ایسا موقع نہ آئے۔
عبداللہ عبدل بھائی کے کچھ ترش گزراشات پر ارسلان بھائی ذاتیات پر اتر آئے ، جس بعد کبھی عبدل بھائی کبھی ارسلان بھائی۔ :(

بہرھال جو بھی ہوا بہت افسوس ناک ہوا۔
میری دونون بھائیوں سے درد مندانہ التماس ہے خدارا موضوع ، بحث کو ذاتیات کی بجائے علمی رکھا جائے اور باہمی طعن و طشنیع سے اجتناب کیا جائے۔ تاکہ ہم قارئین بھی آپ لوگوں سے جس خیر کی امید رکھتے ہیں وہ ھاصل کرسکیں۔
آپ دونوں بھائیون کا کتاب و سنت فورم پرکام شاندار ہے اللہ قبول فرمائے اورہمین باہمی افتراق سے محفوظ رکھے۔ آمین یا رب العالمین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشاءاللہ

پہلے تو یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اس فورم میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں، جو اگر دو مومن لوگوں کے درمیان اختلاف کو دیکھیں تو اس کو ختم کرنے کی فکر میں رہتے ہیں، ان لوگوں کی طرح نہیں جو اختلاف کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور ایک اور ناصح شاکر بھائی کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین

میں یہاں اپنے بارے میں کوئی دلیل پیش نہیں کروں گا کہ میں سچا ہوں اور عبداللہ عبدل بھائی غلط، بلکہ جس طرح آپ نے کہا کہ غلطی ہم دونوں کی ہے تو مجھے بھی اس بات کا احساس ہے کہ غلطی میری بھی ہے، میں کچھ ذہنی الجھن کا شکار تھا، عبداللہ عبدل بھائی نے کچھ تلخ لکھ دیا تو میں بھی کچھ غلط کر بیٹھا، خیر غلطیاں انسانوں سے ہوتی ہیں ، لیکن بہترین انسان وہی ہے جو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھے، غلطی کر کے اس پر دلیل دینا شیطان کا کام ہے۔ اور ہم اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتے ہیں شیطان مردود کے شر سے۔

میں اپنے رویے کی دل سے معذرت کرتا ہوں، امید ہے کہ عبدل بھائی بھی کھلے دل کا مظاہرہ کریں گے۔ان شاءاللہ
اور امید کرتے ہیں کہ ایسا ماحول پھر کبھی محدث فورم پر دیکھنے کو نہیں ملے گا۔ان شاءاللہ
 
جزاک اللہ خیرا ارسلان بھائی
مجھے آپ کی فراخ دلی اور عالی ظرفی پر بہت خوشی ہوئی ہے اور اللہ سے اس بات کا دعا گو ہوں کہ ہماری غلطیاں اور کوتاہیوں کو معاف فرمائے اور ہمیں شیطان کی ہر قسمی چالوں کا شکار ہونے سے محفوظ رکھے۔
اب میں عبداللہ عبدل بھائی کا منتظر ہوں کہ وہ بھی اپنی غلطی کا اعتراف اور نارضی کو ختم کرنے کا برملا اظہار کریں گے۔
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
اللہ دونوں بھائیوں میں برداشت کی قوت عطا فرمائے.آمین
ایسی بحثوں سے فائدہ تودرکنار صرف اغیار کو ہم پر ہنسنے کا موقع فراہم ہوتا ہے.
اللہ دونوں بھایئوں کو آپ کی باتیں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے.آمین
جزاک اللہ خیرا القول السدید بھائی
بہت اہم بات کی طرف اشارہ کیا آپ نے جزاک اللہ
السلام علیکم
اس کا مطلب یہ نہیں کہ اگر دو بھائیوں میں لڑائی ہو تو ہمیں خوشی ہوگی ۔اللہ تعالیٰ تو یہ فرماتے ہیں ان اللہ لا یحب المفسدین تو ظاہر ہے جب فساد کرنا یا پھیلانا جائز نہیں تو فساد پر خوش ہونا بھی جائز نہیں
توکیا براے مہربانی یہ بتائیں گے کہ یہ اغیار کی اصطلاح کس کے لئے استعمال کی گئی کیا ہم لوگ خوش ہوں گے تف آپ لوگوں کی سوچ پر
اور آمین یا رب الموحدین یہ کون سے اسلام کی دعوت ہے کیا اللہ بھی صرف موحدین کارب ہے اللہ تو رب العالمین ہے ۔ جب ذہنوں میں اتنی گندگی بھری ہو تو اصلاحی کام کیسے کئے جا سکتے ہیں اپنے ذہنوںکی اصلاح کیجئے ۔یہ بھی تو معلوم رہنا چاہئے کہ ان کلمات کو بھی تو اغیار نے پڑھا ہوگا
خیر یہ بات تو الگ ہے
لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ ارسلان بھائی نے پہل کردی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور اس پر استقامت بھی فرمائے نیز سب کے دلوں سے نفرت کو ختم فرمائیں وہ اغیار ہوں یا اخیار، کل مسلم اخوان
 
Top