• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اصل بریلوی مسلک (بریلوی مسلک بریلوی علماء کی نظر میں)

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
گناہوں کا علم حاصل کرنا بھی ضروری ہے

ان کی مزید تفصیلات علماء حق جو کہ خود بھی عامل ہوں آپ کو بتادیں گے جب تک گناہوں کا علم نہیں ہو گا ، ہم انہیں کیسے چھوڑیں گے ؟ اور کیسے توبہ کریں گے ؟ اس کی وضاحت درج ذیل حدیث پاک سے ہوتی ہے :
حضرت ابو بکر صدیق حضور ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ لا الہ الا اللہ کوبہت کثرت سے پڑھا کرو شیطان کہتا ہے کہ میں نے لوگوں کو گناہوں سے ہلاک کیا اور انہوں نے مجھے لا الہ الااللہ اور استغفار سے ہلاک کر دیا ، جب میں نے دیکھا ( کہ تو کچھ بھی نہ ہوا ) تو میں نے ان کے سوائے نفس (یعنی بدعات) سے ہلاک کیا اور وہ اپنے کو ہدایت پر سمجھتے رہے ۔ ( الجامع الصغیر )

ارشاد باری تعالیٰ ہے : '' پھر کیا تم نے کبھی اس شخص کے حال پر بھی غور کیا جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا خدا بنا لیا اور اللہ نے علم کے باوجود اسے گمراہی میں پھینک دیا اور اس کے دل اور کانوں پر مہر لگا دی اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا ؟ اللہ کے بعد اب اور کون ہے جو اسے ہدایت دے؟ کیا تم لوگ کوئی سبق نہیں لیتے؟۔( سورۃ الجاثیہ ، رکوع 3)

دوسری جگہ ارشاد باری تعالی ٰ ہے کہ '' ایسے شخص سے زیادہ گمراہ کون ہوگا جو اپنی نفسانی خواہشات پر چلتا ہو بغیر کسی اس کے کوئی دلیل اللہ کی طرف سے ( اس کے پاس ) ہو اللہ تعالیٰ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں کرتا ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بدعات یعنی خواہشات نفس کو نقصان

(1)نبی کریم ﷺ کے طریقہ پر اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے کا نام دین اسلام ہے ، اس کے علاوہ کوئی کام کتنا بھی اچھا لگے وہ خلاف سنت اور بدعت ہے کیونکہ یہ کام دین سمجھ کر کیا جار ہا ہوتا ہے ، اس لئے دینی جذبے سے مغلوب ہو کر دن بدن اس میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔
(2)سنت نبویﷺ کی توفیق چھن جاتی ہے ۔
(3)توبہ کی توفیق نہیں ہوتی کیونکہ توبہ اور ندامت گناہ کرنے کے بعد ہوتی ہے ، جب ایک کام دین اسلام کا حصہ سمجھ کر کیا جا رہا ہو تو انسان کو نہ ندامت ہو گی نہ توبہ کی طرف آئے گا ۔
(4) قیامت کے دن آپ کوثر پلاتے قوت نبی کریمﷺ غصہ سے فرمائیں گے انہیں مجھ سے دور کر دو ، انہوں نے میرے بعد دین میں نئی نئی باتیں (بدعات ) نکالی تھیں ۔
(5)بدعتی کی عزت کرنی بھی منع ہے ۔

اس سے پچنے کے لئے مستند عالم حق سے پوچھیں کہ میں یہ کام کرنا چاہتا ہوں اس میں اللہ تعالیٰ کا حکم کیا ہے اور نبی کریمﷺ کا کیا طریقہ ہے ؟ یہ نہ کریں کہ بدعتی یا بدعمل عالم سے پوچھنے لگ جائیں نہ ہی اپنی بیوی اور گھر کی عورتوں سے پوچھیں ، عام مشاہدہ ہے کہ شادی بیاہ یا مرگ کے وقت گھر کے مرد عورتوں سے پوچھتے ہیں اب کیا کرنا ہے ؟ یہ تقریب کیسے کرنا ہے ؟ اور ان کے علم کا مخرج انڈین فلمیں اور ڈرامے ہوتے ہیں کہ کہیں کوئی ہندوانہ رسم چھوٹ نہ جائے ، شادی کےموقع پر یہ بھنگی بھی ناراض نہ ہوجائے ، اللہ اور اس کے رسول ﷺ ناراض ہوتے ہیں توہوتے رہیں پرواہ نہ کرو ، یہی وجہ ہے کہ ان رسومات کی وجہ سے نکاح جو کہ حلال اور سنت طریقہ تھا ، مشکل ہو گیا ہے اور حرام طریقہ یعنی ''زنا'' بہت آسان ہو گیا ہے ۔

60) بدعت کرنے یہ تاثر ملتا ہے کہ بنی کریمﷺ کے صحابہ اور آج تک آنے والے اور صالح لوگوں کو تو دین کے اس حصہ عمل (بدعت) کاعلم نہ ہوا تھا ، آج کے اس بدعتی کو علم ہو گیا ہے ، جب بھی امت میں کسی بات کا اختلاف ہوتا ہے تو اختلاف سے پہلے دیکھا جاتا ہے کہ علماء اور متقی اولیاء کرام کا اس بارے میں کیا عمل تھا ؟ اسی پر فیصلہ ہو جاتا ہے ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
فاسق پر پابندیاں

فقہاء نے لکھا ہے فاسق کی امامت ، اذان ، اقامت مکروہ تحریمی ہے ، گواہی (ووٹ) مردود ہے ، یعنی پاکستان کے آئین کی شق 62، 63 کے تحت فاسق شخص نہ گواہی (ووٹ ) دےسکتا ہے ، نہ الیکشن میں کھڑا ہو سکتا ہے ، ہم الیکشن میں آئین اور اسلامی اصولوں کو پائمال کرتے ہیں ، اس اجتماعی گناہ کے نتیجے میں ہمیں ایسی حکومت ملتی ہے کہ ہم پچھتاتے ہیں ، یہ نہیں سوچتے کہ یہ حکومت ہم نے جھوٹی گواہی (ووٹ) دے رہے ہیں ، فاسق نہیں ہے بلکہ نیک اور صالح ہے پھر رونا کیوں ؟؟؟

فتویٰ جامعہ اشرفیہ لاہور
شریعت میں درج ذیل اشخاص کی امامت ، اذان ، اقامت اور گواہی کی کیا حیثیت ہے ؟
(1)ڈاڑھی منڈوانے والا یا ایک مشت سے کم ڈاڑھی رکھنے والا
(2) سیاہ خضاب لگانے والا
(3)اکثر مسجد میں باجماعت نماز نہ ادا کرنے والا
(4)ہر مسلک کی مسجد قریب ہونے کے باوجود گھر یا فیکٹری یا مدرسہ یا خانقاہ میں 5قوت باجماعت نماز کا اہتمام کرنے والا
(5)تہبند اور شلوار ٹخنوں سے نیچے تک سلوانے اور ہر وقت ٹخنوں سے نیچے رکھنے والا اور صرف نماز کے وقت ٹخنوں سے اونچی کرنے والا
(6)یہ کہ کر جھوٹ بولے بغیر گزارا نہیں ہوسکتا عموماً جھوٹ بولنے والا
(7)اپنے گھر میں سالی ، ممانی ، چچی ، تائی اور کزن وغیرہ سے شرعی پردہ ہ کرنے والا
(8)اپنے گھر میں ٹی وی رکھنے اور دیکھنے والا
الجوب ..... ان میں سے بعض باتیں موجب فسق ہیں جیسے ڈاڑھی کا منڈوانا یا مٹھی سے کم ہو تو کٹوانا ، جھوٹ بولنا ،بلاعذر جماعت ترک کرنا وغیرہ بنا بریں ان امور کا مرتکب فاسق ہے اور فاسق کو امام ، مؤذن وغیرہ مقرر کرنا مکروہ تحریمی ہے یعنی جن لوگوں کو امام کے رکھنے ہٹانے کا اختیار ہے یا جن کو اچھا امام مل سکتا ہے ان کی نماز اس کے پیچھے مکروہ تحریمی ہو گی اور فاسق کی شہادت بھی مردود ہے ۔ (مفتی حمید اللہ جان خادم دارالافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور ، 26ذوالحجہ 1429ھ )
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
جزاکم اللہ خیرا!

اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھیں!
 
Top